تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُرغی" کے متعقلہ نتائج

مُرغی

مرغے کی مادہ

مُرغی خانَہ

مرغی کا دڑبہ یا جگہ، جس میں بہت سی مرغیاں رکھی جاتی ہیں، مرغیاں پالنے کی جگہ

مُرغی کے

رک : مرغی کا (دشنام یا گالی کے طور پر مستعمل) ۔

مُرغی حَلال ہونا

مرغی حلال کرنا (رک) کا لازم ، مرغی سے حلال گوشت حاصل ہونا

مُرغی والا

مرغی کا، مرغی کا جنا

مُرغی بانی

مرغیاں پالنا ، مرغیاں گھر میں رکھنا ۔

مُرغی میجَر

(مزاح کے طور پر) مرغیوں کی سوداگری کرنے والا، مرغیاں پالنے والا، مرغیاں لانے والا

مُرغی پَکنا

مرغی پکانا (رک) کا لازم ، پُرتکلف کھاناپکنا

مُرغی کھانا

مرغی کا گوشت کھانا ، عمدہ غذا یا خوراک استعمال کرنا

مُرغی گَلانا

مرغی کا گوشت گلانا ؛ اپنا مطلب حاصل کرنے کے لیے کسی کو آمادہ یا راضی کرنے کی کوشش کرنا ۔

مُرغی پَکانا

مرغی کا گوشت پکایا جانا ، مرغی کے گوشت سے سالن تیار کرنا

مُرغی کا گُو

۔(کنایۃً) ناکاڑ چیزاور نکما آدمی ۔

مُرغی بِٹھانا

مرغی کو انڈوں پر بٹھانا، انڈے سینے کے لیے بٹھانا

مُرغی کو تَکلے کا گھاؤ بس کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

مُرغی کا جَنا

رک : مرغی کا ۔

مُرغی کو تَکلے کا داغ بس کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

مُرغی کو تَکلے کا گھاؤ بَہُت کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

مُرغی کی بانْگ کون سُنتا ہے

عورت کی بات کا کیا اعتبار، عورت کی ڈینگ کا کیا اعتبار

مُرغی کو تَکلے کا داغ بَہُت کافی ہے

غریب اور مفلس آدمی کے لیے تھوڑا نقصان ہی بہت ہے ۔

مُرغی کی بانْگ کو کَون صَحِیح کَہتا ہے

عورت کی بات کا کوئی اعتبار نہیں

مُرغی تو جان سے گَئی، کھانے والوں کو مَزا نَہ آیا

رک : مرغی اپنی جان سے گئی کھانے والوں کو مزا نہ آیا ۔

مُرغی نَچاؤنی کا

(بازاری) دشنام کے طور پر مستعمل، چڑیا کا

مُرغی کی بانْگ رَوا نَہِیں

عورتوں کی مردوں میں قدر نہیں، عورتوں کی بات کی اہمیت نہیں ہوتی

مُرغی کے خواب میں دانَہ ہی دانَہ

انسان ہر وقت اپنے ہی مطلب کی بات سوچتا ہے

مُرغی اپنی جان سے گئی، کھانے والوں کو مزا نہ آیا

ایک آدمی تو دوسرے کے لیے کوشش کرتا مر گیا لیکن اس کی قدر نہ کی، قربانی ضائع ہو گئی

مُرغی اَنڈے کی بَحث

فضول کی بحث

مُرغی اپنی جان سے گئی، کھانے والوں کو سواد نہ آیا

ایک آدمی تو دوسرے کے لیے کوشش کرتا مر گیا لیکن اس کی قدر نہ کی، قربانی ضائع ہو گئی

مُرغی کے لِیے تَکلے کا زَخم بھی بَہُت ہوتا ہے

رک : مرغی کو تکلے کا گھاؤ بس الخ ۔

مُرغی کی اَذان اور عَورَت کی گَواہی کا اِعْتِبار نَہیں

مرغی کا اذان دینا خلاف فطرت ہے اور عورت کی گواہی معتبر نہیں

مُرْغی کا گُوہ

(مجازاً) بالکل نکما ، محض ناکارہ ، نکمی چیز

مرغی کو تکلے کا گھاؤ بہت ہے

۔مثل غریب کو تھوڑا نقصان بھی بہت ہے۔کمزور کو تھوڑا صدمہ بھی بہت ہے۔(محصنات)بڑھیا ہریالی اورکوٹھری کی دیوارمیں آکر بچ گئی مگر وہی مثل ہے مرغی کو تکلے ہی کا گھاؤ بہت ہوتاہے دوتین دوہتڑ جو اس پر جمے سسکیاں لیینے لگی۔

مرغی جان سے گئی کھانے والے کو مزہ نہ آیا

ایک آدمی تو دوسرے کے لیے کوشش کرتا مر گیا لیکن اس کی قدر نہ کی، قربانی ضائع ہو گئی

مرغی اپنی جان سے گئی کھانے والے کو مزا نہ آیا

ایک آدمی تو دوسرے کے لیے کوشش کرتا مر گیا لیکن اس کی قدر نہ کی، قربانی ضائع ہو گئی

مرغی کی اذان کون سنتا ہے

عورت کی بات کا کوئی اعتبار نہیں، اگر مرغی کی بجائے مرغے کہا جائے تو بکواسی ڈینگ کا کیا اعتبار

مُرْغی کا

(دشنام یا گالی کے طور پر مستعمل) ایسے آدمی کی طرف بھی یہ خطاب ہوتا ہے جسے کہنے والا احمق خیال کرتا ہے، چڑیا کا، چڑیا والا، جھانپو کا، مرغی کا جنا، جیسے کلمات میں شامل ہے

مرغی اپنی جان سے گئی کھانے والے کو سواد نہ آیا

ایک آدمی تو دوسرے کے لیے کوشش کرتا مر گیا لیکن اس کی قدر نہ کی، قربانی ضائع ہو گئی

مرغی اپنی جاں سے گئی کھانے والے کو سواد نہ آیا

ایک آدمی تو دوسرے کے لیے کوشش کرتا مر گیا لیکن اس کی قدر نہ کی، قربانی ضائع ہو گئی

مُرْغی نَو جَگَہ حَلال نَہِیں ہوتی

تھوڑی چیز میں ہر شخص کو الگ الگ ھصہ نہیں دیا جا سکتا.

مرغی کی بانگ کا کیا اعتبار

عورت کی بات کا کیا اعتبار، عورت کی ڈینگ کا کیا اعتبار

مُرْغی کی بانْگ

وہ اذان جو خلاف ِفطرت مرغی دے بیٹھتی ہے اور لوگ اس بات کو منحوس خیال کر کے اُسے ذبح کر ڈالتے ہیں

مُرْغی کی اَذان

وہ اذان جو خلاف ِفطرت مرغی دے بیٹھتی ہے اور لوگ اس بات کو منحوس خیال کر کے اُسے ذبح کر ڈالتے ہیں

مُرْغی حَلال کَرنا

مرغی کا مسلمانوں کے طریقے پر چھری سے کاٹنا

مُرْغی ذَبْح کَرنا

مرغی کا مسلمانوں کے طریقے پر چھری سے کاٹنا

مُرْغی کی ایک ٹانْگ

رک : مرغی کی ایک ٹانگ ، وہاں بولتے ہیں جہاں کوئی اپنی غلط بات پر اڑا رہے ۔

مرغیاں پالنا

مرغیاں گھر میں رکھنا

مُرْغ یَخنی

مرغی کے گوشت سے تیار کردہ شوربا یا یخنی

بَن مُرغی

ایک طرح کا جنگلی پرندہ

وِلایَتی مُرغی

مراد: پولٹری فارم کی مرغی ۔

آدھی مُرغی آدھا بَٹیر

دو مسلک ركھنے والا

نئی فوجداری اور مرغی پر نَقّارہ

اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو اختیارات ملنے پر نئے نئے قواعد جاری کرے، ایسے نودولت کے متعلق کہتے ہیں جو عجیب باتیں اختیار کرلے

میری مُرغی کی تِین ٹانْگ

اپنی چیز کی بے جا تعریف

گَھر کی مُرغی ساگ بروبر

گھر کی عمدہ چیز کی بھی قدر نہیں ہوتی، آسانی سے ملنے والی چیز کی کوئی قیمت نہیں، جو کچھ اپنے پاس ہے اس کی قدر نہیں ہوتی

گَھر کی مُرغی دال برابر

گھر کی عمدہ چیز کی بھی قدر نہیں ہوتی، آسانی سے ملنے والی چیز کی کوئی قیمت نہیں، جو کچھ اپنے پاس ہے اس کی قدر نہیں ہوتی

کھیل نَہ جانے مُرغی کا اُڑانے لَگا باز

معمولی کام کو کر نہیں سکتا بڑے کاموں میں ہاتھ ڈالتا ہے، چھوٹے کام کرنہیں سکتا بڑے کام کا ذمہ لیتا ہے

گَدھا گِرے پَہاڑ سے، مُرغی کے ٹُوٹے کان

ایک غیر متعلقہ بات، ناممکن بات، نہ گدھا پہاڑ سے گرتا ہے نہ مرغی کے کان ٹوٹ سکتے ہیں

جو جو مُرغی موٹی وہ وہ دُم چھوٹی

جیسے جیسے دولت بڑھتی ہے بخل بھی بڑھتا جاتا ہے

گُو دَر گُو، مُرغی کا گُو

سب سے خراب چیز کے لئے مستعمل

بَچّے والی مُرْغی

(کنایۃً) خوشۂ پرویں ، عقد ثریا ، سات ستاروں والا جھمکا

بِھیگی مُرْغی

رک : بھیگی بِلّی ، نہایت مسکین صورت ، بڑا غریب ، مصیبت کا مارا ، بے بس ، مجبور.

چِینی مُرْغی

چت کبری مرغی ، تیتری مرغی ، قب : چینا مرغی .

مُرغی سے متعلق کہاوتیں

مُرغی

اصل: ہندی

'مُرغی' پر مشتمل اردو کہاوتیں

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone