تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مصر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مصر" کے متعقلہ نتائج
مِصْر
افریقہ کے شمال مشرق میں ایک ملک کا نام جو حضرت یوسفؑ، حضرت موسیٰؑ، احرام مصر اور فرعون کی وجہ سے مشہور ہے، اس کا دارالحکومت قاہرہ ہے، قاہرہ دریائے نیل کے کنارے پر واقع ہے، جو جنوب سے شمال کی طرف بہتا ہے، اسی دریا میں فرعون کا لشکر غرق ہوا، جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے، (بطور تلمیح مستعمل)
مِصْری
مِصر کی قدیم مخروطبی سات مینار جو قبل مسیح فراعنۂ مِصر نے اپنے مقبروں کے لیے تعمیر کرائے تھے، رک : اہرام مِصر یا اہرام مِصری
مِصْراع دار
(نباتیات) صمام دار ، صمام کے ذریعے کھلنے والا جیسے بعض زیرہ دان ، ایسے حصوں سے بنا ہوا یا اس سے متصف ؛ کھل مندنی ۔
مَصْرُوع
زمین پر پچھاڑا ہوا، طب: جسے مرض صرع لاحق ہو، جو کہ دورے کے وقت بے ہوش ہو کر زمین پر گر جاتا ہے، وہ شخص جسے مرگی کی بیماری ہو، مرگی کا مریض، مرگیا
مِصْرَعی
(نباتیات) مصراع (رک) سے منسوب ، دریچہ دار ، صمام دار ، صمام کے ذریعے کھلنے والا ، کھل مندنی ، مصراعی
مِصْرَع لَڑْنا
ایک شاعر کے مصرع کا دوسرے شاعر کے مصرع کے مطابق ہونا، کسی مصرعے میں توارد ہونا، دو شاعروں سے ایک جیسے مصرعے سرزد ہو جانا، نیز کسی بات میں مطابقت ہونا
مِصْراعی
ایک ترتیب جبکہ پتوں کے حاشیے جانباً ایک دوسرے کو محض چھوتے ہوں لیکن ایک دوسرے کو ڈھانکے ہوئے نہ ہوں (Valvate) ۔
مِصْرَعِ پُرْکُن
ایسا مصرع جس میں بھرتی کا کوئی لفظ موجود ہو ، ایسے مصرعے میں بھرتی کا کوئی لفظ موجود ہو تو ایسے لفظ کو مصرع پرکن کہا جاتا ہے کیونکہ اسے افادئہ معنی میں کوئی دخل نہیں ہوتا
مصرع شمشاد
wrestling arena or throwing down of leaf or half of door of wood of the the box-tree, Buxus Sempervirens
مِصْری کا کُوزَہ
مصری کا گول ڈلا، قند کا ٹھوس بلّوری گولے کی شکل میں ڈھالا ہوا ڈلا، چینی کو پانی میں گھول کر مٹی کے کوزوں یا سانچوں میں بھردیتے ہیں اور ان میں دھاگے لٹکا دیتے ہیں تو دھاگے کے گرد مصری کی بلّوریں قلمیں جم جاتی ہیں اور تہ میں گول شکل میں اکٹھی ہوجاتی ہیں، مٹی کے کوزوں کو توڑتے ہیں یا سانچوں سے نکالتے ہیں تو مصری کا ڈلا نکل آتا ہے، یہ مصری کا کوزہ ہے اور اس مصری کو کوزے کی مصری کہتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔