تلاش شدہ نتائج
"باندھنا" کے متعقلہ نتائج
باندْھْنا
رسی تاگے کپڑے وغیرہ کی مدد سے کسی چیز کو بندھن میں کرنا، رسی ڈورے وغیرہ کی لپیٹ میں اس طرح محصور کرنا کہ خود سے نکل نہ سکے
باندھنا بُوندھنا
رسی تاگے کپڑے وغیرہ کی مدد سے کسی چیز کو بندھن میں کرنا، رسی ڈورے وغیرہ کی لپیٹ میں اس طرح محصور کرنا کہ خود سے نکل نہ سکے
باندْھنا نُما
تاگا سا ، تاگے کی طرح پتلا .
باندْھنا بَٹْنا
کچھے دھاگے میں بل دینا تاکہ وہ مضبوط ہوجائے ؛ کئی تاگوں کو ملا کر بل دینا ، ڈوری بنانا.
باندْھنا ڈالنا
سینے کے لئے سوئی میں دھاگا پرونا
بانْدھنا پِرونا
سوئی کے چھید میں سے تاگا نکالنا.
بانْدھنا بورْنا
سوئی کے چھید میں سے تاگا نکالنا.
ہَتِّیا پَلّے باندھنا
اپنے آپ کو بدنام کرنا ؛ تکلیف دہ چیز کو لینا ، کسی بلا یا جھگڑے میں پھنس جانا ، عذاب مول لینا
مَہینَہ باندھنا
وظیفہ مقرر کرنا ، ماہ بہ ماہ مقررہ رقم حاصل یا ادا کرنا
ہَمہَمی باندھنا
ہمت باندھنا ، حوصلہ کرنا ، عزم کرنا ۔
نِیمچَہ باندھنا
کمر سے خنجر باندھنا ؛ گھائل کرنے کے لیے آمادہ ہونا ۔
ہَتِیار باندھنا
ہتھیاروں کا اپنے یا دوسرے کے جسم پر آراستہ کرنا ، میدانِ جنگ میں جانے کے لیے تیار ہونا ، مسلح ہونا ۔
ہَوا باندھنا
غرور کرنا ، اِترانا ، گھمنڈ کرنا ، نمود باندھنا ، ڈینگ مارنا ، شیخی بگھارنا ، ہانکنا ؛ شان و شوکت دکھانا
مَہر باندھنا
۔ مہر کے روپیہ کی تعداد مقرر کرنا۔
دَمْدَمَہ باندھنا
dig trenches, prepare shelter, raise wall or mound to fortify gunners' position
ہُمایُوں باندھنا
حوصلہ کرنا ، عزم کرنا ، مصمم ارادہ کرنا ۔
نَقشَہ باندھنا
منظر کشی کرنا ، نقشہ کھینچنا ۔
قافِیَہ باندھنا
کسی لفظ کو قافیے کے طور پر دوسرے لفظ کے ساتھ شعر میں استعمال کرنا
کَڑاہی باندھنا
۔ منتر کے زور سے کڑھائی کو گرم نہ ہونے دینا۔
ہَوائیں باندھنا
رک : ہوا باندھنا ؛ ڈینگیں مارنا ، شیخی بگھارنا ، اپنی تعریف آپ کرنا ۔
قِصَّہ باندْھنا
فتنہ اٹھانا ، جھگڑا کھڑا کرنا .
تَعَلُّقے باندْھنا
بے سروپا یا طول طویل بات کرنا ، باتیں بنانا.
چِلّا باندھنا
tie a thread or string as a vow, etc. make a vow
ٹَٹّی باندھنا
بانس، خس یا سرکنڈوں کا چھوٹا چھپر بناکر کسی جگہ لگانا
پَتَّل باندھنا
کھانا روک رکھنا ، کھانا نہ دینا ؛ کسی کھانے کی محفل میں کھیلی جانے والی ایک رسم جس میں کوئی عورت ایک معمّہ ، گورکھ دھندا یا پہیلی پیش کردیتی ہے (ازراہ مذاق) کہ جب تک اس کو حل نہ کیا جائے گا کھانا یا ناشتے کی تقسیم بند رہے گی .
ہَوا کو باندھنا
جھوٹ موٹ نام یا عزت قائم کرنا ، رعب جمانا ، پابندی لگانا نیز اعلیٰ مضمون باندھنا ، مبالغہ آرائی کرنا (رک : ہوا باندھنا) ۔
ہَوا پَر باندھنا
ہوا میں قائم کرنا ؛ بے بنیاد یا فضول کام کرنا ، غیر حقیقی کام کرنا (خصوصاً آشیاں کے ساتھ مستعمل) ۔
کَمَر ہِمَّت بانْدْھنا
ہمت کرنا، کسی کام کے انجام دینے پر خاص طور سے مستعد ہونا، ہمّت باندھنا
پَلّو سے باندھنا
(لڑکی کی) شادی کردینا (اضافت کے ساتھ).
سُرخ بتّی باندھنا
سرخ رنگ کی چھوٹے عرض کی دستار باندھنا
خَیال باندھنا
۱. منصوبہ بنانا ، ارادہ کرنا ۔
نَظریں باندھنا
نظر بندی کرنا ، شعبدہ بازی کرنا
حِصار باندھنا
دائرہ کھین٘چنا؛ گھیرا ڈالنا، حلقۂ بان٘دھنا، چار دیواری کھڑی کرنا
کَمان باندھنا
کمان کو ہتھیار کے طور پر جسم پر سجانا، کمان ساتھ لے کر چلنا، کمان بردار
نُمُود باندھنا
لوگوں پر دھاک بٹھانا ، اعتبار قائم کرنا ، ہوا باندھنا
مَنصُوبے باندھنا
تدبیروں یا ارادوں کی تکمیل کے لائحہء عمل مرتب کرنا ۔
قَینچِیاں باندھنا
حریف کی دونوں ٹانگوں میں ٹانگیں ڈال کر مجبور کردینا
گَنڈا باندھنا
۔ اسم یا افسوں پڑھے ہوئے چند سیاہ دھاگوں کو گلے وغیرہ میں باندھنا دفع آسیب یا ازالہ مرض کے لئے۔ ؎
گَٹھڑی باندھنا
bundle, pack up, get ready to travel
مُشکیں باندھنا
کسی کے دونوں بازوؤں کو پشت کی جانب رسی وغیرہ سے باندھنا تاکہ ہاتھوں کو حرکت نہ دے سکے، گرفتار کرنا، مجبور کرنا
مورْچا باندھنا
صف جمانا ، پرے قائم کرنا نیز قلعے کے گرد خندق کھودنا ، مقابلے کے لیے ڈٹنا ، محفوظ جگہ بنا کر جنگ کرنا ، محاذ بنانا ۔
مُنڈیری باندھنا
منڈیر بنانا ، چھجا ڈالنا ، نیچی دیوار بنانا
نُمُودیں باندھنا
کسی کی بے جا تعریفیں کر کے رعب جمانا
نَمدا باندھنا
دیوالیہ نکلوا دینا، مفلس بنا دینا، لوٹ لینا، محتاج کردینا
پَلْتھی باندھنا
چوتڑوں کے بل ٹانگیں اوپر نیچے رکھ کر بیٹھنا
مُرَنڈے باندھنا
مٹھی بند کرنے کے قابل ہونا ۔
اَنگُور باندھنا
(زخم وغیرہ کا) اندمال کے قریب ہونا، زخم کے اوپر سرخ دانہ دار گوشت کا ابھر آنا، کھرنڈ پڑنے لگنا
آئِین باندھنا
معمول مقرر کرنا، قواعد و ضوابط تشکیل دینا