تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چِکْنا" کے متعقلہ نتائج

چِکْنا

۱. جس میں تیل یا چکنائی وغیرہ زیادہ ہو، روغنی، تیلیا ؛مرغْن.

چِکْناہَٹ

چکنا پن، چکنا ہونے کی کیفیت یا حالت

چِکْنانا

چکنا جانا، چکنا ہوجانا، روغن آلود ہوجانا

چِکْناؤ

چکنا بنانے کا عمل یا کیفیت .

چِکْناٹ

رک : چکناہٹ .

چِکْنا مُنھ سَب چاٹتے ہیں

خوش حال کی سب جگہ خاطر ہوتی ہے.

چِکْناوْنا

رک : چکنانا .

چِکْناوٹ

چکناہٹ

چِکْناوَت

رک : چکناوٹ (۲) .

چِکْنا گَر

(دباغت) ایک چھوٹا اوزار جو چمڑے سے پانی نکالنے اور بٹھلائی کرنے چمکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ہموار اور مسطح کرنے کا آلہ .

چِکْنا پَن

چکنا ہونے کی حالت کیفیت

چِکْناؤُ

چِکنا کرنے والا .

چِکْنائی

(گوشت کی) چربی

چِکْنا لیپ

(معماری) ہموار اور یکساں پلاستر.

چِکْنا مُول

جنس بیج بند کے خاندان سے ایک پردا، مکوہ سے قدرے مشابہ اس کا دوسرا نام بریا / بریار بھی ہے .

چِکْنا گَھڑا

وہ گھڑا یا برتن جو روغن سے ہر ہو، جس پر پانی کی بوند پڑے تو نہ ٹھہرے

چِکْنا چَلَن

عمدہ چال، خوش خرامی.

چِکْنا باسَن

رک: چکنا گھڑا .

چِکْنا چاندا

خوبصورت .

چِکْنا چُپْڑا

رک: چکنا.

چِکْنا مُنھ پیٹ خالی

من٘ھ پر رونق پیٹ کا اللہ ہی بیلی، ظاہری ٹیم ٹام کی نسبت کہتے ہیں.

چِکْناؤ دینا

چکنانا

چِکْنایا فَقِیر مَخْمَل کا لَنْگوٹ

مالدار چپھا نہیں رہتا .

مُنہ چِکْنا پیٹ خالی

ظاہر آراستہ باطن خستہ حال، خالی شیخی ہی شیخی

دار چِکْنا

رک : داراشکنہ .

کولُھو کی رَکْھوالی، مُنْہ چِکْنا پیٹ خالی

ایسا کام جس میں بظاہر نفع نظر آئے مگر درحقیقت کچھ فائدہ نہ ہو.

دِلّی کی دال والی مُنہ چِکْنا پیٹ خالی

دِلّی کی دال بیچنے والی کی بِکری بہت کم ہوتی ہے ، اس لیے خستہ حال رہتی ہے ؛ دلّی میں عموماً گوشت کھایا جاتا ہے اس لیے دال کے خریدار کم ہیں .

دِلّی کی دِل والی مُنھ چِکْنا پیٹ خالی

اس موقع پر مستعمل کہ بیسہ پاس نہ ہو اور سفید پوشی یا ظاہری رکھ رکھاؤ باقی ہو ، یا اصل میں کچھ نہ ہو مگر ظاہر ٹیم ٹام ہو .

کاٹْھ چِھیْلو تو چِکْنا، بات چِھیْلو تو مَر کَھڑی

لکڑی کو چھیلو تو چکنی ہوتی ہے، بات کو چھیلا جائے تو کرخت ہوتی ہے

چِکْنا سے متعلق کہاوتیں

چِکْنا

اصل: سنسکرت

'چِکْنا' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone