تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"چھٹی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"چھٹی" کے متعقلہ نتائج
چُھٹّی
تعطیل، تعطیل کا دن، رخصت، اجازت، مدرسہ وغیرہ کے برخاست ہونے پر فرصت کا اعلان، فرصت، چھٹکارا، مخلصی، موقوفی، برطرفی
چَھٹی چِلَّہ
وہ رسمیں جو بچہ پیدا ہونے کے موقع پر چھٹے دن سے چالیس دن تک کی جاتی ہیں ؛ چھٹی اور چلے کی تقریب کا غسل .
چَھٹی چِلّا
وہ رسمیں جو بچہ پیدا ہونے کے موقع پر چھٹے دن سے چالیس دن تک کی جاتی ہیں ؛ چھٹی اور چلے کی تقریب کا غسل .
چَھٹی کا رَجّا
خاندانی امیر ، پوتڑوں کا رئیس ، ہمیشہ سے دولتمند اور خوش حال ، (اصل میں ہو شخص جس کی چھٹی میں نانا کے گھر سے اتنی دولت آئے کہ پیڑھیوں کافی ہو)
چَھٹی حِس
انسان کی وہ حس جو کسی خطرے کے وقت بیدار ہوتی ہے اور انسان کسی آنے والے خطرے کے خیال سے چون٘ک پڑتا ہے، ضمیر، وجدان
چَھٹی کا دُودھ ہونٹوں پَر آ جانا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہنچنا
چھٹی کا کھانا
وہ کھانا، جو ولادت کے چھ روز بعد کی تقریب میں پکایا جاتا ہے، نیز زچہ کا عمدہ کھانا، جیسے گوند، سٹھورا، اچھوانی وغیرہ
چَھٹی چُھوچَھک
چھٹی کے دن زچہ و بچہ کے لیے میکے سے آنے والا سامان جس میں زچہ کے جوڑوں کے ساتھ بچے کے لیے کپڑے زیور کھلونے وغیرہ شامل ہوتے ہیں.
چُھٹّی کَرْنا
خاتمہ کرنا ؛ پیچھا چھڑانا ؛ جھگڑا چکانا ؛ برطرف کرنا ؛ نکال دینا ؛ رخصت دے دینا ، رخصت لے لینا، کام پر جانا ؛ موقوف کر دینا .
چُھٹّی مارْنا
(مرغ بازی) لڑائی میں مرغ کا الگ الگ ہو کر ہٹ ہٹ کر حریف کے جسم پر حسب موقع جگہ جگہ ضرب مارنا
چُھٹّی اُڑانا
(مرغ بازی) نوجوان مرغ کو کسی بڑے مرغ سے تھوڑی دیر بھڑا کر لڑنے کی مشق کرانا ، حسب ضرورت دو دو چون٘چیں کرالینا.
چَھٹی کی کِھچْڑی
وہ کھانا، جو ولادت کے چھ روز بعد کی تقریب میں پکایا جاتا ہے، نیز زچہ کا عمدہ کھانا، جیسے گوند، سٹھورا، اچھوانی وغیرہ
چُھٹّی دُھلائی
بغیر پابندی کی دھلائی جس میں کام کرنے اور اجرت پانے کے لیے دن کی تعداد اور کام کی مقدار مقرر نہ ہو ، جتنا کام اتنے دام ، جب کرنا تب پانا.
چَھٹّی کے پوتْڑے اَب تَک نَہیں سُوکھے
ہنوز نا تجربہ کار ہے، بچہ ہے، کوئی بڑا ہو کر بھی بچوں جیسی حرکت کرے تو کہتے ہیں
چَھٹی کے دھان کُوٹْنا
قبل از وقت واویلا کرنا ، نا وقت اور بلا ضرورت کوئی کام کرنا ؛ کام ہونے کی جلدی مچانا .
چَھٹی کا کھانا یاد کَرنا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہنچنا
چَھٹی کا دُودھ یاد آنا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہنچنا
چَھٹی کا دُودھ یاد کَرْنا
مصیبت کے زمانے میں گزشتہ عیش یاد آنا، سخت مصیبت میں گِھر جانا، نہایت تکلیف پہن٘چنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔