تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سانس" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں سانس کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
سانس کے اردو معانی
اسم، مذکر
- ۱. ہوا جو جاندار کے ناک یا مُنھ کی راہ سے پھیپھڑے کے اندر جاتی اور باہر آتی ہے.
- ۲. بھاپ ، پُھون٘ک ، معمولی حرارت.
- ۳. (مجازاً) لمحہ ، مُختصر وقفہ (چھ سان٘س کے برابر).
- ۴. شِفاف ، جہاں سے ہوا کا گُزر ہو.
- ۵. روح ، آتما.
- ۶. (آتش بازی) آتش بازی کا زور یا عملی قوّت ، دم.
شعر
سانس لیتی ہے وہ زمین فراقؔ
جس پہ وہ ناز سے گزرتے ہیں
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا
جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیں
پھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
بڑا گھاٹے کا سودا ہے صداؔ یہ سانس لینا بھی
بڑھے ہے عمر جیوں جیوں زندگی کم ہوتی جاتی ہے
Urdu meaning of saa.ns
- Roman
- Urdu
- ۱. hu.a jo jaanadaar ke naak ya munah kii raah se pheph.De ke andar jaatii aur baahar aatii hai
- ۲. bhaap, phuu.onk, maamuulii haraarat
- ۳. (majaazan) lamha, muKhatsar vaqfaa (chhः saans ke baraabar)
- ۴. shaffaaf, jahaa.n se hu.a ka guzar ho
- ۵. ruuh, aatma
- ۶. (aatashbaazii) aatashbaazii ka zor ya amlii qoXvat, dam
English meaning of saa.ns
Noun, Masculine
- breath, sigh, fissure, crack which lets the air in, a brief span of time, a moment, a few seconds
साँस के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- प्राणियों का जीवन धारण के लिए नाक या मुंह से हवा अंदर खींचकर फेफड़ों तक पहुँचाने और उसे फिर बाहर निकालने की क्रिया, श्वास, दम, फूंक, दरार, भांप, फूँक, रूह, आत्मा, क्षण, पल
سانس کے مرکب الفاظ
سانس سے متعلق محاورے
سانس سے متعلق کہاوتیں
سانس کے قافیہ الفاظ
سانس سے متعلق دلچسپ معلومات
سانس اس لفظ کو مؤنث اور مذکر دونوں طرح سنا گیا ہے۔ یہ خیال غلط ہے کہ دہلی والے اسے مذکر بولتے ہیں اور لکھنؤ والے مونث۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں جگہ یہ لفظ زبانوں پر دونوں طرح رواں ہے ؎ آہ جاتی تھی آسماں پہ کبھی سانس بھی اب تو لی نہیں جاتی (جلال) ٹھنڈی ٹھنڈی جو کوئی سانس ہے آتی جاتی دل میں ہے آگ مرے اور لگاتی جاتی (بہادر شاہ ظفر) بادشاہ میں کچھ سانس باقی تھے۔ (فقرہ، مولوی ذکاء اللہ دہلوی) دم چڑھ گیا ہے سانس اکھڑتی ہے دم بدم صدمے سے بیٹھا جاتا ہے دل کیا اٹھیں قدم (میر انیس) صاحب ’’آصفیہ‘‘ نے دلچسپ بات لکھی ہے کہ اگرچہ شعرا نے اس لفظ کو مؤنث باندھا ہے لیکن یہ زبانوں پرمذکر ہے۔ انھیں سوچنا چاہئے تھا کہ اگر تمام زبانوں پر مذکر ہوتا تو پھر شعرا اسے مؤنث کیوں باندھتے؟ اصل صورت یہ ہے کہ کچھ لوگ ’’سانس‘‘ کو مذکر بولتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ مؤنث بولتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو مجرد ’’سانس‘‘ کو مؤنث کہیں گے، لیکن ’’سانس اکھڑ گیا، سانس پھول گیا‘‘ وغیرہ بھی بول دیں گے۔ بہرحال، چونکہ بولنے والوں کی اکثریت ’’سانس‘‘ کی تانیث کے حق میں ہے۔ لہٰذا اسے مؤنث کہنا بہتر ہوگا۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
نَصِیحَت ہونا
بھلائی کی بات حاصل ہونا، پند کا مؤثر ہونا، نصیحت کا اثر ہونا، نیز عبرت ہونا، کان ہونا، تنبیہ ہونا
نَصِیحَت بَہ لُقمان آموختَن
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) لقمان کو نصیحت کرنا یعنی جو شخص کسی بات سے بخوبی واقف ہو اس کے سامنے اس بات کا ذکر اس انداز سے کرنا گویا وہ اس سے بے خبر ہے ؛ فضول کام کرنا
نَصِیحَت آمیز
وہ بات جس میں نیک مشورہ یا صلاح شامل ہو، وہ بات یا کام جو عبرت دلانے والا ہو، سبق آموز
نَصِیحَت کَرنا
سمجھانا، نیک بات بتانا، بھلی بات کہنا، کوئی نہایت تجربے کی عمدہ بات بتانا، تنبیہ کرنا
خُود فَضِیحَت دِیگَراں را نَصِیحَت
۔اس جگہ بولتے ہیں جہاں کوئی آٖ تو برا کام کرے اور دوسرے کو مانع ہو۔ ؎ فارسی میں خود را فضیحت الخ ہے۔ اردو میں صرف خود فضیحت بولتے ہیں باقی ٹکڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
خُود را فَضِیحَت دِیگَراں را نَصِیحَت
اس موقع پر بولتے ہیں جب کوئی شخص دوسروں کو کسی بری بات سے منع کرے اور خود اس میں ملوث یا مبتلا ہو.
آپ فَضِیْحَت اور کو نَصِیحت
تم اور لوگوں سے تو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنی خبرتک نہیں لیتے (سورت البقرہ)، دوسروں کو تو نصیحت کرتے ہیں اور خود اس پر عمل نہیں کرتے، خود برے کام کرے اور دوسروں کو نصیحت کرے
دوسروں کو نَصِیحت خود مِیاں فَضِیْحَت
تم اور لوگوں سے تو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنی خبرتک نہیں لیتے (سورت البقرہ)، دوسروں کو تو نصیحت کرتے ہیں اور خود اس پر عمل نہیں کرتے، خود برے کام کرے اور دوسروں کو نصیحت کرے
اَوْروں کو نَصِیْحَت خود مِیَاں فَضِیْحَت
تم اور لوگوں سے تو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنی خبرتک نہیں لیتے (سورت البقرہ)، دوسروں کو تو نصیحت کرتے ہیں اور خود اس پر عمل نہیں کرتے، خود برے کام کرے اور دوسروں کو نصیحت کرے
آپ کو فَضِیْحَت دوسروں کو نَصِیحت
تم اور لوگوں سے تو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنی خبرتک نہیں لیتے (سورت البقرہ)، دوسروں کو تو نصیحت کرتے ہیں اور خود اس پر عمل نہیں کرتے، خود برے کام کرے اور دوسروں کو نصیحت کرے
آپ کو فَضِیْحَت، غیر کو نَصِیحت
تم اور لوگوں سے تو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنی خبرتک نہیں لیتے (سورت البقرہ)، دوسروں کو تو نصیحت کرتے ہیں اور خود اس پر عمل نہیں کرتے، خود برے کام کرے اور دوسروں کو نصیحت کرے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
vaahid
वाहिद
.واحد
one, individual, single, sole, unique
[ Ghalib Urdu ke vahid shaer hain jinke khutut ke itne majmue (Collection) shaya (Publish) ho chuke hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muKHbir
मुख़बिर
.مُخْبِر
emissary, spy, informer
[ Mukhbir ki ittila par police ne ek chor ko giraftar kar liya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qaraar-daad
क़रार-दाद
.قَرار داد
resolution
[ Gaza jang-bandi ke liye salamati council mein Ameriki qarardad manzur ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
marammat
मरम्मत
.مَرَمَّت
repair, rectification, amendment
[ Agha Khan Foundation ne Humayun maqbara ke marammat ki zimmedari ba-khubi nibhayi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
auraaq
औराक़
.اَوْراق
pages
[ Khushi ne purani aur khasta kitabon ke phate auraq ki marammat ki ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shaa.e'
शाए'
.شائع
published, brought-out, revealed, spread out
[ Kisi bhi khabar ko shaye karne se pahle uski tasdiq ki jati hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ruj.haan
रुजहान
.رُجْحان
trend, inclination, proclivity, disposition, bent, tendency, leanings
[ Naujawanon mein social media ka rujhan tezi se badh raha hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
'ubuurii-zamaanat
'उबूरी-ज़मानत
.عُبُوری ضَمانت
interim bail
[ Mulzim ne giraftari se bachne ke liye adaalat mein uboori zamaanat ki darkhwast dayar ki ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mahfuuz
महफ़ूज़
.مَحْفُوظ
kept safe, protected, secured
[ Kapdon ko keedon se mahfooz rakhne ke liye naphthalene ki goliyan rakhi jati hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zamaanat
ज़मानत
.ضَمانَت
bail
[ Raam ke khilaf koi suboot na hone ki wajah se adaalat se use zamaanat mil gayi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
رائے زنی کیجیے (سانس)
سانس
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
تازہ ترین بلاگ
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔