تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سورج" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سورج" کے متعقلہ نتائج
سُورَج
وہ سیّارہ جو سیّاروں کے نظام کا مرکز کہلاتا ہے (خصوصاً) نظام شمسی کا مرکز جس کے گرد زمین اور دیگر سیّارے گردش کرتے ہیں، بذاتِ خود گرم اور روشن ہے اور ان تمام کیمیائی توانائیوں کا سرچشمہ ہے جو اس سیّاروں اور سیّارچوں تک روشنی اور حرارت کی صورت میں پہنچتی ہیں، آفتاب، شمس، مہر
سُورَج گرہَن
زمین اور سُورج کے درمیان چاند کے حائل ہو جانے سے سُورج کا جُزوی یا کُلی طور پر تاریک نظر آنا، کسوفِ شمس، کسوف
سُورَج بید
جس مکان کا صحن شرقاً غرباً طُول میں زیادہ ہو اور اس میں خوب دھوپ پھرتی ہو ، ایسا مکان منحوس خیال کیا جاتا ہے۔
سُورَج مُکھ
سورج مکھی کا پھول، ایک قسم کا پودا جس کا پیلا پھول قدرے بڑا ہوتا ہے۔ ایک قسم کا چھاتا، ایک قسم کا پٹاخہ
سُورَج بیدی
جس مکان کا صحن شرقاً غرباً طُول میں زیادہ ہو اور اس میں خوب دھوپ پھرتی ہو ، ایسا مکان منحوس خیال کیا جاتا ہے۔
سُورَج گَھَن
زمین اور سُورج کے درمیان چاند کے حائل ہو جانے سے سُورج کا جُزوی یا کُلی طور پر تاریک نظر آنا ، کسوفِ شمس ، کسوف ۔
سُورَج بَیری گِرْہن ہے اَورِ دِیپَک بَیری پَوَن، جی کا بَیری کال ہے آوت روکے کون
سورج کا دشمن گرہن اور دیے یعنی چراغ کا دُشمن ہوا، جان کی دشمن موت ہے جب آئے تو کوئی نہیں روک سکتا
سُورَج بَنْسی
(ہندو) راجپوتوں کا وہ فرقہ جو اپنے آپ کو سورج (دیوتا) کی اولاد میں خیال کرتا ہے، رام جی اسی خاندان سے تھے
سُورَج مُکھی
ا. سورج سے مشابہ ایک زرد رن٘گ کا پُھول نیز اس کا پودا ، اس کے بِیچ سے تیل نِکالا جاتا ہے، گُلِ آفتاب .
سُورَج کو چَراغ دِکھانا
دانا کو دانائی کی بات بتانا؛ کسی بڑے تجربہ کار کو کسی معمولی ہستی کا مشورہ دینا
سُورَج نے بھان اُبھاری، رین گھر کو سِدھاری
سُورج نِکلا اور رات غائب ہوئی ، بڑوں کے سامنے چھوٹوں کی کوئی ہستی نہیں ، زبردست کے سامنے کمزور کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ۔
چاند سُورَج
عورتوں کی چوٹیوں میں لگانے کا سونے یا چان٘دی ایک زیور جو چان٘د اور سورج کی شکل کا بنا ہوتا ہے.
چَڑْھتے سُورَج کی پَرَسْتِش کَرنا
جس کر اقتدار حاصل ہوجاۓ اس کی ہاں میں ہاں ملانا، حق ناحق کو دیکھے بغیر حاکم وقت کا ساتھ دینا، جو زبردست ہو اسی کے گن گانا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔