تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تاڑ تاڑ" کے متعقلہ نتائج

تاڑ تاڑ

نظر جما کر

تاڑ بَن

تاڑ کے درختوں کا جھنڈ ، وہ جگہ جہاں تاڑ کے درخت بکثرت لگے ہوئے ہوں ۔

بَل تاڑ

پام کے خاندان کا فر درخت جس میں پھل کی جگہ بالیں لگتی ہیں

تاڑ پَھل

تاڑ کا پھل جو ناریل کے برابر سخت اور سیاہ ہوتا ہے ، اس کا مغز کھایا جاتا ہے (کچا پھل کاٹ کر مغز نکالا جاتا ہے جو شاداب شیریں اور فالودے کی طرح منجمد ہوتا ہے)، اس کے استعمال سے بدن کو غذائیت پہن٘چتی ہے) ، ترکل ، تاڑ گولا۔

پَھلْ تاڑ

تاڑ کا وہ پودا جس میں پھل لگیں ، مادہ تاڑ جس میں گول گول پھل آتا ہے ، بل تاڑ ( نر ) کا نقیض .

شَری تاڑ

ایک دوائی کا نام جو بہت شیریں اور کسی قدر بکسی ہوتی ہے بلغم بڑھاتی ہے اور صفرا دفع کرتی ہے

تاڑ رُوئی

ریشم کے کویے کی ایک قسم کا نام ۔

گَل تاڑ

کشتی کو کنارے کی طرف کھینچنے کی موٹی رسی

دَھرْم تاڑ

خیراتی طناب .

تاڑ پَتْر

تاڑ کا پتا جو بڑے پنجے کی شکل کا ہوتا ہے (قدیم زمانے میں اس سے کاغذ کا کام لیا جاتا تھا اور عمومََا اس پر ناخن گیر وغیرہ کی مدد سے لکھائی کی جاتی تھی) .

تاڑ آسَن

تاڑ آسن یہ کہ دیوار کے ساتھ پیٹھ لگا کر اس طرح سیدھے کھڑے ہوجائیں کہ سر کا کھلا حصہ پیٹھ چوتڑ پان٘و کی ایڑیاں دیوار سے چھوتی رہیں ۔ ۔ ۔ پھر اپنے ایک ہاتھ کو آہستہ آہستہ اوپر لے جائیں اور بلکل سیدھا کر کے اوپر زور سے کھین٘چیں .

تاڑ کا تاڑ

(مجازاً) بہت لمبے قد والا ، تاڑ ست قد کا ۔

تَاڑ

تاڑ کی جنس سے تعلق رکھنے والے مختلف النوع درخت جن کی مشہور اقسام درج ذیل ہیں: ۱۔ جنس کی مشہور اقسام میں سے ایک قسم ، یہ درخت کم و بیش بیس گز بلند ہوتا ہے اسکا تنا مضبوط پتے کھجور سے مشابہ تنے پر شاخیں نہیں ہوتیں نچلا حصہ سفید ہوتا ہے خوبصورتی کے لیے لگائے جاتے ہیں ، لاط :Palma or Palmyra tree OR Fanpalm.

تاڑ کا پَھل

تاڑ کی جنس سے ایک درخت کا پھل، چھالیہ

تاڑ سا قَد

بہت لانب٘ا قد، ناموزوں قد

تیوَر تاڑ جانا

نگاہ سے نیکی یا بدی کے ارادے کو پہچان جانا

نَظَر تاڑ لینا

۔انداز نگاہ سے سمجھ لینا۔؎

نَظَر میں تاڑ لینا

۔نگاہ سے بھانپ لینا۔؎

نَوکَری تاڑ کی چھاؤں

نوکری کا کوئی اعتبار نہیں کہ کس وقت چلی جائے

تاڑ کا سا قَد

۔بہت لانبا قد۔ ؎

تاڑ سے

تڑ سے، جلدی سے، فوراً

تاڑ جانا

بھان٘پ جانا ، جان لینا ، دوسرے کی مدد کے بغیر صیحیح قیاس قائم کرنا .

تاڑ لینا

سمجھ جانا ، بھان٘پ لینا ، کوئی بات بغیر بتائے ہوئے معلوم کر لینا ۔

توڑ تاڑ

رک: توڑ پھوڑ.

کالا تاڑ

تاڑ کی جنس سے تعلق رکھنے والا ایک درخت جس کے پھل کسیلے میٹھے ، سرد اور دیر ہضم ہوتے ہیں، اس میں سے رال کی طرح گوند نکلتا ہے جو بہت تیز اور دست آور ہوتا ہے اس گوند کو بہت سی ادویات میں استعمال کرتے ہیں ار اس کے بیج سے تیل حاصل ہوتا ہے، سیاہ تمال

تاڑ بازی

عورتوں کو تاکنا.

تاڑ باز

زود فہم، سمجھدار

تاڑا تاڑ

رک : تڑاتڑ ۔

نَیا بان کا تاڑ کی تَلوار

۔مثل۔ نئے حوصلہ والے کی سب باتیں نرالی ہوتی ہیں۔ کم ظرف اپنا ظرف دکھائے بغیر نہیں رہتا۔

نظر تاڑ جانا

تیور دیکھنا

آنکھ تاڑ جانا

تیور سے عندیہ سمجھ جانا، انداز نظر سے دل کا حال معلوم کرلینا

تاڑ کا جھاڑ

(لفظاً) تاڑ کا پیڑ (مجازاً) بہت لمبا قد ، ناموزوں قد ۔

مَوْقََعْ کی تَاْڑْ میں رَہْنَا

مناسب وقت کی تاک میں رہنا، موزوں وقت کا انتظار کرنا

باتوں میں تاڑ لینا

انداز گفتگو سے سمجھ لینا

توڑ پھوڑ ، توڑ تاڑ

۔مونث۔ ۱۔شکستگی۔ ٹوٹ پھوٹ۔ تم نے مکان میں بہت کچھ توڑ پھوڑ کی۔ ۲۔نیست نابود کرنا۔ پائمالی۔ خرابی۔ وبرائی۔ ۳۔سازش۔ اغوا۔ گواہوں کی توڑ پھوڑ میں بہت خرچ ہوا۔

تُہَڑ

کبوتروں کا ایک رن٘گ اور اس رن٘گ کا کبوتر.

اردو، انگلش اور ہندی میں تاڑ تاڑ کے معانیدیکھیے

تاڑ تاڑ

taa.D-taa.Dताड़-ताड़

تاڑ تاڑ کے اردو معانی

فعل متعلق

  • نظر جما کر

ताड़-ताड़ के हिंदी अर्थ

क्रिया-विशेषण

  • नज़र जमा कर

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تاڑ تاڑ)

نام

ای-میل

تبصرہ

تاڑ تاڑ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words