تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاحِب" کے متعقلہ نتائج

حَوصَلَہ

پوٹا، پرند کا معدہ

حَوصَلے

مقدور، استطاعت، طاقت، جرأت، ہمّت، دلیری، آرزو، ارادہ

حَوصَلَہ پَڑْنا

ہمّت پڑنا ، جرأت ہونا ، حوصلہ ہونا.

حَوصَلَہ دینا

ہمّت بڑھانا ، حوصلہ افزائی کرنا.

حَوصَلَہ بَڑْھنا

ہمّت بڑھنا ، نڈر ہو جانا.

حَوصَلَہ بَڑھانا

ہمّت بڑھانا ، جرأت دلانا.

حَوصَلَہ چَڑْھنا

رک : حوصلہ بڑھنا.

حَوصَلَہ بَندھانا

حوصلہ بڑھانا ، ہمت دلانا ، نڈر بنانا.

حَوصَلَہ آنا

دست و پا کس دن نکالے تھے بتاؤ جانِ من ماشا اللہ آپ کو بھی حوصلہ آنے لگا

حَوصَلَہ شِکَنی

حوصلہ شکن کا اسم کیفیّت.

حَوصَلَہ دِلانا

ہمّت بندھانا ، حوصلہ بڑھانا ، نڈر بنانا.

حَوصَلَہ دیکْھنا

ظرف کا امتحان لینا، ہمّت آزمانا، ہمّت کا اندازہ کرنا

حَوصَلَہ دِکھانا

ہمّت کرنا ، جرأت کرنا.

حَوصَلَہ ہونا

ہمّت پڑنا ، جرأت ہونا.

حَوصَلَہ بَخْشْنا

حوصلہ دینا ، ہمّت افزائی کرنا.

حَوصَلَہ رَہ جانا

حسرت باقی رہنا ، ارمان پُورا نہ ہونا.

حَوصَلَہ چُھوٹْنا

ہمّت ہارنا ، مایوس ہو جانا.

حَوصَلَہ کَرْنا

۰۱ ہمّت کرنا ، جرأت کرنا.

حَوصَلَہ پَیدا ہونا

دل سے ڈر نکل جانا ، ہمّت ہونا ، جرأت ہونا.

حَوصَلَہ ٹُوٹْنا

ہمّت ہارنا ، ہمّت پست ہونا.

حَوصَلَہ ہارْنا

ہمّت کم ہونا، ہمّت پست ہونا، جرأت کھو بیٹھنا، دل شکستہ ہو جانا، پست ہمّتی کا شکار ہونا

حَوصَلَہ رَکْھنا

ہمّت رکھنا، ہمّت سے کام لینا

حَوصَلَہ کُھلْنا

ہمّت بڑھنا ، جرأت مند ہو جانا.

حَوصَلَہ تَنگ ہونا

ہمّت ٹُوٹ جانا، ہمّت پست ہو جانا، ولولہ ٹھنڈا پڑ جانا

حَوصَلَہ تَنگ کَرْنا

ہمّت توڑنا ، ولولہ ختم کرنا.

حَوصَلَہ نِکَلْنا

خواہش پُوری ہونا ، ارمان پُورے ہونا ، آرزو کی تکمیل ہونا.

حَوصَلَہ نِکالْنا

شوق پُورا کرنا، خواہشوں کی تکمیل کرنا، ارمان پُورے کرنا، خُوب خرچ کرنا

ہوشِیلا

باہوش ، چوکنا ، باخبر ، بیدار ، دانا ، عقل مند ، دور اندیش ۔

حَوصَلَہ ہو جانا

ہمّت پڑنا ، جرأت ہونا.

حَوصَلَہ سے باہَر

ہمّت سے زیادہ، ظرف سے زیادہ

حَوصَلَہ جاتا رَہنا

جی ہارنا ، ہمّت ٹُوٹنا ، پست ہمّت ہونا.

حَوصَلَہ دار

صاحب ہمّت ، عالی حوصلہ

حَوصَلَہ پَسْت ہونا

ہمّت کم ہونا ، ہمّت میں مایوسی کا غالب آنا ، ہمت ٹُوٹنا.

حَوصَلَہ پَسْت کَرْنا

ہمّت کم کر دینا ، ہمّت شکنی کرنا.

حَوصَلَہ داری

ہمّت ، جرأت ، حوصلہ مندی.

حَوصَلَہ پَستی

حَوصَلَہ فَرْسائی

رک : حوصلہ شکنی.

حَوصَلَہ مَنْدانَہ

دلیرانہ ؛ باہمّت.

حَوصَلَہ تَنگی کَرْنا

رک : حوصلہ تن٘گ ہونا.

حَوصَلَہ خیز

ہمّت پیدا کرنے والا ، جرأت دلانے والا ، ہمّت افزا.

حَوصَلَہ مَنْد

صاحب ہمّت، عالی حوصلہ، اولوالعزم

حَوصَلَگی

حوصلہ مندی، ہمت، جرأت

حَوصَلَہ اَفزائی کَرنا

حَوصْلا

حَوصَلے والا

بُردبار، صاحبِ ہمّت

حوصَلے سے کام لینا

حاصِلی

حاصل (رک) کا اسم کیفیت ؛ مقصد ، فائدہ ، نتیجہ.

حُصُولی

فائدہ، محصول

hassle

اَنْ بَنْ

ہَسْلی

رک : ہنسلی جو فصیح ہے

ہُسَلُّو

پروانہ، پتنگا

ہَنْسْلی

انسانی سینے پر اُبھری ہوئی ہڈی جو گردن کے نیچے دونوں شانوں کے درمیان ہوتی ہے

ہائے اَصلی

رک : ہاے ملفوظی ۔

حِصَّۂ ہالی

ہل جوتنے والے یا گوشت کار کا حصّہ یا اس کی اُجرت جو جنس کی صورت میں ہو (عام طور پر پیداوار کے ۱/۸ حصہ کے مسوی ہوتی ہے.

عالی حَوصَلَہ

بلند ہمّت والا، جری، بہادر، کشادہ دل

فَراخ حَوصَلَہ

بڑے حوصلے والا، بلند ہمت، عالی ظرف

دِل کا حَوصَلَہ

ہمت ، توفیق

میں حَوصَلَہ ہونا

دل میں تاب وہمت ہونا

بَد حَوصَلَہ

پست ہمت .

صاحِب حَوصَلَہ

اردو، انگلش اور ہندی میں صاحِب کے معانیدیکھیے

صاحِب

saahibसाहिब

نیز - صاحَب

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

اشتقاق: صَحِبَ

صاحِب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • القاب جو اسماء کے بعد عزت واحترام کے لیے مستعمل ہے
  • جس سے کوئی چیز یا بات منسوب ہو، رکھنے والا، مالک یا قابض کے معنی میں (اضافت کے ساتھ یا بلا اضافت مستعمل)
  • کلمہ تعظیم یا تخاطب
  • (مراد) حضرت، جناب، آپ
  • (کنایۃً) خدا تعالیٰ
  • آقا، مالک، مخدوم افسر
  • شوہر، خاوند (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • زوجہ، بی بی (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • بول چال میں والدہ یا بیوی وغیرہ الفاظ کے بعد بطور تعظیم بجائے صاحبہ کے مستعمل
  • دوست، رفیق، ساتھی، ہمنشین
  • محبوب یا معشوق کے لئے کلمۂ خطاب
  • غیر معین شخص، شریف آدمی نیز ہر شریف شخص کے لئے کلمۂ خطاب
  • یورپین، انگریز (جو مخدوم یا افسر ہو)

شعر

English meaning of saahib

Noun, Masculine

  • sahib, title of courtesy, Mr, Sir, master, lord, chief, ruler, owner
  • associate, companion, comrade, gentlemen, possessor

Adjective

  • possessing, endowed with, possessed of

साहिब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • उपाधियाँ जो नामों के बाद आदर और सम्मान के लिए प्रयुक्त होती हैं
  • जिससे कोई वस्तु या बात संबद्ध हो, रखने वाला, स्वामी या क़ब्ज़ा करने वाले के अर्थ में
  • आदरसूचक वाक्य या संबोधन
  • (अर्थात) श्रीमान, महोदय, आप
  • (संकेतात्मक) ईश्वर
  • स्वामी, मालिक, वह अधिकारी जिसकी सेवा की जाए
  • पति, ख़सम (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • पत्नी, बीवी (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • बोलचाल में माता या पत्नी इत्यादि शब्दों के बाद आदरस्वरूप साहिबा के स्थान पर प्रयुक्त
  • दोस्त, सखा, साथी, मित्र
  • प्रेमिका या प्रेमी के लिए संबोधनवाक्य
  • अनिश्चित व्यक्ति, सज्जन व्यक्ति अथवा हर सज्जन व्यक्ति के लिए संबोधनवाक्य
  • यूरोपियन, अंग्रेज़ (जो अधीन सेवक या अधिकारी हो)

صاحِب سے متعلق دلچسپ معلومات

صاحب سوم مکسور، لیکن پہلے زمانے میں سوم مفتوح بھی بولتے تھے، غالب ؎ یاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ یارب مجھے سبحۂ زاہد ہوا ہے خندہ زیر لب مجھے دل لگا کر آپ بھی غالب مجھی سے ہو گئے عشق سے آتے تھے مانع میرزا صاحب مجھے ’’صاحب‘‘ آج کل بھی زبانوں پر سوم مفتوح کے ساتھ ہے، خصوصاً جب بلا اضافت بولا جائے۔ پلیٹس نے بھی سوم کے فتحہ کے ساتھ تلفظ دیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ ’’صاحِب‘‘ (بروزن ’’طالب‘‘) کا بگڑا ہوا تلفظ ہے۔ فارسی میں اس لفظ کے معروف معنی’’یار‘‘ یعنی’’ساتھی‘‘ کے ہیں، اور’’وزیر‘‘ اور’’خداوند‘‘ کے بھی معنی میں بولا جاتا ہے (’’بہارعجم‘‘)۔ یہ معنی اردو میں متداول نہیں ہیں۔ یعنی ’’یار، وزیر، خداوند، مالک‘‘ وغیرہ کے معنی میں تنہا لفظ ’’صاحب‘‘ بہت شاذ ہے، لیکن اضافت کے ساتھ ’’مالک، خداوند‘‘ کے معنی میں بکثرت مستعمل ہے۔ ’’افسر‘‘ کے معنی میں البتہ سبھی اسے بولتے ہیں: ’’صاحب آگئے ہیں‘‘۔ یا ’’صاحب بیٹھے ہیں‘‘۔ وغیرہ۔ اردو میں اس لفظ کے کئی اور معنی ہیں جو فارسی عربی میں نہیں ہیں۔ مثلاً معشوق، بیوی، شوہر، افسر، ان سب کے لئے’’صاحب‘‘ لاتے ہیں۔ بیوی کے لئے’’میری صاحب‘‘ کا فقرہ ایک زمانے میں عام تھا۔ اب بعض عورتیں اپنے شوہر کو’’میرے صاحب‘‘ کہتی ہیں۔ محترم لوگوں کے نام یا لقب یا خطاب کے آگے بھی ’’صاحب‘‘ لگاتے ہیں، مثلاًً ’’ داغ صاحب، ڈاکٹر صاحب، ماسٹر صاحب، میر صاحب، نواب صاحب‘‘، وغیرہ۔ لیکن نبیوں کے نام کے آگے ’’صاحب‘‘ نہیں لگتا۔ ’’محمد صاحب‘‘ اردو کا روز مرہ نہیں ہے۔ ہندی میں ضرور ملتا ہے۔ اردو میں کبھی کبھی’’حضرت محمد صاحب‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ اردو میں ’’پیغمبر صاحب‘‘ نامانوس تو نہیں ہے لیکن بہت کم سننے میں آتا ہے۔ ’’ارے صاحب، واہ صاحب، صاحب من‘‘ [مؤخرالذکر مع اضافت] جیسے فقروں میں’’صاحب‘‘ کے معنی میں’’خداوند‘‘ کا بھی شائبہ ہے اور محض احترام کا بھی۔ دیکھئے، ’’صاحبہ‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاحِب)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاحِب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone