تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سانجھ" کے متعقلہ نتائج

سانجھ

شام، سُورج ڈُوبنے کا وقت، غروب کا وقت یا اس کے بعد کا کچھ وقت

سانجھ پُھولْنا

شام ہونا.

سانجھی

(ہند) دسہرے کے موقع پر مندروں میں گوبر کی بنائی ہوئی مورتیاں (جو بوں کی نمائندگی کرتی ہیں)

سانجھا

ساجھا ، شراکت ، حصہ داری.

سانْجھ سویر

صبح و شام.

سانجھ جائے اَور بھور آئے ، وہ کَیسے نَہ چِھنال کَہْلائے

جو عورت شام کو جائے اور صبح کو آئے وہ بدچلن سمجھی جاتی ہے جو صریحاً بد ہو اُسے بد ہی کہا جائے گا.

دُھر سانجھ

شام ، وہ روشنی جو سورج کے ڈُوبنے کے بعد ہوتی ہے ، جُھٹپٹا .

بھورے بُھلائے سانجھ گَھرے آوے او بُھلیل نَہ کہلاوے

صبح کا بھولا شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہنا چاہیئے .

دَھرتی کی ماں سانجھ

شام کو آرام ملتا ہے

دَھرْنی کی ماں سانجھ

شام کو آرام مِلتا ہے .

مَنْدِر ماں سَبھی سانْجھ سے راکھو دِیپَک بال، سانْجھ اَنْدھیرے بَیٹْھنا ہے اِتی بَھونْڈی چال

سرِ شام گھر میں چراغ جلانا چاہیے ، کیونکہ شام ہی سے اندھیرے میں بیٹھ رہنا بہت بھونڈی بات ہے

تَڑْکے کا بُھولا سانْجھ کو آئے تو بُھولا نَہیں کَہلاتا

رک : صبح کا بھولا شام کو آئے ، اگر کوئی شخص تھوڑا سا بھٹک کر راہ راست پر آجائے تو اسے گمراہ نہیں سمجھنا چاہیے

سَرسوں پُھولے پھاگ میں اور سانجھی پُھولے سانجھ، نہ پھولے نہ پھلے جو تریا ہو بانجھ

سرسوں پھاگ میں پُھولتی ہے شام کو شفق ظاہر ہوتی ہے مگر بان٘جھ عورت کبھی نہیں پُھولتی

جِس گھر بَڈے نَہ بُوجھیں دِیپَکْ جَلے نَہ سانجھ، وہ گَھر اُجَڑ جائیں گے جِن کی تِرْیا بانجھ

جس گھر میں بڑوں کی عزت نہ ہو یا شام کو دیئے نہ جلیں یا جس گھر میں بان٘جھ عورت ہو وہ گھر اجڑ جاتے ہیں

ایک تو مُوا اَن بھایا تھا، دوسرے سَہی سانْجْھ آتا تھا

پہلے تو وہ مجھے پسند نہیں تھا اور پھر شام سے ہی آکر اڈا جماتا تھا

سَویرے کا بُھولا سانْجْھ کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہیں کَہتے

اگر غلطی کرنے والا جلد ہی اس کی تلافی کر دے تو قابلِ معافی ہے ، انسان گناہ کرکے توبہ کرے تو غنیمت ہے ، اگر بِگڑنے کے بعد سُدھر جائے تو بُرا نہیں.

مَنْدِر ماں سَبھی سانْچ سے راکھو دِیپَک بال، سانْجھ اَنْدھیرے بَیٹْھنا ہے اِتی بَھونْڈی چال

سرِ شام گھر میں چراغ جلانا چاہیے ، کیونکہ شام ہی سے اندھیرے میں بیٹھ رہنا بہت بھونڈی بات ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں سانجھ کے معانیدیکھیے

سانجھ

saa.njhसाँझ

اصل: سنسکرت

وزن : 21

سانجھ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • شام، سُورج ڈُوبنے کا وقت، غروب کا وقت یا اس کے بعد کا کچھ وقت
  • کانسا، پیتل وغیرہ کی موٹی چادر کی بنی ہوئی ایک قسم کی ابھاردار کٹوریوں کا جوڑا جو پوجا وغیرہ کے وقت اور دوسرے پر ضرب لگا کر بجائی جاتی ہیں

صفت

  • غصہ، کرودھ

شعر

English meaning of saa.njh

Noun, Feminine

Adjective

साँझ के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • संध्याकाल, सायंकाल, शाम, सूर्य डूबने से कुछ पहले तथा कुछ बाद तक का समय, सूर्य ढलने के बाद का समय, सूर्यास्त के आस-पास का समय
  • काँसे, पीतल आदि के मोटे पत्तर की बनी हुई एक प्रकार की कम उभारदार कटोरियों का जोड़ा जो पूजन आदि के समय एक दूसरी पर आघात करके बजाई जाती हैं

विशेषण

سانجھ کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سانجھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

سانجھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone