تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ٹَھنْڈی گَرْمِیاں" کے متعقلہ نتائج

ٹَھنْڈی

۱. ٹھنڈا (رک) کی تانیث ، تراکیب میں مستعمل.

ٹَھنْڈی آگ

(مجازاً) برف ، اولا ، یخ.

ٹَھنْڈی شَمْع

بجھی ہوئی شمع ، بجھا ہوا چراغ .

ٹَھنْڈی سانس

آہِ سرد (بھرنا، لینا کے ساتھ)، ٹھنڈا سان٘س

ٹَھنڈی مار

بھیتری مار، اندورنی ضرب، میٹھی مار

ٹَھنْڈی سَڑَک

چوڑی اور ہوادار سڑک جس کے دورویہ درخت ہوں اور آس پاس اون٘چی عمارتیں نہ ہوں ، مال روڈ .

ٹَھنْڈی پُھونْک

رک : ٹھنڈی سان٘س .

ٹَھنْڈی ٹَھنْڈی

سیدھی ، فوراً ، جوش خوش.

ٹَھنْڈی ٹھار

بہت زیادہ ٹھنڈی ، ٹھنڈی برف .

ٹَھنْڈی چھاؤں

گھنے درخت کی چھان٘و ، گھنی چھان٘و ، (مجازاً) آرام کرنے کی جگہ .

ٹَھنْڈی اِسْتِری

(دھلائی پارچہ) معمول سے کم گرم استری جو کپڑے سلوٹ نکالنے میں اپنا پورا عمل نہ کرے.

ٹَھنْڈی گَرْمی

رک : ٹھنڈی گرمیاں.

ٹَھنْڈی عَینَک

وہ عینک جو دھوپ کی تمازت سے بچنے کےلیے لگائی جائے ، دھوپ کا چشمہ .

ٹَھنْڈی گَرْمِیاں

(مجازاً) اوپری محبت، ظاہری اختلاط، جھوٹی گرم جوشی، بے مزہ خوشیاں

ٹھنڈی مِٹّی

مجازاً: کم بڑھنے والا جسم، دیر میں بالغ ہونے والا شخص، زنانہ، نامرد، زنخا

ٹَھنْڈی سُہاگَن

وہ عورت جس کا شوہر اس کی حیات میں زندہ رہے (یہ دعائیہ کلمہ بھی ہے جو سلام وغیرہ کے جواب میں عورتیں اپنے سے دوسری کم عمر شادی شدہ عورتوں کو کہتی ہیں ، ٹھنڈی سہاگن یعنی تمھارا شوہر ہمیشہ زندہ رہے) .

ٹَھنْڈی ٹھنْڈی سانس بَھْرنا

رک : ٹھنڈی ٹھنڈی آہیں بھرنا .

ٹَھنْڈی لَگَاوَٹ

رک : ٹھنڈی محبت.

ٹَھنڈی الماری

وہ الماری یا کیبنٹ جس میں ٹھنڈک کی وجہ سے کھانے کی چیزیں خراب نہیں ہوتیں، ریفریجریٹر

ٹَھنْڈی لَڑائی

سیاسی اقتصادی یا اخلاقی بنیادوں پر جن٘گ جو آگے چل کر ہتھیاروں کی لڑائی پر منتج ہوسکتی ہے ، سرد جنگ ، انگ : Cold war .

ٹَھنْڈی ٹَھنْڈی آہیں بَھْرنا

بہت افسوس کرنا ، غم یا فکر کی وجہ سے ٹھنڈے سان٘س لینا .

ٹَھنْڈی پَڑنا

رک : ٹھنڈا پڑنا .

ٹَھنْڈی مُحَبَّت

جھوٹی گرم جوشی

ٹَھنْڈی سانس کِھینچْنا

رک : ٹھنڈی سان٘س بھرنا.

ٹَھنْڈی سانس بَھْرنا

سرد آہ کھین٘چنا، گہری سانس لینا

ٹَھنْڈی کَڑھائی

(عوام) وہ کڑھائی جس میں حلوائی اور بنیے پکوان ختم ہونے کے بعد حلوا پنا کر تقسیم کرتے ہیں.

ٹَھنْڈی طَبِیعَت سے

ایسی طبیعت سے جس میں غصہ جلن یا جھنجھلاہٹ نہ ہو ، سکون خاطر سے ، سوچ سمجھ کر .

ٹَھنْڈی ٹَھنْڈی ہَوا کھاؤ

خاموشی سے چلے جاؤ ؛ اپنا راستہ لو .

ٹَھنْڈی آگ سے جَلانا

کسی کو مل کر مارنا ، دھوکا دینا.

ٹَھنڈی آگ سے جَلانا

أکسی کومل کر مارنا۔ دھوکا دینا۔

ٹَھنْڈی کَڑھائی کَرْنا

(ہندو) شادی کے آخر میں حلوا پکا کر بھٹی بند کر دینا ، شادی کے کھانے پکانے کا کام ختم کرنا.

ٹَھنْڈی رَہو

(عو ، دھائیہ) خوش رہو ، تمھارا سہاگ بنا رہے ، آباد رہو .

ٹَھنْڈی ہونا

رک : ٹھنڈا ہونا ، ایسا ہونا جس میں محبت یا جذبے کی گرمی یا شدت نہ ہو .

ٹَھنْڈی کَرنا

رک : ٹھنڈا کرنا .

ٹَھنْڈی ڈَھلْنا

سیتلا یا چیچک کے دانوں کا مرجھانا، چیچک سے صحت یاب ہونا، ماتا کا باگ موڑنا

ٹَھنْڈی مار دینا

کسی کو اس طرح تکلیف پہن٘چانا کہ اس کے ظاہری آثار نہ ہوں ، بھیتری مار دینا ، سر سہلانا اور بھیجا کھانا.

ٹَھنْڈی کَر کے کھانا

رک : ٹھنڈا کرکے کھانا .

یَخ ٹَھنڈی

بہت ٹھنڈی ، برف کی طرح سرد، انتہائی سرد.

بُھوڑ ٹَھنْڈی

سرد اور خشک ریتلی زمین جس میں پانی بہت نیچے ہو اور ناقابل کاشت رہے .

آنکھیں ٹَھنْڈی رَہیں

اولاد کی خوشیاں محبوب کے دیدار اور طرح طرح کی فرحتوں اور مسرتوں سے آنکھوں میں طراوت آنا نصیب ہو، سکون قلب حاصل ہو

آنکھیں ٹَھنڈی رَکْھنا

خوشدلی اور خوشحالی کے مناظر سے آنکھوں کو تر و تازہ اور شاداب رکھنا، بے فکری اور اطمینان سے آنکھوں کو طراوت بخشنا

آنکھیں ٹَھنڈی کَرنا

اولاد کی خوشیاں اور طرح طرح کی فرحتوں اور مسرتوں کو دیکھنا یا دکھانا جن کے دیدار سے آنکھوں میں طراوت آئے، محبوب کی ملاقات یا خوش دلی و خوشحالی کے مناظر سے آنکھوں کا تر و تازگی اور شادابی حاصل کرنا

آنکھیں ٹَھنْڈی ہونا

آنکھیں ٹھنڈی کرنا کا لازم

شَمْع ٹَھنْڈی کَرْنا

شمع گُل کرنا ، بتّی بُجھانا

چُوڑیاں ٹَھنْڈی کَرنا

لڑائی یا غصے کی حالت میں عورت کا خود اپنے ہاتھ سے چوڑیاں توڑنا

چُوڑیاں ٹَھنْڈی ہونا

چُوڑیاں ٹھنڈی کرنا کالازم

آنکھ ٹَھْنڈی کَرْنا

آن٘کھیں ٹھنڈی کرنا، تسلی دینا، روئی ہوئی آن٘کھوں کو پانی لگا کر پون٘چھنا، محبوب کی ملاقات یا خوش دلی و خوشحالی کے مناظر سے آن٘کھوں کا تر و تازگی اور شادابی حاصل کرنا

مانگ ٹَھنْڈی رَہنا

سہاگن رہنا.

زَمِین ٹَھنْڈی ہونا

ردیف، قافیے اور بحر کا چُست اور رواں نہ ہونا

مَسْجِد ٹَھْنڈی کَرْنا

مسجد گرانا یا منہدم کرنا

بات ٹَھنْڈی پَڑْنا

معاملے کا دب جانا، کسی امر کی شورش فرو ہو جانا

چُوڑی ٹَھنْڈی کَرْنا

لڑائی یا غصے کی حالت میں عورت کا خود اپنے ہاتھ سے چوڑیاں توڑنا

غَزَل ٹَھنْڈی ہونا

غزل کا کمزور ہونا، بے اثر ہونا

مانگ سے ٹَھنڈی رَہے

(دعائیہ) خاوند جیتا رہے ، سہاگ بنا رہے.

مانگ سے ٹَھنْڈی ہے

(دعائیہ) سہاگن ہے ، خاوند زندہ و سلامت ہے.

مَسْجِد ٹَھْنڈی ہونا

مسجد کا گرنا یا منہدم ہونا.

کوکھ سے ٹھنڈی ہے

صاحبِ اولاد ہے، اولاد والی ہے، گود بھری ہے، جو بچّہ پیدا ہوا وہ زندہ و سلامت ہو

نَتھ چُوڑیاں ٹَھنڈی کَرنا

رک : نتھ چوڑیاں بڑھانا ۔

خُدا مامْتا ٹَھنْڈی رَکھے

(کلمۂ دعا) اللہ اولاد زندہ رکّھے ، اللہ صاحب اولاد رکّھے

خُدا تُمْھاری مامْتا ٹَھنْڈی رَکھے

اللہ تمہارے بچوں کو سلامت رکھے.

اردو، انگلش اور ہندی میں ٹَھنْڈی گَرْمِیاں کے معانیدیکھیے

ٹَھنْڈی گَرْمِیاں

ThanDii-garmiyaa.nठंडी-गर्मियाँ

اصل: ہندی

وزن : 22212

مادہ: ٹَھنْڈی

ٹَھنْڈی گَرْمِیاں کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (مجازاً) اوپری محبت، ظاہری اختلاط، جھوٹی گرم جوشی، بے مزہ خوشیاں

English meaning of ThanDii-garmiyaa.n

Noun, Feminine

  • outward love, fake love, ostentatious devotion, artificial warmth and heartiness

ठंडी-गर्मियाँ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • (लाक्षणिक) ऊपरी मुहब्बत, दिखावटी मुहब्बत, नक़ली प्यार, बनावटी सौहार्द और उत्साह

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ٹَھنْڈی گَرْمِیاں)

نام

ای-میل

تبصرہ

ٹَھنْڈی گَرْمِیاں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone