تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وَصلَت" کے متعقلہ نتائج

وَصلَت

(لفظاً) پہنچنا

وَصلَت نَصِیب ہونا

ملنا نصیب ہونا ، ملاقات ہونا

وَصلَتِ تامَّہ

(لفظاً) کامل وصل ؛ (کنا یۃً) مکمل ازدواجی تعلق

وَصلَت نَصِیب

جس کو وصل یا ملاقات حاصل ہو ؛ خوش قسمت ملاقاتی ، وہ عاشق جسے معشوق سے ملنا نصیب ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں وَصلَت کے معانیدیکھیے

وَصلَت

vaslatवसलत

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: تصوف

اشتقاق: وَصَلَ

  • Roman
  • Urdu

وَصلَت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (لفظاً) پہنچنا
  • (مجازاً) وصل، میل جول، ملاقات (خصوصاً) معشوق سے ملنا (نیز وصلت)
  • (تصوف) معرفت الٰہی، محو ہوجانا، ذاتِ باری میں مستغرق رہنا
  • (تصوف) سالک کی اﷲ سے ملنے کی آرزو

    مثال وصلت عاشق کی صفت ہے یعنی معشوق کے وصال کی خواہش رکھنا۔

شعر

Urdu meaning of vaslat

  • Roman
  • Urdu

  • (lafzan) pahunchnaa
  • vasl, mel jol, mulaaqaat (Khusuusan) maashuuq se milnaa (niiz vaslat
  • (tasavvuf) maarfat ilaahii, mahv hojaana, zaat-e-baarii me.n musatGarqi rahnaa
  • (tasavvuf) saalik kii allaah se milne kii aarzuu

English meaning of vaslat

Noun, Feminine

  • meeting, conjunction, joining, conjugal union, connexion, a link or bond of union

वसलत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • (शाब्दिक) पहुँचना
  • (लाक्षणिक) मिलन, मेल-जोल, मुलाक़ात (विशेष रूप से) प्रेमिका से मिलना
  • (सूफ़ीवाद) ईश्वर की पहचान, लीन हो जाना, ईश्वर की याद में तल्लीन रहना
  • (सूफ़ीवाद) पथिक या सालिक की ईश्वर से मिलने की इच्छा

    उदाहरण वसलत आशिक़ की सिफ़त है यानी माशूक़ के विसाल की ख़ाहिश रखना।

وَصلَت سے متعلق دلچسپ معلومات

وصلت معنی کے لحاظ سے ’’وصل‘‘ اور’’وصلت‘‘ بالکل ایک ہیں۔ عربی میں’’وصلت‘‘ اول مضموم کے ساتھ ہے۔ اردو میں زیادہ تر اول مفتوح سنا گیا ہے۔ اردو کے لئے اول مفتوح ہی صحیح ہے، لیکن کوئی اول مضموم بولے توفی الحال اسے غلط نہ کہیں گے۔’’نوراللغات‘‘ میں لکھا ہے کہ فصحائے لکھنؤ نے اب ’’وصلت‘‘ کو متروک قراردیا ہے۔ اس قول میں کئی مسامحے ہیں۔ صاحب’’ نوراللغات‘‘ نے ’’وصلت‘‘ کی سند میں امیر مینائی کا شعر درج کیا ہے۔ امیر مینائی بھی ممتازفصحائے لکھنؤ میں ہیں اور اگر انھوں نے اس لفظ کو باندھا تویہ کیوں کر کہہ سکتے ہیں کہ فصحائے لکھنؤ نے اسے متروک کردیا ہے؟ دوسری بات یہ کہ وہ فصحائے لکھنؤ ہوں، یا کہیں اور کے فصحا ہوں، کسی لفظ کو متروک قرار دینے کا حق کسی کو نہیں۔ لفظ جمہور کی میراث ہیں اور جمہور کے عمل کے مطابق خود بخود متروک یا مقبول ہوتے ہیں۔ تیسری بات یہ کہ اگر کسی شخص یا طبقے کو یہ حق پہنچتا بھی ہو کہ وہ کسی لفظ کو متروک قراردے، تو اس کے لئے مناسب دلائل اور وجوہ بھی اسے بیان کرنا چاہئے۔ صرف اپنے ’’ذوق‘‘ یا ’’خیال‘‘ کی بنا پر کسی لفظ کو متروک کہنا یا متروک کرنا زبان کے ساتھ ظلم کرنا ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

وَصلَت

(لفظاً) پہنچنا

وَصلَت نَصِیب ہونا

ملنا نصیب ہونا ، ملاقات ہونا

وَصلَتِ تامَّہ

(لفظاً) کامل وصل ؛ (کنا یۃً) مکمل ازدواجی تعلق

وَصلَت نَصِیب

جس کو وصل یا ملاقات حاصل ہو ؛ خوش قسمت ملاقاتی ، وہ عاشق جسے معشوق سے ملنا نصیب ہو

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وَصلَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

وَصلَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone