تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"راجا" کے متعقلہ نتائج

راجا

فرماں روا، بادشاہ عموماً ہندو حکمران کے لیے مستعمل

راجا ہَل

(زراعت) ایک بڑے ہل کا نام جو زیادہ گہرائی حاصل کرنے کے لیے اِستعمال کِیا جاتا ہے .

راجا مَہْرا

کہاروں کا چودھری

راجا کے آئی رانی کَہْلائی

رک : راجا کے گھر آئی رانی کہلائی .

راجا کے گَھر کاج، ہَمارے گھر ٹَھک ٹَھکا

غیر کے یہاں شادی ہمارے گھر بکھیڑا

راجا آگے راج، پِیچھے چَھلْنی نہ چھاج

بیوہ عورت کہتی ہے کہ شوہر کی زندگی میں عیش نصیب تھا اس کے مرنے کے بعد کچھ بھی نہ رہا

راجا کا پَرْچانا اَور سانپ کا کِھلانا بَرابَر ہے

بادشاہوں اور حُکمرانوں کی مصاحبت میں ہر وقت خطرہ ہوتا ہے

راجا چُھوئے اَور رانی ہوئے

جس پر راجہ مہربانی کرے وہی حکومت کرتا ہے

راجا رُوٹھے گا اَپْنا سُہاگ لے گا ، کیا کِسی کا بھاگ لے گا

راجہ خفا ہو تو جو کُچھ اس نے دِیا ہے وہ واپس لے لے گا ، قِسمت پر تو اس کا اِختیار نہیں

راجا بَھئے تو کیا ہُوا اَنْت جاٹ کے جاٹ

کمینہ کِتنے ہی بلند مرتبہ پر پہنچ جائے اُس کی فِطرت نہیں بدلتی ؛ دولت مند ہو جانے کے باوجود پُرانی عادتیں نہیں بدلتیں

راجا کِس کے پاہُونے، جوگی کِس کے مِیت

(راجا اور جوگی) دونوں کی محبت اور راہ و رسم کا کوئی اعتبار نہیں

راجا کِس کے پاہُنے، جوگی کِس کے مِیت

راجا اور جوگی دونوں کی محبت اور راہ و رسم کا کوئی اعتبار نہیں

راجا کی بیٹی قِسْمَت کی ہیٹی

اس شخص کے لیے کہتے ہیں جو عالی مرتبہ ہونے کے باوجود کم نصیب ہو

راجا ہُوئے تو کیا ہُوا اَنْت جاٹ کے جاٹ

کمینہ کِتنے ہی بلند مرتبہ پر پہنچ جائے اُس کی فِطرت نہیں بدلتی

راجا کَہے سو نیاؤ پاسَہ پَڑے تو داؤ

حاکم جو فیصلہ کرے اِنصاف کہلاتا ہے اگر بازی جِیتے تو داؤ کہلاتا ہے .

راجا کَرے سو نیاؤ پاسَہ پَڑے تو داؤ

حاکم جو فیصلہ کرے اِنصاف کہلاتا ہے اگر بازی جِیتے تو داؤ کہلاتا ہے .

راجا گھائِل کا سوانگ بَھرا

زخمْی ہوگیا ، خُونا خُون ہو گیا

راجا پَن

بادشاہی ، تاجداری ، رُتبۂ پادشاہی

راجا کے گھر آئی ترت رانی کہلائی

ایسے موقع پر مُستعمل جب کسی غریب گھر کی لڑکی دولت مند کے گھر بیاہی جائے

راجا پَتی

(ہندو) شادی کا ایک طریقہ جس کے مُطابق عورت اور مرد کو ایکجا کر کے میں بیوی کے رشتے سے نامزد کر دیتے ہیں

راجا کَرے سو نیاؤ پاسَہ پَڑے تو داؤں

حاکم جو فیصلہ کرے اِنصاف کہلاتا ہے اگر بازی جِیتے تو داؤ کہلاتا ہے .

راجا اِنْدَر

دیوتاؤں اور پریوں کا راجا، مجازاً: وہ شخص جو حسین عورتوں کی محفل یا مجمع میں سب کا منظور نظر ہو

رَاجِع

کسی جانب لوٹنے یا مڑنے والا، پھرنے والا، رجوع کرنے والا

راجا ہوئے تو کیا ، وہ ہی جاٹ کے جاٹ

مال و دولت ذات اور اصل کو نہیں بدلتی

راجا بَنانا

کسی کو حکومت یا ریاست کے تخت پر بٹھانا .

راجا مَنْدَری

(بُنائی) موٹی قِسم کا بنا ہوا کپڑا جو مدراس کے ایک مقام راجہ مندری کے نام سے مشہور تھا ، اُسکو کالیکو کہتے تھے

راجا دِھراج

راجوں کا راجا، شاہ شاہاں، شہنشاہ

راجا اَدِھیراج

راجوں کا راجا، شہنشاہ

رَہ جا

تھہر جا ، ذار رُک جا .

راجا پاٹ

رک : راج پاٹ ، تخت و تاج .

راجاوُ

شاہانہ ، شاہی

راجا بھوج

ایک بادشاہ جو اپنی دولت کے سبب بہت مشہور ہے .

راجا سے پَرْجا تَک

حاکم سے رعایا تک ، امیر ، غریب ، ہر کوئی ، خاص و عام .

راجا سے پَرْجا تَلَک

حاکم سے رعایا تک ، امیر ، غریب ، ہر کوئی ، خاص و عام .

راجا پرجا

سب، ہر کوئی، خاص و عام

راجاوَرْت

A type diamond or other gem.

راجا بُلاوے ٹھاری آوے

راجا بُلائے تو جلدی آتا ہے حاکم یا زبردست بُلائے تو لوگ فوراً آجاتے ہیں ، حاکم کے حکم کی بجا آوری کرنی ہی پڑتی ہے .

راجا رَکھے رانی کھاوے

کمائے کوئی اُڑائے کوئی

راجا راج پَرْجا سُکھی

جہاں کا حاکم اچّھا ہوگا وہاں کے لوگ آسودہ حال ہوں گے

راجا اِنْدَر کا اَکھاڑا

راجا اِندر کی محفل رقص و سرور

راجا بُلاوے ٹھارا آوے

راجا بُلائے تو جلدی آتا ہے حاکم یا زبردست بُلائے تو لوگ فوراً آجاتے ہیں ، حاکم کے حکم کی بجا آوری کرنی ہی پڑتی ہے .

راجا بُلاوے ٹھاڑے آوے

راجا بُلائے تو جلدی آتا ہے حاکم یا زبردست بُلائے تو لوگ فوراً آجاتے ہیں ، حاکم کے حکم کی بجا آوری کرنی ہی پڑتی ہے .

راجا رُوٹھیں راج لیں رانی رُوٹھیں سُہاگ لیں

ایسے موقع پر مُستعمل جہاں کسی کے رُوٹھ جانے کی کوئی پروا نہ ہو .

راجا کیا جانے بُھوکے سار

جس نے بُھوک سہاری ہو وہی جانتا ہے بُھوک کی قدر امیر آدمی نہیں کر سکتا دردمند ہی کو دوسرے کے درد کا احساس ہوتا ہے اور کو نہیں ہو سکتا

راجا کو موتی کا دُکھ

ہر شخص ہر حال میں کسی نہ کسی محرومی کا شِکار ہوتا ہے

راجا جوگی کِس کے مِیت

بادشاہ اور جوگی کسی کے دوست نہیں ہوتے

راجا رُوٹھے گا نَگْری لے گا

حاکم ناراض ہو گا تو جلاوطن کر دے گا اور کیا کرے گا (ایسے موقع پر مستعمل جہاں کسی کے ناراض ہو جانے کو کوئی پروا نہ ہو)

راجا کی سَبھا نَرک کو جائے

خوشامدی ہاں میں ہاں مِلاتے ہیں انھیں حق اور باطل سے کوئی سروکار نہیں ہوتا

راجا کا دان پَرجا کا اَشْنان

غریبوں کی ریاضت اور امیروں کی سخاوت برابر ہے

راجا کے گَھر موتِیوں کا کال

کسی چیز کا اس جگہ میّسر نہ آنا جہاں اس کی افراط ہو یا جہاں اس کے افراط کے ساتھ پایا جانا چاہیے

راجا بِھیم کی قَضا رام کی رَضا

جب موت آتی ہے تو بڑے بڑے نہیں بچ سکتے

راجا چھوڑے نَگْری جو بھاوے سو لے

راجا اگر سلطنت چھوڑ دے تو جو چاہے کرے

راجا جوگی، اَگْنی جَل اُن کی اُلٹی رِیت

راجا ، جوگی ، آگ اور پانی کا کوئی اعتبار نہیں کرنا چاہیئے ان کی محبت تھوڑی ہوتی ہے یہ کسی وقت بھی نُقصان پہن٘چا سکتے ہیں

راجا جوگی، اَگَن جَل اُن کی اُلٹی رِیت

راجا ، جوگی ، آگ اور پانی کا کوئی اعتبار نہیں کرنا چاہیئے ان کی محبت تھوڑی ہوتی ہے یہ کسی وقت بھی نُقصان پہن٘چا سکتے ہیں

راجا رُوٹھیں راج لیں رانی رُوٹھیں بھاگ لیں

ایسے موقع پر مُستعمل جہاں کسی کے رُوٹھ جانے کی کوئی پروا نہ ہو .

راجا کا دُوجا، بَکری کا تِیجا، دونوں خراب

راجا کا دُوسرا بیٹا اور بکری کا تِیسرا بچّہ دونوں خراب ہوتے ہیں کیوں کہ راجا کی دُوسری سلطنت نہیں اور بکری کا تِیسرا تھن نہیں تو گویا یہ صورتیں فساد کی ہیں

راجا نَل پِیو بِپْتا پَڑی بُھونی مَچھلی جَل میں پَڑی

اپنے کام بِگڑ جانے کے وقت کہتے ہیں ، بُرے دِن آئیں تو ہر نام میں نُقصان ہوتا ہے کہتے ہیں کہ جب راجہ نل بن باس میں تھے تو اُن کی رانی نے ایک دِن مچھلی بُھونی چونکہ اس کو راکھ لگ گئی تھی دریا پر جا کر دھونے لگی تو مچھلی زندہ ہو کر تیرنے لگی

راجا نَل پَر بِپْتا پَڑی، بُھونی مَچھلی جَل میں پَڑی

بُرے دِن آئیں تو ہر نام میں نُقصان ہوتا ہے

راجائی

فرماں روائی، حکومت

راجا روٹھے گا اپنی نگری لے گا

راجا ناراض ہوگا تو شہر بدر کر دے گا

راجا سے متعلق کہاوتیں

راجا

اصل: ہندی

'راجا' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone