زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’باربرداری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’باربرداری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَونٹارا
(باربرداری) دو پہیا گاڑی کے سامنے کے سرے کو اوپر اٹھائے رکھنے کی ٹیک جب کہ بے جُتی ہو، اُنھارا، اُنھاونی .
اَکّھا
(حمالی) چمڑے، ٹاٹ یا کمبل کا دوہرا تھیلا جس میں غلہ وغیرہ بھر کر کسی جانور کی پیٹھ پر لادتے ہیں
جوتْنا
بیل یا بھینسے وغیرہ کو ہل یا گاڑی میں لگانا، گھوڑے یا گدھے وغیرہ کو گاڑی میں جوڑنا، کسی کے کندھے پر جوا یا ساز رکھنا
چُٹّا
جوڑا (رک) ایک خاص اندازکی چوٹی جس میں چٹیا کو لپیٹ کرگولا سا بناکر گدی یا سر پر جمالیتے ہیں، چون٘ڈا (رک) .
گاچھی
(حمالی) ڈولی یا پالکی اٹھاتے وقت اس کے ڈنڈے کے نیچے کہار کے کندھے پر رکھنے کی کسی نرم چیز کی بنی ہوئی گدّی جس کی وجہ سے کندھا ڈنڈے کی رگڑ سے محفوظ رہتا ہے
مَچھ پَٹّی
(باربرداری) مچھ پٹی چھکڑے کی پھڑ (ڈھانچے) کے بیچ میں ایک مضبوط اور موٹی لکڑی کی جڑی ہوئی کمر پیٹی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔