تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دنیا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دنیا" کے متعقلہ نتائج
دُنْیا
موجود عالم، موجود زندگی، آخرت کی نقیض، چونکہ دُنیا عاقبت سے پہلے اور آدمی کے لیے بمقابلہ آخرت قریب ہے اس لیے ( لفظی معنوں کی مناسبت سے ) دُنیا کہلاتی ہے، کائنات، جہان
دُنِیا اَن٘دھیر ہونا
سخت صدمے پہنچنا ، ہراس کا عالم طاری ہونا ، حد درجہ مایوس ہو جانا ، بالکل بے آسرا ہو جانا .
دنیا مُرْدَہ پَسَنْد ہے
عموماً دنیا والے زندہ با کمالوں کی قدر نہیں کرتے مرنے کے بعد ان کو پسند کرنے لگتے ہیں
دُنِیا اَن٘دھیر ہو جانا
سخت صدمے پہنچنا ، ہراس کا عالم طاری ہونا ، حد درجہ مایوس ہو جانا ، بالکل بے آسرا ہو جانا .
دنیا مُردہ پسند ہے
مرنے کے بعد دنیا میں قدر ہوتی ہے، زندہ لوگوں کی کوئی قدر نہیں کرتا یعنی زندہ لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا، لوگ مرنے کے بعد تعریف کرتے ہیں
دُنْیا کا کُتّا
انتہائی لالچی انسان، دنیا پرست، حصول مال و زر کے پیچھے جائز و ناجائز کی پروا نہ کرنے والے لوگ
دنیا میں ایسے رہیئے جیسے صابن میں تار
دنیا کے دھندوں میں نہیں پھنسنا چاہیئے، الگ تھلگ رہنا چاہیئے، دنیا کی آلائشوں سے بچ کر رہنا چاہیئے
دُنِیا پَہ لات مارْنا
دنیا کو حقیر سمجھنا اور خاطر میں نہ لانا ، دنیا کو حقارت سے ٹھکرا دینا ، تارک الدنیا ہو جانا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔