زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’جوہری‘‘ سے متعلق الفاظ
’’جوہری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَبْرَنْجَن
ہاتھ یا پاؤں کا زیور، جیسے: پہنچی یا پایل وغیرہ، (دست برنجن یا پابرنجن کی ترکیب میں مستعمل)
اَنگِیٹھا
(سفاری) سنارکی بھٹی جو مٹکے کی شکل کی ہوتی ہے جس کے سامنے کے رخ ایک منہ بنا ہوتا ہے، اولا، برسی، کورا، آگ کا برتن
بَنک نال
(سناری) ٹیڑھے من٘ھ کی نلی، جو زیور میں معمولی جھال لگانے کو چراغ کی لو کا شعلہ دوڑانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے
پاٹْلا
(صرافہ) ولایتی کارخانوں میں صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا جس سے مستعملہ صاف کیا ہوا سونا مراد ہے ؛ کان سے آنے والے تازہ بتازہ سونے کے مقابلے میں دوسرے درجے کا سونا .
پَنّا
(جوتا سازی) جوتی کے اوپر کے حصے کی تراش کا سان٘چہ، اندازہ، چھان٘د کا؛ جوتی کے اوپر کا حصہ، اوگی.
جھیلنی
(سناری) ایک قسم کا لڑی دار زیور جو کان کے زیور کے بوجھ سہارنے کے واسطے سر کے بالوں میں اٹکا لیتے ہیں یہ مثلنی شکل کا ہوتا ہے
سِلا
(پارچہ بافی) دم کی دوڑ کو محدود رکھنے والی بان٘س کی کھپچی جو بنائی کے عمل سے تھوڑے فاصلے پر تانے کے دونوں یعنی نیچے کے حِصّے کے بیچ میں ڈلی رہتی ہے ، دانگی ، دم توڑ .
سَلاکھی
(صرّافی) سِکّہ پرکھنے کا سُوا جو باریک نوک کا ہنی اوزار ہوتا ہے جس سے صرْافِ سکے پر نقطہ کا نشان بنا کر آگ میں گرم کرتے ہیں اور نُقطَے کی رنگت سے سِکّے کا کھوٹا کھرا پرکھتے ہیں ۔
مَیدان
۔(ف) معانی نمبر ۱۔۲۔۳ میں۔ مذکر۔ ۱۔وہ مقام جہاں گھوڑا دوڑاتےہیں۔ ۲۔زمین کی صاف سطح جو وسیع اور ہموار ہو۔ زمین فراخ۔ ۳۔(جوہریوں کی اصطلاح) یاقوت اور زمرد وغیرہ کا طول وعرض۔ ۴۔(قصہ گویوں کی اصطلاح) تمہید۔ ؎ ۴۔ میدان جنگ۔ ۵۔قلم کا میدان۔
نَو گِرہی
(سناری) کلائی میں پہننے کا مختلف قسم، قیمت اور متوسط درجے کے اکہرے نو یا گیارہ جڑے ہوئے نگوں کا زیور، اک نگیاں، نو گریاں، پونچی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔