تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"طَلَب" کے متعقلہ نتائج

تَصَوُّر

ذہن میں کسی شے کی صورت قائم کرنا، دھیان، خیال

تَسَوُّر

دیوار پر چڑھنا

تَصَوُّر بَنْدْھنا

تصور بان٘دھنا (رک) کا لازم.

تَصَوُّرِ پیشَہ

جو ہر وقت سوچتا یا خیال کرتا رہے، عمل کے بجائے خیال کی دنیا میں رہنے والا.

تَصَوُّر بانْدْھنا

خیال کرنا، سوچنا، کسی کا خیال ذہن میں لانا

تَصَوُّر آنا

کسی امر کا ذہن میں صورت پذیر ہونا، دھیان آنا، یاد آنا.

تَصَوُّر کے گھوڑے دَوڑانا

محض خیالی باتیں کرنا

تَصَوُّر کَرْنا

خیال کرنا، سوچنا، قیاس کرنا، شمار کرنا

تَصَوُّر رَہْنا

خیال میں کسی چیز کا رہنا، دھیان لگا رہنا

تَصَوُّر مِٹْنا

خیال میں یکسوئی یا صورت کا قایم نہ رہنا.

تَصَوُّر جَمْنا

رک : تصور بندھنا، کوئی خیال قایم ہوجانا، تصور جمانا (رک) کا لازم .

تَصَوُّر پیشِ نَظَر ہونا

کسی بات کا خیال ہونا

تَصَوُّر پیشِ نَظَر رَہْنا

کسی بات کا خیال ہونا

تَصَوُّر فَقَط

(منطق) وہ علم ہے جس میں کسی قسم کا حکم نہ ہو یا جس میں نسبت کا اعتقاد نہ ہو.

تَصَوُّر جَمانا

کوئی خیال ذہن نشیں کرنا، دھیان کرنا، سوچنا.

تَصَوُّر میں لانا

تَصَوُّر اُچَٹْنا

خیال قائم نہ رہنا، دھیان ہٹنا

تَصَوُّرِ شَیخ

(تصوف) منازل سلوک میں سے ایک منزل جس میں سالک اپنے مرشد کا تصور قائم کرتا ہے ، مرید کا اپنے مرشد سے لو لگانا، مرشد کا دھیان.

تَصَوُّرِ اِقْبال

تَصَوُّرِ مُطْلَق

(منطق) کسی شے کی صورت کا ذہن میں حاصل ہوجانا ، علم.

تَسَوُّد

سیاہ ہونا، کالا ہو جانا

تَشَوُّر

جھینپانا، شرمندہ کرنا

تَصَوُّری

رک : تصوراتی.

تَصَوُّراتی

تصور کا پیدا کردہ، خیالی، تخیلی.

تَصَوُّرِیَّہ

رک : تصوریت پسند.

تَصَوُّری رَسْمُ الْخَط

وہ رسم الخط جس سے شے کا تصور ظاہر ہو.

تَصَوُّرِیَّت پَسَنْد

تصوریت (رک) کا قائل یا حامی.

تَصَوُّراتی کَیفِیَت میں

تَصَوُّرِیَّتی

تصوریت (رک) کا عقیدہ رکھنے والا یا حامی.

تَصَوُّرِیَّت

(فلسفہ) یہ عقیدہ کہ ساری دنیا ذہن یا اذہان یا ذہنی اعمال پر مشتمل ہے، عینیت ، انگ : Idealism (ماخوذ : اساس نفسیات ، ۲۱) ؛ یہ عقیدہ کہ کائنات کا وجود محض بطور ذہنی تصورات کے ہے، انگ : Conceptualism .

تَصَوُّرِیِّین

تصوریت (رک) کے معتقد یا حامی.

مَرکَزی تَصَوُّر

خاص اہمیت کا خیال یا تصور ۔

مِلّی تَصَوُّر

قومی سوچ ؛ قومی نظریہ .

مُثْبَت تَصَوُّر

اچھی سوچ جو سچائی لیے ہوئے ہو

ژولِیدَگِیٔ تَصَوُّر

ذہنی الُجھن ، تناؤ ، فکری پسماندگی ، پریشان خیالی.

اِعْجَازِ تَصَوُّرْ

تَصْدِیق بِلا تَصَوُّر

پہلے ہی دل میں خیال بٹھا لینا، قیاس قبل از وقوع، مفروضۂ اولین

غایَتِ تَصَوُّر

عالَمِ تَصَوُّر

وہ عالم جہاں محبوب اپنی محبوبہ کے خیالوں میں کھو جاتا ہے

بُرائی تَصَوُّر کرنا

نقص نکالنا، کسی کے متعلق کوئی بری بات سوچنا

آہَنْگ تَصَوُّر

خیال کی رعنائی، تخیل کا نغمہ

حاصِلِ تَصَوُّر

(منطق) تصور کرنے کے عمل ، عمل کا نتیجہ.

پَیکِ تَصَوُّر

خیالات کی اُڑان ، قوت متخیلہ

نا قابِلِ تَصَوُّر

تصور سے بالا، جو گمان میں نہ آئے، ناقابل یقین مجازاً: غیر معمولی

مَوت کا تَصَوُّر بَنْدْھنا

موت سامنے نظر آنا ، موت کا خطرہ محسوس کرنا

آنکھوں میں تَصَوُّر بَنْدھنا

کسی چیز کا خیال مسلسل پیش نظر ہونا

آنکھوں میں تَصَوُّر پِھرنا

کسی چیز کی صورت نگاہوں میں یا خیال میں بار بار آنا.

مَعْنَوِی تَصَوُّر میں ڈَھل جانا

اصل حالت پر آ جانا ، اصلیت اختیار کرلینا ۔

تَصَوُّر سے لَرَز جانا

خیال سے ڈر جانا یا کانپ جانا

کَلِیْسائیات عالَمِی اِتِّحاد کا تَصَوُّر یا تَحْریک

صلح کل تحریک، تحریک اتحاد، دنیا کے مسیحی چرچوں میں اتحاد کو فروغ دینے کا اصول یا مقصد، ایک تحریک جس کا مقصد یہ ہے کہ مسیحیوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دیا جائے اور مسیحی و غیر مسیحی مذاہب کے مابین تعاون کا رشتہ استوار کیا جائے

اردو، انگلش اور ہندی میں طَلَب کے معانیدیکھیے

طَلَب

talabतलब

اصل: عربی

وزن : 12

موضوعات: تصوف نفسیات

طَلَب کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • جستجو، تلاش، کھوج
  • (تصوف) حق کے طلب کرنے کو کہتے ہیں
  • مقصد
  • خواہش، آرزو، چاہت، شدید خواہش
  • مانگ، مطالبہ، فرمائش، ضرورت
  • بلاوا، طلبی

    مثال - خزانہ کی صحیح تفصیل نہ ملنے پر خزانچی کو طلب کیا گیا

  • تنخواہ
  • (نفسیات) حیوان کی اس اساسی خاصیت کا نام جو بافت حیات کو مرکب کرنے والے پیہم انضباط و مہمات میں منکشف ہوتی ہے اس خاصیت کا بلا واسطہ علم (ہم کو) اپنی شعوری فعلیت میں کسی خاص غایت کی طرف تحریض یا محسوس میلان کی صورت میں ہوتا ہے ماہرین نفسیات اس کو طلب کہتے ہیں
  • مرکبات میں بطور جزو دوم مستعمل اور چاہنے اور تلاش کرنے والا کے معنی دیتا ہے، جیسے: آرام طلب، حق طلب

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of talab

Noun, Feminine

तलब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • खोई हुई वस्तु की तलाश करना, तलाश, खोज
  • (सूफ़ीवाद) हक़ अर्थात ईश्वर या सत्य की खोज करने को कहते हैं
  • मक़सद
  • ख़्वाहिश, इच्छा, चाहत, बहुत तीव्र इच्छा
  • माँग, अनुरोध, अनुरोध के साथ की गई माँग, ज़रूरत
  • न्यायालय में सम्मन द्वारा बुलावा, बुलावा, बुलाहट

    उदाहरण - ख़ज़ाना की सही तफ़सील न मिलने पर ख़ज़ांची को तलब किया गया

  • तनख़्वाह
  • (मनोविज्ञान) हैवान अर्थात जंतुओं की उस प्राथमिक विशेषता का नाम जो बाफ़्त-ए-हयात को मिश्रित करने वाले निरंतर दृढ़ और युद्ध संबंधी कौशलों में अभिव्यक्त होती है उस विशेषता का प्रत्यक्ष ज्ञान (हम को) अपनी चेतना संबंधी क्रियात्मकता में किसी विशेष उद्देश्य की ओर तहरेज़ या महसूस-ए-मैलान के रूप में होता है, मनोविज्ञान के विशेषज्ञ उसको तलब कहते हैं

    विशेष - तहरेज़= किसी को युद्ध के लिए उकसाना - बाफ़्त= अज़लात अर्थात मांस और पट्ठों के साथ मिश्रित अंग और आसाब अर्थात मस्तिष्क से शरीर में जाने वाली नसों से शारीरिक विकास की संरचना और उससे बनने वाला रूपाकार, और विविध प्रकार की कोशिकाएँ

  • समास में दूसरे शब्द या प्रत्यय के रूप में प्रयुक्त और चाहने और तलाश करने वाला के अर्थ देता है, जैसे: आरामतलब, हक़तलब

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (طَلَب)

نام

ای-میل

تبصرہ

طَلَب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone