تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تَیّار" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں تَیّار کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
تَیّار کے اردو معانی
فارسی، عربی - صفت
- (لفظاً) جلد رفتار، موجزن
- (مجازاً) آمادہ، مہیا (’’بہارِ عجم‘‘، ’’چراغِ ہدایت‘‘، ’’سراج اللّغات‘ میں لکھا ہے کہ بمعنی آمادہ و مہیّا طیّار ہے کیوں کہ یہ اصطلاح میں میرِ شکاروں سے لی گئی ہے، جب کوئی شکاری پرند کریز سے نکل کر اڑنے اور شکار کرنے کے قابل ہو جاتا ہے تو وہ اس کو ’’طیّار‘‘ کہا کرتے ہیں پھر ہر ایک مہیّا چیز کے معنی میں اصطلاح ہو گئی)
- لیس، درست، چوکس
- (پھل یا کھانا وغیرہ) کام میں آنے کے قابل، پختہ، پکا ہوا، جیسے: فصل تیّار ہے
- سدھا ہوا، مشاق، رواں
- تندرست، مضبوط، موٹا، تازہ، فربہ
- کامل، مکمل، پورا
- (مجازاً) موجود، قابل کام کے
شعر
تیار تھے نماز پہ ہم سن کے ذکر حور
جلوہ بتوں کا دیکھ کے نیت بدل گئی
کسی کی یاد آتی ہے تو یہ بھی یاد آتا ہے
کہیں چلنے کی ضد کرنا مرا تیار ہو جانا
کمر باندھے ہوئے چلنے کو یاں سب یار بیٹھے ہیں
بہت آگے گئے باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں
Urdu meaning of tayyaar
- Roman
- Urdu
- (lafzan) jalad raftaar, mojzin
- aamaada, mustid
- lais, darust, chaukas
- (phal ya khaanaa vaGaira) kaam me.n aane ke kaabil, puKhtaa, pakaa hu.a
- sudhaa hu.a, mushshaaq, ravaa.n
- tandrust, mazbuut, moTaa taaza
- kaamil, mukammal, puura
English meaning of tayyaar
Persian, Arabic - Adjective
- (Lexical) stormy, intense, acute, tumultuous
- (Metaphorically) prepared, ready-made
- ready, alert, willing
- fully developed, plump, fat (as an animal)
- in full vigour, arrived at puberty
- ripened, ripe (fruit)
- fat, plump, robust
- finished, completed, complete
तैयार के हिंदी अर्थ
फ़ारसी, अरबी - विशेषण
- (शाब्दिक) तेज़ चाल वाला, जलाशय या नदी आदि में लहरें उठना
- (लाक्षणिक) तैयार, मुहय्या, उपलब्ध, (बहार-ए-अजम, चिराग़-ए-हिदायत, सिराजुल्लुग़ात में लिखा है कि आमादा और मुहय्या का अर्थ तय्यार है क्योंकि यह परिभाषिकी मीर तय्यारों से ली गई है, जब को ई शिकारी पक्षी कुरीज़ से निकल कर उड़ने और शिकार करने के योग्य हो जाता है तो वह उसको तय्यार कहा करते है फिर हर एक उपलब्ध वस्तु के अर्थ में परिभाषिकी हो गई)
- लैस, दरुस्त, चौकस
- ( फल या खाना वग़ैरा) काम में आने के काबिल, पुख़्ता, पका हुआ
- सधा हुआ, दक्ष, मश्शाक़, विशेष कार्य का जानने वाला, मंझा हुआ, जिसने कुशलता और दक्षता प्राप्त कर ली हो
- तंदरुस्त, मज़बूत, मोटा ताज़ा
- कामिल, मुकम्मल, पूरा
- जो कुछ करने के लिए हर तरह से उद्यत, तत्पर या प्रस्तुत हो चुका हो। जैसे-चलने को तैयार।
- जो हर तरह से उपयुक्त ठीक या दुरुस्त हो चुका हो। जिसमें कोई कोर कसर न रह गई हो। जैसे-भोजन (या मकान) तैयार होना।
- कुछ करने के लिए तत्पर या उद्यत; कटिबद्ध; मुस्तैद
- काम में आने के लायक; ठीक; दुरुस्त; लैस
- पेश किए जाने योग्य
- जो बनकर उपयोग के योग्य हो
- पूरा; संपूर्ण; मुकम्मल
- उपस्थित, मौजूद, काम करने के योग्य
تَیّار کے مترادفات
تَیّار کے متضادات
تَیّار سے متعلق دلچسپ معلومات
تیار بعض لوگوں کا خیال ہے کہ فارسی میں یہ لفظ نہیں ہے۔ یہ بات درست نہیں۔ صاحب ’’آنند راج‘‘ نے صاف لکھا ہے کہ یہ لفظ فارسی میں ہے اور وہاں اس کے معنی ہیں، ’’جلد رفتار، جہندہ، مواج‘‘۔ یہ لفظ ’’منتخب اللغات‘‘ میں مذکور ہے، یعنی صاحب ’’منتخب‘‘ نے اسے عربی قراردیا ہے۔ عربی میں اس کا مادہ ت ا ر ہے، اور ’’تیار‘‘ کے معنی ہیں ’’سمندر کی تیز لہر، دھارا‘‘۔ فارسی والوں نے غالباً یہیں سے ’’جلد رفتار، جہندہ سیل آب‘‘، وغیرہ معنی بنائے۔ بہرحال، اب سوال یہ اٹھا کہ اس کے معنی، ’’مہیا‘‘، ’’کسی کام کے لئے مستعد، کسی کام پر آمادہ‘‘ اردو میں کہاں سے آئے؟ فارسی میں تو اس معنی میں ’’مہیا‘‘ ہی آتا ہے، بیدل ؎ بہ آہنگ پرافشانی مہیا درون بیضہ طائوسان رعنا لہٰذاخان آرزو نے خیال ظاہر کیا کہ یہ لفظ دراصل ’’طیار‘‘ ہے، اور’’مہیا‘‘ کے معنی میں یہ میر شکاروں کی اصطلاح ہےکہ جب کوئی شکاری پرندہ کریز سے نکل کر شکار پر جھپٹنے یا اس پر حملہ کرنے کے لئے مستعد اور آمادۂ پرواز ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ ’’جانور اب طیار ہے۔‘‘ لیکن اردو والوں نے اس املا کو تسلیم نہیں کیا۔ان کی رائے یہی رہی کہ یہ لفظ ’’تیار‘‘ ہے۔ شیکسپیئر (Shakespear) مطبوعہ ۰۳۸۱ میں ’’تیار‘‘ کا اندراج کرکے لکھا ہے کہ یہ عربی’’طیار‘‘ سے ہے۔ ڈنکن فاربس (Duncan Forbes) نے اپنے لغت میں ’’تیار‘‘ درج کرکے اسے’’طیار‘‘ کی تصحیف لکھا ہے۔ اوحد الدین بلگرامی نے’’نفائس اللغات‘‘ (تاریخ تالیف۷۳۸۱) میں ’’طیار‘‘ درج کرکے لکھا ہے کہ یہ لغت عربی ہے، بمعنی ’’پرندہ‘‘ اور یہ لفظ ’’اردوئے ہندی‘‘ اور فارسی میں بمعنی ’’مہیا، آمادہ‘‘ استعمال ہوتا ہے۔اس کے بعد خان آرزو کی رائے منقول ہے۔ اس بحث سے معلوم ہوتا ہے کہ ’’مہیا‘‘، مستعد، آمادہ‘‘ کے معنی میں لفظ ’’تیار‘‘ کو فارسی ’’تیار‘‘ بمعنی ’’تیز رفتار، جہندہ، مواج‘‘ کے قیاس پر بنایا ہوا مانیں تو، اور اگر اسے عربی’’طیار‘‘ کی تصحیف مانیں تو، یہ بات بہر حال صاف ہے کہ اگر اسے کچھ لوگوں نے’’طیار‘‘ لکھا ہے تو یہ لفظ انیسویں صدی کے شروع سے ہی ’’تیار‘‘ بھی لکھا جاتا رہا ہے۔ اوحد الدین بلگرامی نے خان آرزو وغیرہ کی رائے جو لکھی ہے، وہ شاید اس زمانے میں علمائے لسان کی رائے رہی ہو۔ لیکن شیکسپیئر اسے صاف صاف ’’تیار‘‘ لکھ رہا ہے۔ آج کے عمل کی روشنی میں یہی درست ہے۔ اسے ’’طیار‘‘ لکھنا غلط ہے۔ رہا یہ سوال کہ ’’مہیا، آمادہ، مستعد‘‘ کے معنی اس لفظ میں کہاں سے آئے؟ تو درست جواب اغلباً یہی ہے کہ عربی معنی ’’جلد رفتار، جہندہ‘‘ پراس کے یہ معنی بنا لئے گئے۔ دیکھئے، ’’طیار‘‘۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
عارْضِی حُکُومَت
غیر مستقل، چند روزہ حکومت، وقتی، اتفاقی حکومت، (مجازاً) وہ حکومت جو کچھ عرصے کے لیے تشکیل دی جائے
رَضائی
لحاف، لبادہ، سوڑ، گدڑیرنگین ابرے اور استر کے بیچ میں روئی بھرا اور گوٹ لگا اوڑھنے کا ایک کپڑا، رُوئی بھری دُلائی
روزے چُھڑانے گَئے نَماز گَلے پَڑی
جب ایک آفت سے بچنے کی تدبیر یا فکر میں ایک دوسری آفت سر پڑ جائے تو بولتے ہیں.
گَئے نَماز بَخْشوانے ، روزے گَلے پَڑے
۔مثل۔ ایک آفت سے بچنے کی تدبیر کی دوسری آفت اُس سے زیادہ سر پڑی۔ اُلٹے لینے کے دینے پڑگئے۔
روزے بَخْشْوانے گَئے نَماز گَلے پَڑی
جب ایک آفت سے بچنے کی تدبیر یا فکر میں ایک دوسری آفت سر پڑ جائے تو بولتے ہیں.
نَماز بَخْشوانے گَئے، روزے گَلے پَڑے
ایک کام سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی ، دوسرا اس سے مشکل ذمے آپڑے تو کہتے ہیں ۔
نَماز بَخْشوانے آئے، روزے گَلے پَڑے
ایک کام سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی ، دوسرا اس سے مشکل ذمے آپڑے تو کہتے ہیں ۔
گَئے تھے روزے چُھڑانے نَماز گَلے پَڑی
رک : گئے تھے نماز بَخْشْوانے روزے گلے پڑ گئے ، ایک کام سے جان چھڑاتے چھڑاتے ایک اور کام مل جائے تو کہتے ہیں.
روزَہ چُھڑانے گَئے تھے نَماز گَلے پَڑی
جب ایک مشکل سے بچنے کی کوشش میں دوسری مشکل سر پڑے تو اس وقت کہتے ہیں.
روزَہ روز روز ، بَنْدَہ چَنْد روز
روزہ تو ہمیشہ رہے گا لیکن بندہ چند روز کا مہمان ہے بعض لوگ جب روزہ رکھنا نہیں چاہتے تو کہتے ہیں.
گَئے تھے نَماز بَخْشوانے ، روزے گَلے پَڑے
while trying to avoid a difficult task one is burdened with yet another one
مِل گَئی تو روزی وَرنَہ روزَہ
اگر مزدوری یا کام سے اجرت حاصل ہوگئی تو گزارا ہو جائے گا ورنہ بھوکا رہنا پڑے گا ۔
تَنْہا پیش قاضی رَوی راضی شَوی
تنہائی میں قاضی کے سامنے جو چاہو سو بیان دیدو اور جس طرح چاہو اسے مطمئن کردو ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جب معاملہ یک طرفہ پیش ہو اور فریق ثانی کو جواب دبی یا صفائی کا موقع نہ ہو
گَئے تھے نَماز بَخْشْوانے اُلٹے روزے گَلے پَڑے
ایک مشکل سے بچنا چاہا ، دوسری مشکل اس سے زیادہ آ پڑی ، ایک کام سے عذر کیا دوسرا کام اور سپرد ہوا ، اُلٹ لینے کے دینے پڑ گئے.
شَش عِید کے روزے
چھ روزے جو عید کے بعد سے متواتر تین دن تک رکھے جاتے ہیں، کہتے ہیں ان چھ روزوں کا ثواب سال بھر کے روزوں کے برابر ہوتا ہے
غَرِیبوں نے روزے رَکھے، دِن بَڑے ہو گَئے
بے مقدور جو کام کرتا ہے اس میں نقصان ہی ہوتا ہے یا مصیبت میں اور مصیبت گھیر لیتی ہے
غَرِیب نے روزے رَکھے دِن بَڑے ہو گَئے
بے مقدور جو کام کرتا ہے اس میں نقصان ہی ہوتا ہے یا مصیبت میں اور مصیبت گھیرتی ہے
گَئے تھے نَماز مُعاف کَرانے اُلٹے روزے گَلے پَڑے
ایک مشکل سے بچنا چاہا ، دوسری مشکل اس سے زیادہ آ پڑی ، ایک کام سے عذر کیا دوسرا کام اور سپرد ہوا ، اُلٹ لینے کے دینے پڑ گئے.
مَیں راضی اَور میرا خُدا راضی
رک : میں خوش میرا خدا خوش ، کسی بات پر مکمل رضا ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں ۔
دَرِیا میں عَرِیضَہ دینا
(عو) حضرت فاطمہ ، خواجہ خضر ، پریوں یا امامِ مہدی کے نام کی عرضی لکھ کر اس میں اللہ سے کوئی مُراد مانگنے کے لیے دریا میں بہا دینا.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
taabish
ताबिश
.تابِش
shine, light
[ Uske husn aur tabish-e-jamal ki shorat ek zamane mein rahi thi ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baarish
बारिश
.بارِش
rain
[ Main dekh raha hun ki tumhare gharon par barish ki tarah fitne baras rahe hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bardaasht
बरदाश्त
.بَرْداشْت
endurance, forbearance, patience
[ Kahte hain ki zulm bardasht karna goya zulm mein hath batana hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaad
शाद
.شاد
joyful, happy, glad, cheerful
[ Shaad rahne ki dua jab se use mili hai bahut shaad dikhayi deta hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shab-bedaar
शब-बेदार
.شَب بیدار
one who keeps awake at night, sleepless
[ Shab-bedar shakhs yaa to chor hota hai yaa phir abid ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sarshaar
सरशार
.سَرشار
intoxicated, drunk
[ Insan ko sarshar rakhne ki khushiyan hi kafi hain sharab ki kya zaroorat hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ashjaar
अश्जार
.اَشْجار
trees
[ Zaid bangla ashjar ke kunj (Khazana) mein waqe hai ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
pusht
पुश्त
.پُشْت
part of the body that is between the neck and the tops of the legs
[ Kisi muqaddas maqam ya kitab ki taraf pusht karke nahin baithna chahiye ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
aatish
आतिश
.آتِش
fire, flame, ignite
[ Aare ke janglon mein aisi shadid aag lagi hui thi maanon aasman se aatish baras rahi ho ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sarisht
सरिश्त
.سَرِشْت
nature, complexion
[ Aam taur se sufi log sarisht ke lihaz se sada-mizaj aur bhole-bhale insan hote hain ]
Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (تَیّار)
تَیّار
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔