زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’طباعت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’طباعت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَسارَہ
(چھپائی لیتھو) کاپی کا کاغذ رنگنے کا مسالا جو نشاستے اور ریوند کے عرق (عصارے) سے تیار کیا جاتا ہے (اس مسالے سے کاپی پتھر یا پلیٹ پر جم جاتی ہے)
اِصْلاحِ سَنگی
(چھپائی) لیتھو کی چھپائی کے پتھر یا دھات کی پلیٹ پر کاپی جمانے اور اس پر سیاہی کا رولا پھیرنے کے بعد حرفوں کی نوک پلک نیز پروف کی ترمیم کے مطابق غلطیاں درست کرنا اور جو الفاظ پوری طرح نہیں ابھرے انھیں قلم پھیر کر ابھارنا، سنگسازی
پَتَّھر بَھرْنا
(چھپائی) چھاپے کے پتھر کی سطح کو گھس کر ہموار اور مجلا کرنا تاکہ سن٘گ سازی سے ج و نقص سطح میں پیدا ہوا ہو وہ دور ہو جائے.
دَسْتی داب
(چھپائی) دستی ہریس چھاپنے کی کُل قدیم وضع کی ہاتھ سے اور جدید طرز کی انجن کی قوت سے چلائی جاتی ہے .
سَنْگ ساز
(چھپائی) پتّھر کو درست کرنے والا، پتھر یا آج کل کی ایلبومینیم کی پلیٹ پر جمی ہوئی کاپی کی اِصلاح اور دُرستی کرنے والا کاتب
لِیتھو
(طباعت) لیتھو گرافی، طباعت، پتھر سے چھپائی، وہ طریقۂ چھپائی جس میں لکھی ہوئی عبارت کو پتھر یا دھات کی پلیٹ پر منتقل کرتے ہیں اور پھر پلیٹ، مشین یا کل میں لگا کر چھاپ دیتے ہیں، بلاک پرنٹنگ کے مقابل
میک ریڈی کَرنا
(طباعت) طباعت کی مشین کے پُرزوں (ڈیمپر ، رولر وغیرہ) کو طباعت شروع کرنے سے پہلے درست کرنا .
نُوری نَسْتَعْلِیق
(طباعت) کمپیوٹر کی مدد سے ترسیموں کو جوڑ کر خط نستعلیق میں بنایا گیا اردو کمپوزنگی کا نظام، جس کی بنیاد مونو فوٹو نظام پر رکھی گئی ہے، مشینی کتابت
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔