تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"وہی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"وہی" کے متعقلہ نتائج
وہی تو کہوں
۔(دہلی) مجھے خود ہی یہ خیال آتا ہے۔(ابن الوقت) شارپ۔ وہی تو کہوں نہ تو آپ کی صورت ان کی صورت سے ملتی ہے اور نہ ان کی وضع تو بالکل صاحب لوگوںکی سی ہے۔
وَہی ہَم وَہی تُم
۔۱۔ ہم تم ایک دوسرےکے قدیم واقف کار ہیں۲۔ اتحاد باہمی کے لئے مستعمل ہے۳۔ مساوات ظاہر کرنے کے لئے بھی مستعمل ہے۔
وَہِی کَاسَہ وَہی آش
فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل، حالت سابقہ میں کوئی تبدیلی نہیں، حالت سابقہ میں تغیر نہ ہونے کے لئے مستعمل ہے
وَہی تِین بِیسی ، وَہی ساٹھ
نتیجہ دونوں کا ایک ہی ہے، چاہے یوں کہو اور چاہے ووں، بات ایک ہی ہے، ایک ہی بات ہے، ایک ہی حقیقت ہے.
وَہی ہَم ہَیں وَہی تُم ہو
ہم تم ایک دوسرے کے قدیمی واقف کار ہیں؛ ہم تم ایک جیسے ہیں، ہم میں اور تم میں کوئی فرق نہیں؛ جو ہم ہیں وہی تم اس لیے آپس میں لڑنا جھگڑنا نہیں چاہیے نیز ہم دونوں میں سے کوئی نہیں بدلا ہے
وَہی کُنْواں کھودْنا وَہی پانی پِینا
ہمیشہ کی طرح روز کمانا روز کھانا، دن بھر کمانا شام کو کھا لینا (اُس وقت مستعمل جب حالت میں کوئی بہتر تبدیلی واقع نہ ہو).
وَہِی آشْ دَر کاسَہ
فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل، حالت سابقہ میں کوئی تبدیلی نہیں، حالت سابقہ میں تغیر نہ ہونے کے لئے مستعمل ہے
وَہی مِیاں دَرْبار وَہی چُولھا پُھونْکْنے کو
اپنے کام اعلیٰ ادنیٰ سب طرح کے کرنے پڑتے ہیں، ایسے موقعے پر مستعمل جب کسی شخص کو اپنے سارے چھوٹے بڑے کام خود ہی کرنے پڑیں
وَہی مِیاں دَرْبار وَہی چُولھا جھونْکْنے کو
اپنے کام اعلیٰ ادنیٰ سب طرح کے کرنے پڑتے ہیں، ایسے موقعے پر مستعمل جب کسی شخص کو اپنے سارے چھوٹے بڑے کام خود ہی کرنے پڑیں
وہی بڑا جگت میں جن کرنی کے تان، کر لینا ہے اپنا مہاراج بھگوان
وہ دنیا میں بڑا آدمی ہے جس نے نیک کام کر کے خدا کو اپنا کر لیا
وَہی مُرْغ کی ایک ٹانگ
ہر پھر کے ایک ہی بات کہنا، گھڑی گھڑی کہی ہوئی بات کہنا، ایک ہی رٹ لگانا، ایک ہی بات کی پچ کیے جانا، عادتوں میں کوئی تبدیلی نہ آنا.
وَہی مُرْغے کی ایک ٹانگ
ہر پھر کے ایک ہی بات کہنا، گھڑی گھڑی کہی ہوئی بات کہنا، ایک ہی رٹ لگانا، ایک ہی بات کی پچ کیے جانا، عادتوں میں کوئی تبدیلی نہ آنا.
وَہی مُرْغی کی ایک ٹانگ
ہر پھر کے ایک ہی بات کہنا، گھڑی گھڑی کہی ہوئی بات کہنا، ایک ہی رٹ لگانا، ایک ہی بات کی پچ کیے جانا، عادتوں میں کوئی تبدیلی نہ آنا.
وَہی بات گھوڑے کی لات
اس وقت مستعمل جب بچے اپنے کسی دوست کو کوئی بات یاد دلاتے ہیں، بے اصل بات کی نسبت بھی بولتے ہیں
وَہی ہوگا جو قِسْمَت کا لِکھا ہے
۔نوشتہ تقدیر پورا ہوکر رہتا ہے۔ خدا تم کو دشمن بدبخت سے اپنی حمایت میں محفوظ رکھے۔ سلامت رہو ہمیں کسی کی پروا کیاہے وہی ہوگا جو قسمت کا لکھا ہے۔
وَہی ہوتا ہے جو مَنْظُورِ خُدا ہوتا ہے
(مصرع بطور فقرہ مستعمل) قسمت کی بات ہر حال میں واقع ہوکر رہتی ہے، مقدر کا لکھا ٹلتا نہیں، جب کوئی آدمی کسی کے ساتھ برائی کرتا ہے اور دوسرا اس آنچ سے محفوظ رہتا ہے تو اس وقت بھی یہ مصرع پڑھتے ہیں.
وَہی بَھلا ہے میرے لیکھے حَق ناحَق کو جو نَر دیکھے
میرے نزدیک وہ بڑا آدمی ہے جو انصاف کرے اور بے انصافی نہ کرے
وَہِیں کا وَہِیں
رک : وہیں (معنی نمبر ۲) ؛ اُسی جگہ پر ؛ اُسی ایک حالت پر ، ویسا ہی جیسے پہلے تھا نیز ساکت ، جما ہوا (مذکر کے لیے) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔