تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"صاحِب" کے متعقلہ نتائج

والا

کنگن ، کڑا ، کان کا بالا

والَہ

۔(بفتح سوم وخفائے چہارم۔ع۔ بکسر لام وظہور ہا بروزن کارہ۔ اسم فاعل کاصیغہ والہ سے۔فارسیوں نے بفتح لام وخفائے ہا بروزن لالہ استعمال کیا۔؎

والائی

والا کا اسم کیفیت، بزرگی، بزرگواری، بلند پایہ ہونا، بڑائی

والا گُہَر

(ف)صفت۔ عالی خاندان

والا نامَہ

کسی بڑے آدمی کا خط، بزرگ کا خط، نوازش نامہ، گرامی نامہ

والا ہِمَم

بلند ارادوں والا ، بڑے مقاصد والا ؛ (مجازاً) عالی ہمت ، بہادر ۔

والا گوہَر

عالی خاندان ؛ شریف النسل ؛ عالی نسب ۔

والا نِگاہ

بلند نظر رکھنے والا، عالی خیال، بلند خیال

والا نَہمَت

بڑے مقصد والا ، بڑا نصب العین رکھنے والا ، اعلیٰ مطمحِنظر والا ۔

والا رُتبَہ

عالی رتبہ ، بلند مرتبے والا ، ذی عزت ، ذی وقار ۔ قاطع برہان کا مؤلف ایک شخص ہے ، معزز اور مکرم ، والا رتبہ ۔

والا ہِمَّت

بلند ہمت، بڑے ارادے والا، بلند حوصلہ، بہادر، جری

والا جاہ

بلند مرتبے والا، عالی رتبہ، مقتدر

والا شاہی

مغلوں کی حکومت میں بادشاہ کی ذاتی فوج ؛ بادشاہ کا عملہ جو اس کی شہزادگی کے وقت ایک فوج پر مشتمل ہوتا تھا ، خانگی سوار ۔

والا سَر

ذی وقار ، عالی رُتبہ ، بزرگ ، سربرآوردہ ۔

والا نَظَر

بلند نظر رکھنے والا ، اہل ِنظر ؛ (مجازاً) عالی خیالات والا ۔

والا فِکر

اعلیٰ سوچ رکھنے والا ، اچھے خیالات کا مالک (خصوصاً شاعر) ۔

والا قَدْر

بلند رُتبہ، ذی وقار، عالی مرتبت

والا نَسَب

اعلیٰ خاندان کا ؛ والا حسب ؛ شریف النسل ۔

والا اَساس

اونچی یا اعلیٰ بنیاد والا ؛ (مجازاً) بلند مرتبہ ، عالی رتبہ ۔

والا حَسَب

بڑی بزرگی والا ، عالی نسل ؛ اعلیٰ نسب ؛ (مجازاً) بلند مرتبہ ، شرف والا ۔

والا مَقام

والا جاہ ، ذی وقار ، بلند مرتبے والا ۔ صاحبان کونسل و دیگر حکام والا مقام اہل سیف و قلم رونق افروز جلسہ ہوئے ۔

والا مَکان

بلند و بالا مکان والا ؛ (مجازاً) نہایت امیر ۔

والا صِفات

اعلیٰ خوبیوں والا، بڑی خوبیوں کا مالک

والا نَزاد

والا تَبار

عالی خاندان، عالی مرتبہ خاندان (نسل و اولاد)

والا مَنزِل

بلند درجہ ، عالی جاہ ؛ ذی وقار ؛ بلند رتبے والا ۔

والا نَظَری

والا نظر ہونا ؛ بلند نظری ؛ بلند خیالی ۔

والا نَسَبی

اعلیٰ خاندان سے ہونا ؛ عالی نسبی ۔

والا حَسَبی

والا حسب (رک)کا اسم کیفیت ، نسلی بزرگی ، خاندانی بڑائی ؛ (مجازاً) بزرگی ، شرافت ، وقار ۔

والا نَژاد

عالی خاندان، اونچے گھرانے والا

والا رُتبَت

رک : والا رُتبہ ، عالی مرتبت ۔

والا تَمکِیں

بڑی عزت والا ؛ صاحب ِحیثیت ؛ عالی وقار ۔ اے اراکین والا تمکین ،

والا پایَگی

بلند مرتبہ ہونا ، عالی رتبہ ہونے کی کیفیت ۔ چوتھی صدی میں اُس نے مثل مروانیہ کے والا پائگی پر اپنے تئیں پہنچایا تھا ۔

والا مِقدار

رک : والا قدر ۔ اے سردار والا مقدار ! ایک مسافر سیاح قدم بوسی کا امیدوار ہے ۔

والا دُوْدْمَان

اچھے خاندان کا، عالی نسب

والا مَناقِب

بہت تعریفوں والا ، جس کی بہت تعریف کی جائے ، اعلیٰ خوبیوں کا مالک ۔ ہمیں یقین ہے کہ سید والا مناقب کو ایک شخص بھی ان کی رائے کا موید نہیں ملے گا ۔

والا دُودْماں

والا مَنزِلَت

بلند درجے والا ، عالی مرتبت ؛ ذی جاہ ؛ ذی وقار ۔ شاہزادۂ والا منزلت دلدارہ اور شیفتہ ہوکر قریب اُس گلفام کے آیا ۔

والا مَرتَبَت

بلند مرتبے والا، عالی رتبہ، والا جاہ

والا تَحارِیر

اکابرین ِادب ، شعر و ادب کے ماہرین ، علماء و فضلا ۔

والا شان

بڑی شان والا، شوکت والا، معزز و محترم، ذی شان

وَہلا

رک، ویلا، باری، نوبت، دفعہ

وَہَلَہ

(اول ہر چیز کا) مذکر۔ باری، نوبت، حملہ، دفعہ، یہ وہلہ بھی خالی گیا

وَ اِلا فی فَلا

رک : والا فلا

والَہ و شَیدا

عاشق، فریفتہ، مفتوں

والِہانَہ پَن

والہانہ انداز، بے اختیارانہ عمل

والِہانَہ

عاشقوں کی طرح کا، عاشقوں جیسا

والَہ و شیفتَہ

خواہش مند، موہ لینا، محبت میں سرتاپا غرق ہونا

والِہِیَت

عاشق ہونے کی حالت، شیفتگی، فریفتہ ہونا، والہانہ پن، (مجازاً)جوش و خروش

والِہَ و شَیدا ہونا

عاشق ہونا ، فریفتہ ہونا ۔

والِہَ و شَیدا رَہنا

پسند کرنا ، فریفتہ ہونا ۔

والِہانَہ عَقِیدَت

والِہانَہ تَعرِیف

وَالْعادِیات

(لفظاً) ان (دوڑنے والے) گھوڑوں کی قسم ؛ قرآن شریف کے تیسویں پارے میں سویں سورۃ جو ان الفاظ سے شروع ہوتی ہے ۔ (رک : ’’ و ‘‘ مع تحتی الفاظ) ۔

والِہَ و شَیدا بَنا دینا

عاشق بنا دینا ، چاہنے والا یا پسندیدہ بنا دینا ۔

رَہنے والا

رہائش رکھنے والا، باشندہ، باسی، مکین

کَہْنے والا

شعر کہنے والا ، قصہ گو ، راوی ، بیان کرنے والا.

وَعَلیٰ ہٰذَا القِیاس

(عربی فقرہ اردو میں رائج) اور اس پر باقی باتوں کا قیاس کر لیا جائے

چاہْنے والا

محبت کرنے والا، عاشق، مداح

حَیا والا

رک : حیادار

اردو، انگلش اور ہندی میں صاحِب کے معانیدیکھیے

صاحِب

saahibसाहिब

نیز - صاحَب

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

اشتقاق: صَحِبَ

صاحِب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • القاب جو اسماء کے بعد عزت واحترام کے لیے مستعمل ہے
  • جس سے کوئی چیز یا بات منسوب ہو، رکھنے والا، مالک یا قابض کے معنی میں (اضافت کے ساتھ یا بلا اضافت مستعمل)
  • کلمہ تعظیم یا تخاطب
  • (مراد) حضرت، جناب، آپ
  • (کنایۃً) خدا تعالیٰ
  • آقا، مالک، مخدوم افسر
  • شوہر، خاوند (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • زوجہ، بی بی (بیشتر خطاب کے موقع پر)
  • بول چال میں والدہ یا بیوی وغیرہ الفاظ کے بعد بطور تعظیم بجائے صاحبہ کے مستعمل
  • دوست، رفیق، ساتھی، ہمنشین
  • محبوب یا معشوق کے لئے کلمۂ خطاب
  • غیر معین شخص، شریف آدمی نیز ہر شریف شخص کے لئے کلمۂ خطاب
  • یورپین، انگریز (جو مخدوم یا افسر ہو)

شعر

English meaning of saahib

Noun, Masculine

  • sahib, title of courtesy, Mr, Sir, master, lord, chief, ruler, owner
  • associate, companion, comrade, gentlemen, possessor

Adjective

  • possessing, endowed with, possessed of

साहिब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • उपाधियाँ जो नामों के बाद आदर और सम्मान के लिए प्रयुक्त होती हैं
  • जिससे कोई वस्तु या बात संबद्ध हो, रखने वाला, स्वामी या क़ब्ज़ा करने वाले के अर्थ में
  • आदरसूचक वाक्य या संबोधन
  • (अर्थात) श्रीमान, महोदय, आप
  • (संकेतात्मक) ईश्वर
  • स्वामी, मालिक, वह अधिकारी जिसकी सेवा की जाए
  • पति, ख़सम (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • पत्नी, बीवी (अधिकतर संबोधन के अवसर पर)
  • बोलचाल में माता या पत्नी इत्यादि शब्दों के बाद आदरस्वरूप साहिबा के स्थान पर प्रयुक्त
  • दोस्त, सखा, साथी, मित्र
  • प्रेमिका या प्रेमी के लिए संबोधनवाक्य
  • अनिश्चित व्यक्ति, सज्जन व्यक्ति अथवा हर सज्जन व्यक्ति के लिए संबोधनवाक्य
  • यूरोपियन, अंग्रेज़ (जो अधीन सेवक या अधिकारी हो)

صاحِب سے متعلق دلچسپ معلومات

صاحب سوم مکسور، لیکن پہلے زمانے میں سوم مفتوح بھی بولتے تھے، غالب ؎ یاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ یارب مجھے سبحۂ زاہد ہوا ہے خندہ زیر لب مجھے دل لگا کر آپ بھی غالب مجھی سے ہو گئے عشق سے آتے تھے مانع میرزا صاحب مجھے ’’صاحب‘‘ آج کل بھی زبانوں پر سوم مفتوح کے ساتھ ہے، خصوصاً جب بلا اضافت بولا جائے۔ پلیٹس نے بھی سوم کے فتحہ کے ساتھ تلفظ دیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ ’’صاحِب‘‘ (بروزن ’’طالب‘‘) کا بگڑا ہوا تلفظ ہے۔ فارسی میں اس لفظ کے معروف معنی’’یار‘‘ یعنی’’ساتھی‘‘ کے ہیں، اور’’وزیر‘‘ اور’’خداوند‘‘ کے بھی معنی میں بولا جاتا ہے (’’بہارعجم‘‘)۔ یہ معنی اردو میں متداول نہیں ہیں۔ یعنی ’’یار، وزیر، خداوند، مالک‘‘ وغیرہ کے معنی میں تنہا لفظ ’’صاحب‘‘ بہت شاذ ہے، لیکن اضافت کے ساتھ ’’مالک، خداوند‘‘ کے معنی میں بکثرت مستعمل ہے۔ ’’افسر‘‘ کے معنی میں البتہ سبھی اسے بولتے ہیں: ’’صاحب آگئے ہیں‘‘۔ یا ’’صاحب بیٹھے ہیں‘‘۔ وغیرہ۔ اردو میں اس لفظ کے کئی اور معنی ہیں جو فارسی عربی میں نہیں ہیں۔ مثلاً معشوق، بیوی، شوہر، افسر، ان سب کے لئے’’صاحب‘‘ لاتے ہیں۔ بیوی کے لئے’’میری صاحب‘‘ کا فقرہ ایک زمانے میں عام تھا۔ اب بعض عورتیں اپنے شوہر کو’’میرے صاحب‘‘ کہتی ہیں۔ محترم لوگوں کے نام یا لقب یا خطاب کے آگے بھی ’’صاحب‘‘ لگاتے ہیں، مثلاًً ’’ داغ صاحب، ڈاکٹر صاحب، ماسٹر صاحب، میر صاحب، نواب صاحب‘‘، وغیرہ۔ لیکن نبیوں کے نام کے آگے ’’صاحب‘‘ نہیں لگتا۔ ’’محمد صاحب‘‘ اردو کا روز مرہ نہیں ہے۔ ہندی میں ضرور ملتا ہے۔ اردو میں کبھی کبھی’’حضرت محمد صاحب‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ اردو میں ’’پیغمبر صاحب‘‘ نامانوس تو نہیں ہے لیکن بہت کم سننے میں آتا ہے۔ ’’ارے صاحب، واہ صاحب، صاحب من‘‘ [مؤخرالذکر مع اضافت] جیسے فقروں میں’’صاحب‘‘ کے معنی میں’’خداوند‘‘ کا بھی شائبہ ہے اور محض احترام کا بھی۔ دیکھئے، ’’صاحبہ‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (صاحِب)

نام

ای-میل

تبصرہ

صاحِب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone