تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بیوی" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بیوی" کے متعقلہ نتائج
بیوی کا غُلام
وہ شوہر جو اپنی بیوی کی ہی باتوں پر رہتا ہو، اس کی ہر بات مان لیتا اور اس کے اشاروں پر جیتا ہو
بیوی خیلا دو چٹے ایک میلا
پھوہڑ اور کاہل عورتوں کے متعلق کہتے ہیں جو کچھ کپڑے دھلے ہوئے پہن لے اور کچھ میلے ہی رہنے دے
بِیوی کو بانْدی کَہا ہَنْس دی، بانْدی کو بانْدی کَہا رو دی
کمینے کی اصلیت ظاہر کی جائے یا کسی کا حقیقی عیب بیان کِیا جائے تو اسے ناگوار گزرتا ہے
گَھر کی بیوی ہانْڈْنی گَھر کُتّو جوگا
جب گھر کی مالکہ اِدھر اُدھر پِھرے گی اور گھر میں نہ بیٹھے گی تو گھر میں کُتّے ہی لوٹیں گے.
گَھر کی بیوی بانْڈنی گَھر کُتّو جوگا
جب گھر کی مالکہ اِدھر اُدھر پِھرے گی اور گھر میں نہ بیٹھے گی تو گھر میں کُتّے ہی لوٹیں گے.
پَرْدے کی بِیوی اور چَٹائی کا لَہن٘گا
اپنی حیثیت سے زیادہ کسی بات پر نمود و نمائش اور اِتراہٹ کے موقع پر مستعمل
باہَر مِیاں ہَفْت ہَزاری گَھر بیوی فاقوں ماری
میاں ٹھاٹھ سے نواب بنے پھرتے ہیں بیوی فاقے کرتی ہے یانصیبوں کو روتی ہے
لَڑْکا جَنے بِیوی اَور پَٹّی بان٘دھے مِیاں
دُکھ بھرے کوئی اور فائدہ اُٹھائے کوئی، ایک تکلیف اُٹھائے دوسرا مزا اڑائے
مِیاں پِھرےلال گلال بیوی کے رَہیں بُرے اَحوال
میاں باہر عیش کررہے ہیں بیوی گھر میں مصیبت جھیل رہی ہے
لَڑْکا جَنے بِیوی اَور پَٹّی باندھیں مِیاں
دُکھ بھرے کوئی اور فائدہ اُٹھائے کوئی، ایک تکلیف اُٹھائے دوسرا مزا اڑائے
مِیاں گَئے رَوَند ، بِیوی گَئِیں پَٹ رَوَند
خاوند گھر سے باہر جائیں تو بیوی بھی چل دیتی ہے اس عورت کے متعلق کہتے ہیں جو بہت پھرتی رہے
گُدڑی سے بِیوی آئیں شَیخ جی کِنارے ہُوئے
سارا دن تو بازار میں پھرتی رہی گھر آکر پردہ یاد آیا ، پچھتانے کے موقع پر مستعمل.
خالی گَھر دِیوانی بِیوی
تنہائی سے وحشت ہوتی ہے یا جو شخص خواہ مخواہ اپنے گھر کی آراستگی میں مصروف رہے اس کی نسبت بھی بولتے ہیں .
حَضْرَت بِیوی کی پُڑْیا
(عو) اَبیر اور سین٘دور کی پڑیا جس پر کسی منّت کے لیے حضرت فاطمہؓ کی نیاز دلائی جائے
پَرْدے کی بِیوی، چَٹائی کا لَہنگا
اپنی حیثیت سے زیادہ کسی بات پر نمود و نمائش اور اِتراہٹ کے موقع پر مستعمل
حَلْوا پُوری باندی کھائے، پوتا پھیرنے بِیوی جائے
کمینے آدمی مزے اڑاتے ہیں شرفا اور غریبوں کی شامت آتی ہے
موزَہ کا گھاؤ بِیوی جانے یا پاؤں
رک : موزے کا گھاؤ الخ ، اپنی تکلیف کو انسان خود اچھی طرح سمجھتا ہے ۔
جس کی بیوی سے کام اُس کی لَونڈی سے کیا کام
اگر کام ہو تو افسروں کے پاس جانا چاہیئے ماتحتوں کے پاس نہیں
مِیاں ہاتھ اَنگُوٹھی بیوی کے کان پات، لَونڈی کے دانت مِسّی تینوں کی ایک بات
گھر میں سب شوقین مزاج ہیں
مِیاں ہاتھ اَنگُوٹھی بیوی کے کَن پات، لَونڈی کے دانت مِسّی تینوں کی ایک بات
گھر میں سب شوقین مزاج ہیں
مِیاں ہاتھ اَنگُوٹھی بیوی کے کان پات، لَونڈی کے دانت مِسّی یہ تینوں کی ایک بات
گھر میں سب شوقین مزاج ہیں
آپ صُو بیدار بِیوی جھونکے بھاڑ
ایسا شخص جو باوجود استطاعت بیوی کے آرام و آسائش کا دھیان نہ رکھے، (عورتوں کی زبان میں نکھٹّو)
واہ بِیوی تیری چَتُرائی، دیکھا مُوسا کَہے بِلائی
واہ بیوی تیری چالاکی بھی دیکھ لی کہ چوہا دیکھ کر بلی بتاتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔