زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
’’طباخی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’طباخی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پانی کی سَرْسَراہَٹ
(طباخی) وہ آواز جو کھانا پکتے وقت پتیلی سے آتی ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ گوشت یا ترکاری بُھننے کے لیے تیار ہے یا پک کر تیار ہے ۔
جَراتی
(طباخی) پانی یا کھار سے نکالا ہوانمک جسے تیسری مرتبہ صاف کیا گیا ہو اور جس میں مٹی کی کثافت یا اس کے اجزا بالکل نہ رہے ہوں، رس
دو پِیازَہ
(طبّاخی) کتری ہوئی پیاز بطورترکاری ڈال کر پکایا ہوا گوشت، کچّی پیاز ڈال کر پکایا ہوا گوشت، چونکہ اس کے ساتھ گھی میں بُھنی ہوئی پیاز بھی ڈالی جاتی ہے، اس لئے دوپیازہ کہلاتا ہے
دیگ کا کَواب
(طباخی) ہنڈیا میں بطور سالن پکایا ہوا کواب جو سیخ پر بُھوننے کے بجائے خاص طور سے دیگچی میں بُھون کر تیّار کیا جاتا ہے اور یہی اس کی وجہ تسمیہ ہے .
سالَن کَسْنا
(طبّاخی) مسالے کا پانی خُشک کرنے کے لیے سالن کو دیر ک اچھی طرح بُھوننا ، گوشت یا ترکاری کا پانی جلانا
سِتاروں کا فالُودَہ
(طَبّاخی) ایک قسم کا فالودہ جس میں زیبائش کے لیے میووں کو چاند ستاروں کی شکل میں بنا کر ملایا جاتا ہے۔
سُکھارا
(طبّاخی) ایسی غذا جو تل کر نہ پکائی جائے ، کچیّ رسوئی چوکے کے باہر نہیں کھائی جاسکتی اور نہ اس تک کوئی اچھوت جا سکتا ہے . اس کے برعکس پکّی روٹی یعنی تلی ہوئی غذا کھانے کے لیے چوکے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہر جگہ کھائی جاسکتی ہے؛ چوکا .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔