تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لالہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"لالہ" کے متعقلہ نتائج
لالَہ بَھیّا
پیار و محبت کے الفاظ سے بولنا ، خوش اخلاقی اور نرمی سے بات چیت کرنا ، عزت کے الفاظ سے مخاطب کرنا.
لالَۂ نُعْمان
گُلِ لالہ کی سات قسموں میں سے وہ قسم جس کے پھول کے بیچ میں داغِ سیاہ اور پنکھڑیوں کی سرخی و سیاہی کا رنگ شوخ ہوتا ہے ، لالۂ خطاطی (کہا جاتا ہے عرب کے ایک بادشاہ نعمان کو لالہ کے پھول سے بہت شغف تھا اس کے باغ میں جو لالے لگے ہوئے تھے ان کی پنکھڑیوں کی تعداد ، عام لالے کے پھولوں سے مختلف ہوتی تھی اور وہ اسی وجہ سے خاص شہرت رکھتے تھے).
لالَہ بَدَن
لالہ جیسے بدن والا، جس کا جسم لالہ کی طرح نرم و سرخ ہو، جس کا جسم سرخ و سفید ہو، مراد: محبوب، گُل بدن
لالَہ کَرنا
پیار و محبت کے الفاظ سے بولنا ، خوش اخلاقی اور نرمی سے بات چیت کرنا ، عزت کے الفاظ سے مخاطب کرنا.
لالَہ کاراں
لالہ کِھلانے والے ، سُرخ رُو کرنے والے ، لالہ کے پھول اُگانے والے ، سجانے ولاے ، بکھیرنے والے.
لالَہ کا گھوڑا کھائے بَہُت چَلے تھوڑا
پیٹو اور کام نہ کرنے والا ، نرم مزاج آدمی کے نوکر کھاتے بہت ہیں اور کام کم کرتے ہیں.
لالَہ بُنا گوش
جس کے کان کی لو لالہ کی طرح سرخ ہو ، جس کے کان کی لو سرخ ہو ، معشوق کی تعریف کے لیے مستعمل.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔