تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رُوٹھے" کے متعقلہ نتائج

رُوٹھے

خفا، ناراض، ناخوش، آزردہ، روٹھا ہوا

رُوٹھے بابا داڑھی ہاتھ

غصّے میں آدمی اپنا ہی نُقصان کرتا ہے

رُوٹھے گا تو ایک روٹی زیادَہ کھائے گا

رُوٹھے گا تو کسی کا کیا نُقصان ہے.

رُوٹھے پِیچھے

(دہلی) روٹھنے پر ، رُوٹھنے کے بعد.

رُوٹھے کو منائے نَہیں ، پَھٹے کو سِلائے نَہِیں تو کام کَیسے چَلے

رُوٹھے کو منانا اور پھٹے کو سِلانا چاہیئے ورنہ دُنیا میں گُزارا نہیں.

رُوٹھے کو مَنائِیے پَھٹے کو سِلائِیے

صلح و آتشی خُوب ہے ، صلح ہی رکھنا مناسب ہے.

رُوٹھے گا تو ایک روٹی اَگْلی کھائے گا

رُوٹھے گا تو کسی کا کیا نُقصان ہے.

تم رُوٹھے ہم چُھوٹے

تم ناراض ہوئے ہماری جان بچی، کسی کی ناخوشی سے بے پروائی ظاہر کرنے کو کہتے ہیں کہ چلو نہیں مانتے نہ مانو جوتی کی نوک سے تم روٹھے ہم چھوٹے یعنی ہمیں بھی چھوٹ ملی

سائِیں رُوٹھے ہَم چُھوٹے

خُدا ناراض تو جگ ناراض.

رانی رُوٹھے گی، اَپْنا سُہاگ لے گی

جب یہ کہنا ہو کہ ہمیں کسی کے روٹھنے یا ناراض ہونے کی کوئی پروا نہیں تو ایسے موقع پر کہتے ہیں.

راجَہ رُوٹھے گا اَپنی نَگْرِی لے گا

راجہ ناراض ہوگا تو شہر بدر کردے گا، وہاں کہتے ہیں جہاں کسی کی ناراضگی کی پروا نہیں ہوتی

تُم رُوٹھے بَم چُھوٹے

تمہاری ناراضگی کی پروا کب ہے ، تم ناراض ہوگئے اچھا ہوا ہماری بھی جان چھوٹی (کسی کی ناراضگی سے بے پروائی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں)

راجا رُوٹھے گا اَپْنا سُہاگ لے گا ، کیا کِسی کا بھاگ لے گا

راجہ خفا ہو تو جو کُچھ اس نے دِیا ہے وہ واپس لے لے گا ، قِسمت پر تو اس کا اِختیار نہیں

راجا رُوٹھے گا نَگْری لے گا

حاکم ناراض ہو گا تو جلاوطن کر دے گا اور کیا کرے گا (ایسے موقع پر مستعمل جہاں کسی کے ناراض ہو جانے کو کوئی پروا نہ ہو)

قَرْض کاڑْھ کرے بیوپار، مہری سے جو رُوٹھے بھٹار، بے بُلائے بولے درْبار، یہ تینوں پشم کے یار

جو قرض کے روپے سے بیوپار کرے، جو اپنی بیوی سے روٹھے، جو دربار میں بلائے بغیر بولے سب بیوقوف ہیں

اردو، انگلش اور ہندی میں رُوٹھے کے معانیدیکھیے

رُوٹھے

ruuTheरूठे

وزن : 22

دیکھیے: روٹھا

رُوٹھے کے اردو معانی

صفت

  • خفا، ناراض، ناخوش، آزردہ، روٹھا ہوا

شعر

English meaning of ruuThe

Adjective

  • angry

रूठे के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • दुखी, नाराज़, क्रोधित, रूठा हुवा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رُوٹھے)

نام

ای-میل

تبصرہ

رُوٹھے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone