تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"آنچل" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"آنچل" کے متعقلہ نتائج
آنچَل پَلُّو
مقیش کی جھالر جو (عموماََ) دلہن کے بھاری جوڑوں کے دوپٹے یا دولھا کے رومال وغیرہ کے کناروں پر ٹانکی جاتی ہے
آنْچَل پَڑْنا
عورتوں کا خیال ہے کہ اگر کوکھ کی بیماری والی عورت اپنا آن٘چل ٹوٹکے کے طور پر کسی بچے پر ڈال دے تو وہ بچہ اور اس کی ماں کسی بلا یا مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں چھوت والی بیماری کے لئے بھی کہا جاتا ہے کہ آن٘چل پڑ جانے سے لگ جاتی ہے
آنچَل ڈالْنا
عورتوں کی ایک رسم ہے کہ نکاح کے بعد جب دولھا دلھن کے گھر میں ادائے رسوم کے لئے کاتا ہے تو اس وقت دولھا کی بہنیں اس کے چہرے پر آن٘چل ڈال کر گھر میں لے جاتی ہیں اور اپنا نیگ مان٘گتی ہیں .
آنچَل گانٹھ
ہندوؤں کی ایک رسم جس میں دولھا اور دولھن کے پلووں کے سروں میں گرہ دیتے ہیں اور اس سے شادی یا رشتہ ہونے کا اعلان مقصود ہوتا ہے
آنْچَل کَتَرْنا
ایک ٹوٹکا ہے (عورتوں کا خیال ہے کہ اگر بانجھ عورت بچے والی عورت کے آنچل کا ٹکڑا پھاڑ ڈالے اور جلا کے کھا جائے تو یہ صاحب اولاد ہو جائے اور بچے والی کی اولاد مر جائے)
آنچَل پھاڑْنا
ایک ٹوٹکا ہے (عورتوں کا خیال ہے کہ اگر بانجھ عورت بچے والی عورت کے آنچل کا ٹکڑا پھاڑ ڈالے اور جلا کے کھا جائے تو یہ صاحب اولاد ہو جائے اور بچے والی کی اولاد مر جائے)
آنچَل پَھیلانا
سوال کرنے کے موقع پر اظہار تضرع کے لئے دوپٹے کا درمیانی حصہ یا دامن دونوں ہاتھوں میں لے کر کسی کی طرف پھیلانا .
مورے باپ کے آنچل کپاس، مورے لیکھے پڑل تسار
میرے باپ کے گھر بہت دولت ہے لیکن میری قسمت میں اس میں سے کچھ نہیں، ہندووں میں عورت کو باپ کی وراثت سے کچھ نہیں ملتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔