تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کڑوا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کڑوا" کے متعقلہ نتائج
کَڑْوا نِیم
نیم کا درخت جو نہایت کڑوا اور بڑی عمر کا ہوتا ہے، ایک قسم کا نیم جو نہایت کڑوا اور بڑی عمر کا ہوتا ہے، بچے تیری عمر کڑوے نیم سے بڑی ہو
کَڑْوا لَگْنا
برا معلوم ہونا، ناگوار گزرنا، بدمزہ محسوس ہونا، تلخی پائی جانا، ناگوار لگنا، طبیعت کا قبول نہ کرنا
کَڑوا تُھو تُھو، مِیٹھا ہَپ ہَپ
اچھی چیز لے لینا اور بری چیز رد کر دینا، آسان اختیار کرنا اور مشکل کام سے بچنا یا دور بھاگنا
کَڑْوا کَڑْوا تُھو مِیٹھا مِیٹھا ہَپ
اچھی چیز لے لینا ، بری چیز رد کر دینا ، آسان کام اختیار کرنا ، مشکل کام سے بچنا.
کَڑْوا کَریلا اور نِیم چَڑھا
بد مزاج آدمی تو تھے ہی خلافِ طبع بات نے اور بد مزاجی بڑھا دی (بہت زیادہ بدمزاج کے لیے مستعمل)، برے کے لیے اور برائی کا سبب پیدا ہوگئے
میٹھا میٹھا ہا ہا، کڑوا کڑوا تھو تھو
اچھی چیز لے لینا اور بری چیز سے نفرت کرنے کی جگہ بولتے ہیں، اچھی چیز سے رغبت بری سے نفرت
میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو
اچھی چیز لے لینا اور بری چیز سے نفرت کرنے کی جگہ بولتے ہیں، اچھی چیز سے رغبت بری سے نفرت
مِیٹھا مِیٹھا ہَڑَپ کَڑوا کَڑوا تُھو
اچھی چیز لے لینا اور بری چیز سے نفرت کرنے کی جگہ بولتے ہیں، اچھی چیز سے رغبت بری سے نفرت
لَہُو کا کَڑْوا ہونا
کسی کے خون کا مچھروں وغیرہ کو نا مرغوب ہونا، خون کا تلخ ہونا اور جس آدمی کا خون تلخ ہو تو اسے کھٹمل وغیرہ نہیں کاٹتے .
مِیٹھا مِیٹھا ہَپ ہَپ کَڑوا کَڑوا تُھو تُھو
اچھی چیز لے لینا اور بری چیز سے نفرت کرنے کی جگہ بولتے ہیں، اچھی چیز سے رغبت بری سے نفرت
مِیٹھا مِیٹھا ہَپ ہَپ کَڑوا کَڑوا تُھو تُھو
اچھی چیز لے لینا اور بری چیز سے نفرت کرنے کی جگہ بولتے ہیں، اچھی چیز سے رغبت بری سے نفرت
مِیٹھا مِیٹھا گَپ گَپ کَڑوا کَڑوا تُھو تُھو
اچھی چیز لے لینا اور بری چیز سے نفرت کرنے کی جگہ بولتے ہیں، اچھی چیز سے رغبت بری سے نفرت
آنکھ مُچَوَّل کَڑوا تیل بِلّی پادے وہی پُھلیل
آنکھ مچولی کھیلنے والے بچوں کا ایک فقرہ جسے وہ آنکھ مچولی کھیلتے وقت دہراتے ہیں
آنک مُچانی کَڑْوا تیل
بچوں کا ایک کھیل (جس میں ایک بچے کی آنکھ بند کرکے یا بند کرواکے سب بچے چھپ جاتے ہیں پھر وہ آنکھیں کھول کے ساتھیوں کو ڈھونڈھتا پھرتا ہے اور جسے پاکر چھو لیتا ہے وہ اس کی جگہ چور بن جاتا ہے)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔