تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"خط" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"خط" کے متعقلہ نتائج
خَطِ ہیلِیَم
سُورَج کے تاباں جسم کو گیسی مادَے کے ایک نِسبتاً سرد غِلاف لے ڈھانپ رکھا ہے ، اِن میں دُوسرے خُطوط بھی تھے نمایاں ترین وہ خط ہے جس کو خطِ ہیلیم کہتے ہیں (ماخذ یونانی زبان کا لفظ ، بمعنی سُورجِ)
خَطِ تُوقِیع
تو قیع کے لغوی معنی غصّہ کا فرمان ، یعنی وہ فرمان شاہی جس میں مضمون قہر ہو بخلافِ منشور کہ جس میں مہربانی اور رحم کا مضمون ہوتا ہے، فرامین شاہی اور دفتر قضا کے احکام اسی حط میں لکھے جاتے تھے، خلفائے بنی عباس کے عہد میں مدّتوں درحواست کی پشت پر اِسی خط میں حُکم لکھا جاتا تھا.
خَطِ طُغریٰ
(خُوش نویسی) ایسی تحریر جِس کے حُروف کی کششوں کے باہمی اِتّصال سے کسی ہندسی شکل ، پُھول ، انسانی صُورت ، پرند یا چرند وغیرہ کی تصویر بن جائے. کہا جات اہے کہ یہ خط بعید سلطان مُراد ایجاد ہوا.
خَطِ مَسْتُورَہ
رازداری کے لیے خاص اشیاء کے اپنی سے لِکھی ہوئی تحریر جو خُشک ہو کر کاغذ سے غائب ہو جائے اور کاغذ کو گرم یا پانی سے تر کیے بغیر نہ دِکھائی دے. آبِ پیاز ، آب سجی، آبِ لیموں ، آب نارنج یا دودھ میں قدرے نوسادر مِلا کر لِکھنے سے صُورت مذکور الصدر پیدا ہوتی ہے، خطِ طلسم.
خُطْبَہ
(اسلام) اول و آخر حمد و درود، وعظ و نصیحت جو نماز جمعہ سے پہلے اور نماز عیدین کے بعد لوگوں کو مخاطب کرکے سُنائی جاتی ہے اور آخر میں بادشاہِ وقت کا نام لے کر دُعا کی جاتی ہے
خَطِ ہِیرا طِیقی
ایک مِصری خط جو پروہتوں میں روائج تھا یہ خط کُتب مذہبی وغیرہ لکھنے کے کام میں آتا تھا-اسی لئے اس کا نام ہیرا طیقی ہوا جِس کے معنی مذہب و پیشوایان دین ہے- پہلے ہیرا طیقی خط اُوپر سے نِیچے کو لکھا جاتا تھا لیکن بعد میں دائیں سے بائیں کو لکھا جانے لگا.
خَطِ مَصنُوعَہ
خوشَنویسوں کی اِیجاد کردہ چند خاص تحریری صنعتیں جو ایک قِسم کی مُصوَری ہے جِس میں رسمِ خط کو زیر مشق بنایا گیا ہے.
خَطِ تَر٘سائی
لاطینی رسم الخط ، وہ تحریر جو بائیں سے دائیں طرف لکھی جائے، مثلاً انگریزی، سنسکرت وغیرہ
خطِ نَسْخ
چھ خطوں میں سے ایک عربی کا نام جسے خواجہ عماد الدین نے اختراع کرکے اس سے پیشتر کے خطوں کو اس کی خوبی کے آگے منسوخ کردیا تھا، قلمزد کردینے کا نشان
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔