تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رَقَم" کے متعقلہ نتائج

تَرْکِیب

بناوٹ، ساخت، وضع

تَرْکِیب دار

خوش اندام ، سڈول ، متناسب.

تَرْکِیب بَنْد

ایک بحر میں مختلف قافیون والے چند بند لکھنا اور ہر بند کے بعد ایک ایسا شعر جو وزن میں متفق اور فاقیوں میں مختلف ہو جس کی تکرار ان بندوں پر مشتمل کلام ترکیب بند کہلاتا ہے.

تَرْکِیب سے

ہوشیاری سے ، ڈھن٘گ سے ؛ چالا کی سے.

تَرْکِیب دینا

ملانا، آمیز کرنا، مرکب بنانا

تَرْکِیب لَڑانا

مختلف تدبیروں سے کام لینا ؛ تدابیر و خیالات کا تانا بانا بُننا.

تَرْکِیب اُڑا لینا

طریقہ سیکھ جانا، گُرجان لینا

تَرْکِیب پانا

الفاظ کا اضافت وغیرہ کے ذریعے مل کر مرکب ہو جانا.

تَرْکِیب کرنا

ملانا ، مرکب کرنا، مرتب کرنا.

تَرْکِیب پَذِیر ہونا

رک : ترکیب پانا.

تَرْکِیبِ قَلْب

(قواعد) الٹی ترکیب جس میں الفاظ کی تقدیم و تاخیر عام قاعدے کے برعکس ہو

تَرْکِیب بَنانا

تدبیر کرنا

تَرکیب بَتانا

بنانے کا طریقہ بتانا

تَرْکِیب بَرَتْنا

چال چلنا ، چالاکی کرنا.

تَرْکِیب پَیدا کَرنا

تدبیر کرنا، تجویز سوچنا

تَرْکِیبِ اَعْضا

(حیوانات) حیوانات کا مختلف اعضا سے مرکب ہونا ، اعضا کی ساخت.

تَرْکِیب کھانا

مرکب ہو جانا ، اجزا کا باہم مل جانا.

تَرْکِیب لَگانا

تدبیر سے کام لینا ، چال چلنا.

تَرْکِیب چَلْنا

تدبیر کامیاب ہونا.

تَرْکِیبِ نَحوی

تَرْکِیب نِکَلْنا

ڈھنگ نکالنا، تدبیر ایجاد کرنا، تجویز سوچنا، کسی کام کرنے یا مسئلہ حل کرنے کے لیے صورت نکالنا یا موقع پیدا کرنا

تَرْکِیب نِکالْنا

ڈھن٘گ نگالنا، تدبیر ایجاد کرنا، تجویز سوچنا، کسی کام کرنے یا مسئلہ حل کرنے کے لیے صورت نکالنا یا موقع پیدا کرنا

تَرْکِیبِ اِضافی

(قواعد) دو اسموں کو اضافت کے ذریعے ملانا ، مثلاً زید کی کتاب یا کتاب زید ، اس مجموعہ کو مرکب اضافی کہیں گے ، اس میں زید مضاف الیہ ہے اور کتاب مضاف.

تَرْکِیب سُوجْھنا

طریقہ خیال میں آنا ، تدبیر سوجھنا

تَرْکِیبِ ہِجائی

حروف کی یکجائی ، حروف لفظ کی ساخت .

تَرْکِیب سے چَلْنا

کفایت شعاری سے گزر کرنا، ڈھن٘گ سے چلنا، ہوشیاری کے ساتھ کام کرنا

تَرْکِیبِ کِیمِیائی

کیمیائی اجزا سے مرکب ہونے کی حالت، کیمیائی ساخت

تَرْکِیبِ صَرْفی

تَرْکِیبِ تَوصِیفی

(قواعد) دو اسموں کی ترکیب جن میں سے ایک موصوف اور دوسرا ہو ، جیسے ابر سیاہ.

تَرْکِیبَہ

بیضاوی شکل کی پتھر یا این٘ٹ کی عمارت جو نعش کے مدفن کی جگہ تہ خانے کے اوپر بنی ہوتی ہے

تَرکِیبِ اِتِّصالی

(قواعد) دو افعال کو اس طرح ملانا کہ مرکب ہو جانے کے باوجود دونوں کے مفہوم الگ الگ رہیں ، جیسے دیکھ آنا یعنی دیکھ کر آنا.

تَرْکِیب اِسْتِعْمال

کسی دوا وغیرہ کو استعمال کرنے کا طریقہ اور ہدایات.

تَرْکِیبی

ملا ہوا، اجزا سے ترتیب دیا ہوا، مرکب

تَرْکِیبْیَہ

(سیاست مدن) مختلف عناصر کو شامل کر کے بنی ہوئی.

تَرْکِیبی اَجْزا

کسی مرکب شے کے حصے ، وہ اجزا جن سے کوئی چیز بنی ہو.

تَرکِیبات

۔(ع) مذکر۔ ترکیب کی جمع۔

تَرْکِیباً

بناوٹ کے لحاظ سے ، ساخت میں.

تَراکِیب

۔(ع) جمع ترکیب کی۔ لکھنؤ میں مذکر ہے۔

تَراکُب

باہم ترکیب دینا، جوڑنا، تہ بہ تہ کرنا.

تَرَکُّب

ایک چیز کا دوسری میں جڑا جانا جیسے نگینے کا انگوٹھی میں

تَرَقُّب

امید ، توقع.

دَراز تَرْکِیب

لمبی چوری تر کیب سوچنے والا ؛ لمبا پروگرام بنانے والا .

مَعْنَوی تَرْکِیب

وہ لفظ جو مرکب ہو ، الفاظ کی ایسی ترکیب جس سے اصل بات مجروح نہ ہو ۔

کِیمِیائی تَرْکِیب

کسی مادے کی ساخت جو مفرد اجزا پر مشتمل ہو .

بَد تَرْکِیب

جس کی بندش خراب ہو، جس کے اجزا کا در و بست موزوں نہ ہو .

تَکوِینی تَرْکیب

(نفسیات) پیدائش یا فطری ترکیب .

نَحْوی تَرکِیب

علم نحو کی ترکیبیں ، جملوں میں الفاظ کی تقدیم و تاخیر اور مخصوص ترتیب جو گرامر کے اصولوں کے لحاظ سے ہوتی ہے ۔

بازی تَرکْیب

(حیاتیات) دو حصوں میں منقسم لونیے جو یکساں خصوصیات اور جینیائی ترکیب کے حامل ہوں

خوش تَرْکِیب

خُوش نُما، خوش وضع، متناسب

عکْسی تَرْکِیب

(نباتیات) وہ عمل جس سے سبز پودے سورج کی روشنی میں فضائی کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے کاربو ہائیڈریٹس اور آکسیجن بناتے ہیں

عُنْصُری تَر٘کِیب

(کیمیا) کسی مرکّب شے میں موجود اجزا کی ساخت اور تناسب

یَک تَرْکیب

ایک ترکیب کا ؛ (نباتیات) ایک ساخت کا ، مماثل (پودا).

بے تَرکِیب

بے جوڑ، بے انداز

خَطی تَرْکِیب

جب ایک الیکٹران کسی مرکزی ڈھانچے میں پایا جائے تو کسی وقت وہ ایک مرکز سے قریب اور دوسرے سے قدرے دور ہوگا اور کسی وقت دوسرے سے قریب تر اور پہلے سے دور ہوگا.

سالِماتی تَرکِیب

جِنْسِی تَرکِیب

رک : ہمرکاب ۔

وَصفِ تَرکِیب

صفت جو کسی اسم مرکب کا حصہ ہو ؛ جیسے : دلپذیر میں پذیر ، دلبر میں بر ؛ صفت مرکب

مَرَضِ تَرکِیب

(طب) وہ بیماری جس میں عضو ماؤف کی ترکیب بگڑ جاتی ہے ، اس کی طبعی ساخت یا وضع خراب ہو جاتی ہے یا اُس کی مقدار یا تعداد میں کمی بیشی آجاتی ہے

مِزاج تَرکِیب پانا

ذوق بننا یا مرتب ہونا ، طبیعت کا میلان قائم ہونا ۔

مُسَدَّس تَرْکِیبْ بَنْد

مسدس کی ایک شکل جس میں پہلے چار مصرعے متحدالقوافی کہے جاتے ہیں اور پھر دو مصرعے الگ قافیے میں بصورتِ بیت مصرع کہہ کر ان کے ساتھ اضافہ کر دیے جاتے ہیں ، اس طرح چھ مصرعوں کا ایک بند مکمل ہو جاتا ہے اس صورت میں کوئی بھی بند اپنے کسی قافیے کے لیے کسی دوسرے بند کا محتاج یا تابع نہیں ہوتا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں رَقَم کے معانیدیکھیے

رَقَم

raqamरक़म

اصل: عربی

وزن : 12

موضوعات: زیورات قمار بازی

اشتقاق: رَقَمَ

رَقَم کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • تحریر، نوشتہ، خط، لکھا ہوا (جملہ یا عبارت)، مکتوب
  • طرز تحریر
  • انشا، مضمون نگاری نیز خطاطی
  • نثر یا نظم میں کچھ تخلیق کرنا
  • نشان، نقش، خط، علامت
  • روپیے کی تعداد ظاہر کرنے کے وہ نشان یا ہندسے جو الفاظ کا اختصار کر کے مقرر کیے گئے ہیں، ثلاثہ خمسہ وغیرہ
  • ہندسہ، عدد
  • زر نقد، روپیہ پیسہ، دولت، نا جائز طور پر دیا جانے والا روپیہ
  • جنس، قسم، نوع
  • قیمتی چیز، گراں قدر شے، بڑی دولت
  • زیور‏، گہنا‏، پاتا، ٹوم چھلا (سونے چاندی کی)
  • جواہر، (جواہرات کا) دانہ یا ٹکڑا (تعداد ظاہر کرنے کے لیے)
  • عجیب و غریب شخص، چلتا پرزہ، تیز، چلاک، ہوشیار
  • دولت مند آدمی
  • (مجازاً) سونے کی چڑیا
  • پٹی، تشخیص کی شرح، شرح لگان
  • کم سن کسبی، نوچی
  • قبول صورت عورت جس میں کشش ہو اور دیکھ کے جی بھربھرائے
  • عمدہ کھانا، مرغن غذا
  • (بیوپار) زر اصل، پونجی، راس المال، نقد سرمایہ (جس سے تجارتی کاروبار چلے)
  • مشترکہ جائداد کا ایک حصہ
  • چھٹی جو شہزادہ لکھے
  • کشیدہ کاری یا دھاری دار کپڑا
  • نشان، قیمت کا نشان، ناٹک کا ایک ایکٹ

شعر

English meaning of raqam

Noun, Feminine

  • writing, hand-writing, character
  • mark, sign, price-mark
  • amount, sum, total
  • notation of numerals (chiefly taken from the initials of the terms for the Arabic numbers)
  • one character in the notation above described
  • arithmetic
  • figure, number
  • entry, item
  • rate of assessment
  • manner, kind, method, sort
  • article (of goods)
  • a royal edict
  • an embroidered ornamented garment
  • a fractional share of an undivided estate

रक़म के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • धन, रुपया पैसा, लिखित, लिखा हुआ, कुल योग्य, तहरीर
  • लेखन शैली
  • लेख लिखना, निबंध-लेखन अथवा सुलेखकला
  • गद्य या पद्य में कोई रचना करना
  • निशान, नक़्श, चिह्न
  • रुपए की संख्या ज़ाहिर करने के वे निशान या अंक जो शब्दों की कमी करके निश्चित किए गए हैं, सलासा-ख़मसा इत्यादि
  • अंक, गिनती
  • नक़द रुपया-पैसा, रुपया-पैसा, धन, अवैध रूप से दिया जाने वाला रुपया
  • प्रकृति, क़िस्म, प्रकार
  • क़ीमती चीज़, बहुमूल्य वस्तु, बड़ी दौलत
  • ज़ेवर, गहना, गहने के अंतर्गत, छोटा-मोटा गहना (सोने-चाँदी का)
  • रत्न, (रत्नों का) दाना या टुकड़ा (संख्या ज़ाहिर करने के लिए)
  • विचित्र एवं अनोखा व्यक्ति, चतुर व्यक्ति, तेज़, चालाक, होशियार
  • धनवान आदमी
  • (लाक्षणिक) सोने की चिड़िया
  • पट्टी, तश्ख़ीस की दर, लगान की दर

    विशेष - तश्ख़ीस= मालगुज़ारी या जमा या लगान इत्यादि निश्चित करना

  • कम-उम्र कस्बी, नौची

    विशेष - कस्बी= कस्ब अर्थात व्यभिचार करके जीविका निर्वाह करने वाली स्त्री, वेश्या, गणिका - नौची= नवयुवती, पैसा कमाने के उद्देश्य से कुटनी या वेश्या द्वारा पाली हुई लड़की या युवती

  • सुंदर स्त्री जिसमें आकर्षण हो और देख के जी भरभराए
  • बहुत अच्छा खाना, तेल या घी में तरतराता हुआ खाना
  • (व्यापार) मूलधन, पूँजी, मूल राशि, नक़द धन (जिससे व्यापारिक सौदेबाज़ी चले)
  • साझी संपत्ति का एक हिस्सा
  • छुट्टी जो शहज़ादा लिखे
  • कपड़े पर कढ़ाई करने की क्रिया या धारीदार कपड़ा
  • क़ीमत का निशान, नाटक का एक ऐक्ट

رَقَم کے مترادفات

رَقَم سے متعلق دلچسپ معلومات

رقم اس لفظ کے ایک معنی’’عدد‘‘ کے بھی ہیں، یعنی کسی چیز، خاص کر سامان کی گنتی کرتے ہیں تو کہتے ہیں، ( مثلاً) ’’سب ملا کر پانچ رقم ہیں‘‘۔ یا، ’’دیکھو گن لینا کے رقم ہیں‘‘۔ اسی مفہوم میں’’عدد‘‘ اور’’نگ‘‘ بھی بولے جاتے ہیں۔ پہلے زمانے میں ’’عدد‘‘ کے معنی میں ’’رقم‘‘ کی جمع ’’رقوم‘‘ بھی مستعمل تھی، اور اسے خاص کر’’جواہر‘‘ کے ساتھ بولتے تھے، مثلاً ’’سات پارچے کا خلعت مع چھ رقوم جواہر‘‘۔ یہاں’’رقوم‘‘ اور’’جواہر‘‘ کے مابین اضافت نہیں ہے، ’’رقوم‘‘ کے معنی یہاں’’عدد‘‘ ہیں۔ غالب نے اپنے ایک خط مورخہ ۳۶۸۱ میں قدر بلگرامی کو لکھا ہے کہ خلعت میں انھیں ’’تین رقم‘‘ جواہر ملتے تھے۔ نواب کلب علی خان کو ۶۶۸۱ کے ایک خط میں اسی سیاق و سبا ق میں غالب نے’’تین رقمیں جواہر‘‘ لکھا ہے۔ دیکھئے، ’’عدد‘‘، ’’نگ‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رَقَم)

نام

ای-میل

تبصرہ

رَقَم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone