تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تارا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"تارا" کے متعقلہ نتائج
تارا ہونا
کسی چھیز کا اتنا بلند یا اون٘چا ہو جانا کہ وہ چھوٹی نظر آنے لگے ؛ کسی چیز کا غائب ہوجانا .
تارا سی آنْکھیں ہو جانا
۔آنکھوں کی بیماری جاتی رہنا۔ آشوب دوٗر ہونا۔ آنکھوں کا مَیل کُچَیل سے بالکل صاف ہوجانا۔
تارا مِیرا
سرسوں رائی اور توریا کی قسم کا پودا جس کے بیجوں کا تیل نکالا جاتا ہے جو کھانے میں استعمال ہوتا ہے اور اس کی کھلی چارے کے لیے استعمال کی جاتی ہے .
تارا پُلاؤ
وہ پلاؤ جو پسندے قیمہ انڈے اور دوسرے مصالحوں کے ساتھ متعارف طور پر پکایا جاتا ہے اس میں چاولوں کے ساتھ قیمے کی بنی ہوئی چھوٹی چھوٹی گولیوں کی تہ جمائی جاتی ہے .
تارا ٹُوٹْنا
رات کی تاریک فضا میں کسی روشن لکیر کا پیدا ہونا، رات کو کسی تارے سے روشنی نکل کر گرنا، شہاب ثاقب کا فضا میں نمودار ہونا، تارا ٹوٹ کر گرنا
تارا مَچْھلی
یہ حیوان حیوانات کے اس گروہ سے تعلق رکھتا ہے جن میں ریڑھ کی ہڈی نہیں ہوتی، چونکہ اس کی شکل تارے کی مانند ہوتی ہے اس لئے اسے تارا مچھلی کہا جاتا ہے
تارا ہو جانا
کسی چیز کا اس قدر بلند ہوجانا یا اس قدر نیچے تہ میں چلا جانا یا اس قدر دوٗر ہوجانا کہ چھوٹی نظر آنے لگے، نایاب ہو جانا
تارا دِکھانا
مسلمان عورتوں میں رسم ہے کہ زچہ کو چھٹی کے دن نیلا دھلا کو دلھن بناتے ہیں اورگود بھر کر چھلنی میں روشنی دیکھاتے ہیں ، اس موقع پر قرآن مجید اس کے سر پر رکھا جاتا ہے .
تارا جِھلْمِلانا
ستارے کا کبھی زیادہ کبھی کم کم چمکنا (برسات کے موسم میں ستاروں میں جو حرکت قبض و بسط کی نظر آتی ہے اس کو تارے جھلملانا کہتے ہیں) (عموماً) جمع کے طور پر) .
تارا دیکھ کے ایڑی دیکھنا
ایک تارا دیکھنا نحس سمجھا جاتا ہے اس لیے جب کبھی ایک تارے پر نظر پڑتی ہے اور دوسرا تارا نظر نہیں آتا تو عورتیں دفع نحوست کے طور پر اپنی ایڑی دیکھ لیا کرتی ہیں.
دُن٘بالَہ دار تارا
(ہیئت) وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، جھاڑو تارا، دم دار تارا
گُچّھا تارا
وہ چھ ستاروں کا گچھا جو جاڑوں میں سب سے اول نظر آتا ہے، ثریا، عقد ثریا، پروین، سات سہیلیوں کا جھمکا
گِنْ تارا
بچوں کو گنتی اور پہاڑے سکھانے کا ایک چوکھٹا، جس کے افقی تاروں (دھاگوں) میں رنگ برنگے منکے پڑے ہوتے ہیں
جھاڑُو تارا
(ہیئت) وہ سیارہ جس کے پیچھے روشن لکیر نظر آتی ہے اور جو اپنے دائرہ نما مدار میں گردش کرتا ہے، دم دار ستارہ، پونچھ والا ستارہ، دنبالہ دار ستارہ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔