تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دائی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دائی" کے متعقلہ نتائج
دائی سے پیٹ نَہِیں چُھپاتے
رازداں سے بھید نہیں چُھپتا، ماہرِ فن بات کو بھان٘پ لیتا ہے، ماہرین حقیقت کو پا لیتے ہیں
دائی سے پیٹ نَہِیں چُھپْتا
رازداں سے بھید نہیں چُھپتا، ماہرِ فن بات کو بھان٘پ لیتا ہے، ماہرین حقیقت کو پا لیتے ہیں
دائی کے آگے پیٹ نَہِیں چُھپْتا
رازداں سے بھید نہیں چُھپتا، ماہرِ فن بات کو بھان٘پ لیتا ہے، ماہرین حقیقت کو پا لیتے ہیں
دائی جانے اپنی ہائی
دائی کو زچَہ کی تکلیف کا خیال نہیں ہوتا، اس کو اپنے آرام اور فائدہ سے مطلب ہوتا ہے
دائیں ہاتھ کا کھایا حَرام ہے
عہد یا قسم کا ایک انداز کہ جب تک اپنے دعوے کو پورا نہ کر لوں، کھانا بہ منزلہ حرام ہے
دائیں ہاتھ کا کھانا حَرام ہے
عہد یا قسم کا ایک انداز کہ جب تک اپنے دعوے کو پورا نہ کر لوں، کھانا بہ منزلہ حرام ہے
دائی سے بات چُھپانا
ایسے شخص سے کوئی بات چھپانا جس سے چھپانا نہیں چاہیے، راز دار سے کوئی بات راز رکھنا
دائی سے پیٹ چُھپانا
ایسے شخص سے کوئی بات چھپانا جس سے چھپانا نہیں چاہیے، راز دار سے کوئی بات راز رکھنا
دائی کے سَر پان پُھول
غریب آدمی کے سر پر تہمت تُھپ جاتی ہے، کمزور اور غریب پر آسانی سے الزام لگا دیا جاتا ہے.
دائی کو سونپنا
بچّے کو دایہ کے حوالے کرنا، بچّے کو ان٘ا کے سپُرد کرنا، پالنے کے واسطے بچَہ کو دائی کے گھر دینا
دائی جانے اپنے پائی
دائی کو زچَہ کی تکلیف کا خیال نہیں ہوتا، اس کو اپنے آرام اور فائدہ سے مطلب ہوتا ہے
دائِیں دینا
(کاشت کاری) دو یا دو سے زائد بیلوں کو ایک ساتھ جوت کر کھلیان روندوانا تاکہ غلَہ اور بھوسا الگ الگ ہو جائے
دائِیں چَلانا
(کاشت کاری) دو یا دو سے زائد بیلوں کو ایک ساتھ جوت کر کھلیان روندوانا تاکہ غلَہ اور بھوسا الگ الگ ہو جائے
دائِیں آنکھ پَھڑَکْنا
داہنی آنکھ کی رگوں کا حرکت کرنا جو مرد کے لیے اچھا اور عورت کے لیے برا شگون خیال کیا جاتا ہے
یا نَہلائے دائی یا نَہلائیں چار بھائی
(صفائی کا خیال نہ رکھنے والے کے بارے میں کہا جاتا ہے) یا تو پیدائش کے وقت جو غسل دیا تھا یا مرنے کے وقت جو غسل دیا جائے گا ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔