تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اختیار" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اختیار" کے متعقلہ نتائج
اِخْتِیار
حکم چلانے کی اہلیت، کسی بات یا معاملے پر پورا پورا تصرف حاصل ہونے کی حیثیت، آئینی طورپر حل وعقد یا تصرف کا استحقاق، اقتدار حاکمیت
اِخْتِیارِ سَماعَت
(قانون) وہ حق جو عدلیہ کے قانون کے مطابق کسی حاکم کو مقدمہ سننے اور اس کا فیصلہ کرنے سے متعلق حاصل ہو
اِخْتِیارِ ابتِدائی
(قانون) عدلیہ کے قانون کے مطابق مقدمے کی ابتدائی سماعت کے حقوق جو کسی حاکم کو حاصل ہوں، حاکم عدلیہ کے اعلیٰ اختیارات سے نیچے کے اختیارات
اِخْتِیارِ سَرسَری
(قانون) وہ حقوق جوعدلیہ کے قانون کے مطابق کسی حاکم کو مقدمے کے سلسلے میں بلا قید وشرط حاصل ہوں
اِخْتِیارِ تَمِیْزی
(متضاد یا مختلف باتوں میں سے ایک کو پسند کرنے سے متعلق حق یا منصب رکھنے والے کے) ذوق سلیم یا تجربے کا فیصلہ.
اِخْتِیارِ آمَد و رَفْت
(قانون) عدلیہ کے قانون کے مطابق کسی راستے سے گزرنے کے حقوق، حق گزر، حق آسائش
اِخْتِیار بَدَسْتِ مُخْتار
ہمیں جوکچھ سمجھانا تھا سمجھا چکے اب عمل کرنے نہ کرنے کا تمہیں اختیار ہے، اس سے زیادہ اور کچھ ہمارے اختیار میں نہیں (عموماً آئندہ کے ساتھ مستعمل)
فَلْسَفَۂ اِخْتِیار
(علم کلام) انسان اپنے افعال کو اپنے ارادے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قدرت کی طرف سے مجبورِ محض نہیں ہے (جبریہ کی ضد).
تَعَدُّدِ اِخْتِیار
ایک شخص کا ایک سے زیادہ عہدوں (خصوصاً کلیسائی عہدوں) پر قابض ہونا، (سیاسیات) کثرت وجود (خلاف وحدت وجود ، وحدت جوہر) ، کثرت جوہر، کثرت پسندی ، انگ : Pluralism کا ترجمہ
جَائِزْ مُسَلَّمَہ اَخْتِیَار
(قانون) عدالت میں قانونی کارروائی لانے یا عدالت میں پیش ہونے کا حق یا قابلیت
نَظَرِیَّۂ قَدر و اِختِیار
(علم کلام) انسان کے قادر یا مجبور ہونے کا مسئلہ کہ آیا انسان اپنے افعال و اعمال اور ارادے میں مجبور ہے یا آزاد و مختار
پَرائے دِل پَر اِخْتِیار نَہِیں
دوسرے کے خیال یا مرضی وغیرہ کو بدلنا یا سے اپنی مرضی کے مطابق بنانا کسی کے بس کی بات نہیں.
مَقامِ اِختِیار
نیکی اور بدی کی جگہ یا مقام کو سمجھنا ، دو چیزوں میں سے ایک چیز کو اختیار کرنے یا فیصلہ کرنے کی قدرت ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔