تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نقشہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نقشہ" کے متعقلہ نتائج
نَقشَۂ پَیما
(کسی) نقشے کے ساتھ دیا گیا پیمانہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک انچ اتنے میلوں کے برابر ہے (Cartometer)
نَقشَۂ طَبعی
(جغرافیہ) ایسا نقشہ جس میں سطح زمین کے خط و خال کی کیفیت ، سطح سمندر سے بلندی و پستی کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا جاتا ہے ، طبعی نقشہ ۔
نَقشَۂ تَبدِیلی
(کاشت کاری) وہ تحریر یا رجسٹر جس میں زمین کی تقسیم ظاہر کی گئی ہو ، ایسا کاغذ جس میں مالکان کے حصے درج ہوتے ہیں ، تھوک پٹی ، کھیوٹ
نَقشَۂ مِیعادی
(کاشت کاری) وہ نقشہ جو خاص میعاد کے بعد بھیجا جائے ، وہ نقشہ جو کسی خط میں مدت کے حوالے سے مرتب کیا جائے ؛جیسے : سالانہ ، ماہانہ وغیرہ
نَقشَۂ جِنس وار
(کاشت کاری) وہ فہرست جو پٹواری تیار کرتا ہے ، یہ نقشہ گرد آوری سالانہ بنایا جاتا ہے ، جدول بترتیب جنس
نَقشَہ کَشی
نقشہ بنانے کا عمل، نقشہ بنانے کا فعل یا پیشہ، نقشہ تیار کرنا، جدول یا گوشوارہ بنانا، نقشہ نویسی نیز مصوری، نقاشی
نَقشَہ سازی
نقشہ ساز کا کام ، نقشہ بنانے کا عمل ، نقشہ نویسی ، نقشہ کشی ، نقشہ نگاری (Cartography) ۔
نَقشَۂ مَردُم شُماری
مردم شماری کی فہرست یا گوشوارہ ، جس میں کل باشندوں کی تعداد مع ذات پیشہ و جنس اور دیگر تفصیلات درج ہوتی ہے ، جدول ِمردم شماری
نَقشَۂ تھاک بَست
(کاشت کاری) تھاک بست کا نقشہ ، کسی جائداد کی حدود کا مقرر کیا جانا ، حد بندی ، دیسی پیمائش سے حدودِ اراضی وغیرہ مقرر کی جانا
نَقشَہ مِلان
(کاشت کاری) دو نقشوںکے مقابلے کے بعد تیار کیا گیا نقشہ ، گانو کے کھیتوں کی فہرست جس سے فرق ِپیمائش و فرق جمع بندی معلوم ہو جاتا ہے ۔
نَقشَۂ پَیدائِش و اَموات
وہ فہرست جس میں کل ملک کی آبادی کی پیدائش و موت لکھی ہوئی ہوتی ہے اور اُسے مردم شماری سے ظاہر کیا جاتا ہے ؛ وہ رجسٹر جس میں کسی علاقے کی پیدائش و اموات درج کی جاتی ہے
نَقشَۂ حاضِری و غَیر حاضِری
وہ رجسٹر جس میں طلبا یا ملازموں وغیرہ کی موجودگی اور غیرموجودگی لکھی جائے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔