تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رَہائِش" کے متعقلہ نتائج

شُرُوع

ابتدا، آغاز، اٹھان، بدایت، اجرا، افتتاح

شُرُوع سے

شُرُوع ہونا

آغاز ہونا، ابتدا ہونا، شروع کرنا کا لازم

شُرُوع پَن٘ج

(گھوڑ بانی) چار سال سے اوپر کی عمر کا گھوڑا جس کے دودھ کے سب دانت ٹوٹ کر اور دو بڑے دانت نکل آئیں اور اس عمر کے لحاظ سے شروع پنچ یا پنج کہلاتا اور پورے پانچ سال کا شمار کیا جاتا ہے .

شُرُوع کَرنا

کسی کام کی ابتدا کرنا، آغاز کرنا

شُرُوعِ کار

شُرُوع پن٘چ

(گھوڑ بانی) چار سال سے اوپر کی عمر کا گھوڑا جس کے دودھ کے سب دانت ٹوٹ کر اور دو بڑے دانت نکل آئیں اور اس عمر کے لحاظ سے شروع پنچ یا پنج کہلاتا اور پورے پانچ سال کا شمار کیا جاتا ہے .

شُرُوع شُرُوع میں

ابتدا میں، آغاز میں، پہلے پہل

شُرُوعات

ابتدا، آغاز کار

شُرُوعِ شَباب

شُروع سے آخِر تَک

شُرُوعات لانا

شروع کرنا ، آغاز کرنا .

شور و غُل اَیسا کہ کان پَڑِی آواز سُنائی نَہ دیتی تھی

بہت شور ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

شور و فَساد

شورش ، سرکشی ، بغاوت ، لڑائی ، جھگڑا .

شور و غَوغا

واویلا، چیخ و پکار، ہنگامہ، ہلڑ، ادھم

شُرُوح نِگاری

تشریح نگاری ، شرحیں لکھنا ، شرح لکھنے کا فن .

شور و فَرْیاد

رک : شور و شیون .

شُرُوط ادا ہونا

شرطیں پوری ہونا .

شُرُوق

طلوع ہونا (سورج کا) پڑنا (شعاع وغیرہ کا)

شور و غُل

واویلا، چیخ و پکار، ہنگامہ

شور و شَغَب کَرنا

بہت گڑبڑ مچانا

شور و غَوغا بَرپا ہونا

بے حد شور ہونا

شور و شَغَب

غُل، چیخ پکار، فتنہ و فساد، جھگڑا

شور و شَرابی

رک : شور شرابا ، شور و غل ، ہنگامہ .

شور و ہَنْگامَہ

شور و شَر

شور اور فساد، ہنگامہ، فتنہ، بغاوت اور فساد کا ہنگامہ

شُرُوط

شرط کی جمع، عہد و پیمان، معاہدے، شرطیں

شُرُور

فسادات، فتنے، شرارتیں

شور و شَین

غُل ، چیخ پکار ، واویلا ، آہ و بکا .

شُرُوح

شرح کی جمع تراکیب میں مستعمل، شرحیں، تشریحات، وضاحتیں، مطالب، معنی

شور و شَرَر

شور و خَروش

شور و غل ، چیخ و پکار ، ہنگامہ نیز جوش و خروش .

نِفاق شُرُوع ہونا

مخالفت پیدا ہونا ، اختلاف کا آغاز ہونا ؛ بغض پیدا ہونا ۔

جُلّاب شُرُوع ہونا

دست آنا، حال پتلا ہونے لگنا

جُلُوس شُرُوع ہونا

جُلوس کا کسی خاص جگہ سے آغاز ہونا، جلوس کی لمبائی ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

دَور دَورَہ شُرُوع ہونا

برتری قائم ہونا ، مسابقت پانا۔

ٹَپْکا ٹَپْکی شُرُوع ہونا

۔۱۔بوندا باندی ہونے لگنا۔ ۲۔پھلوں کا پک کر گرنے لگنا۔ ۳۔اِکّا دُکّا گاہک کا دُکاندار کے یہاں آنا۔۴۔ ایک آدھ آدمی کا روز مرنے لگنا۔ آدمیوں کی ٹپکا ٹپکی لگ رہی ہے۔

شَراب کا دَور شُرُوع ہونا

حاضرین مجلس کا شراب پینا، شروع کرنا

خَیرات گَھر سے شُرُوع ہوتی ہے

خیرات پر پہلا حق عزیز و اقارب کا ہوتا ہے، سب سے پہلے اپنوں کی امداد کرنی چاہیے، اول خویش بعدہ درویش

شَہْر

مہینہ، ماہ

سَحَر

طلوع آفتاب سے کچھ پہلے کا وقت، وہ وقت جب رات کا چھٹا حصہ باقی ہو، تڑکا، بھور

سَہَر

بیداری، نیند نہ آنا، جاگتے رہنا

شیر

ایک قوی الجثہ ہلکے پیلے رنگ کا درندہ جس کے جسم پر سیاہی مائل آڑھی ترچھی دھاریاں ہوتی ہیں اس کے دانت اور پنجوں کے ناخن لمبے ہوتے ہیں، بیشتر ایشیا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے اور اسے جنگل کا بادشاہ کہتے ہیں، شکاری لوگ ہاتھی یا اونچے درخت پر بیٹھ کر اس کا شکار کرتے ہیں، باگھ، اسد، ضیغم

شِعْر

(بالقصد موزوں کیا ہوا) سخن جس میں وزن اور قافیہ ہو اور دو ہم وزن مصرعوں پر مشتمل ہو، بیت

شاد

خوش، مسرور

شَرْعی دَھڑَکّا

ڈھونگ، ڈھکوسلا

شَرْعی داڑھی

ایسی داڑھی جو شریعت کے مطابق ہو یعنی اس کی لمبائی کم از کم ایک مٹھی ہو، مٹھی بھر لمبی ڈاڑھی.

شاہِد

گواہ (جو كسی امر یا وعدے كی تصدیق یا تكذیب كرے)

بَڑے شَہْر کا بَڑا چانْد

بڑے آدمیوں کی ہر بات بڑی ہی سمجھی جاتی ہے یا عالی خاندانوں کے حوصلے بھی بڑے ہی ہوتے ہیں

دُشْمَن زیر پانو شیر

جب نئی جُوتی پہنتے ہیں تو بطور نیک فال بولتے ہیں .

شور پَڑنا

غُل مچنا، ہنگامہ برپا ہونا ؛ دھوم ہونا .

شور اُڑْنا

دھوم ہونا ، شہرت ہونا .

شور اُڑانا

تشہیر کرنا ، شہرت دینا ، مشہور کرنا .

شَر اُڑْنا

جھگڑا یا فتنہ مٹ جانا .

شَر بَڑْھنا

شر بڑھانا (رک) کا لازم .

سَحَر پَکَڑْنا

صبح تک زندہ رہنا، صبح کرنا

سِحْر توڑْنا

اثر زائل کرنا ؛ بے عِزّت کرنا.

شور کَھڑَکْنا

شور ہونا، غل مچنا .

شَر بَڑھانا

جھگڑے یا فتنہ و فساد کو طول دینا ، جھگڑا بڑھانا .

شِیر بَڑھانا

دودھ بڑھانا، بچّے کا دودھ چھڑانا .

اردو، انگلش اور ہندی میں رَہائِش کے معانیدیکھیے

رَہائِش

rahaa.ishरहाइश

اصل: فارسی

رَہائِش کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رہن سہن، بود و باش، قیام، سکونت

    مثال - اون کا طرز خیال اور طریقہ رہائش ... ویسا ہی ہے جیسا کہ یورپ کے دوسرے شہنشاہوں کا ہوا کرتا ہے

  • ضبط و برداشت

شعر

English meaning of rahaa.ish

Noun, Feminine

रहाइश के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी स्थान पर रहने की क्रिया या भाव, आवास, निवास, घर, मकान, रहने का स्थान, निवास स्थान, रहने अर्थात जीवन-निर्वाह करने का ढंग, रहन-सहन

    उदाहरण - उनका तर्ज़-ए-ख़याल और तरीक़ा-ए-रिहाइश... वैसा ही है जैसा कि युरोप के दूसरे शहंशाहों का हुआ करता है

  • सहनशीलता, धैर्य

رَہائِش کے مترادفات

رَہائِش کے مرکب الفاظ

رَہائِش سے متعلق دلچسپ معلومات

رہائش ’’رہائش‘‘ اور’’رہائش گاہ‘‘ غلط تو ہیں ہی، بھونڈے بھی ہیں، اور ان سے کوئی مقصد ایسا نہیں حاصل ہوتا جو مکان، گھر، قیام گاہ، قیام، مستقر، جائے قیام، دولت کدہ، وغیرہ (ان معنی کو ادا کرنے کے لئے الفاظ ہمارے یہاں کثرت سے ہیں) سے نہ حاصل ہو سکتا ہو۔ لیکن جس کثرت سے یہ رواج پا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے شایدکچھ مدت کے بعد اسے صحیح ماننا پڑجائے گا۔ کسی ثقہ بزرگ، مثلاً مسعود حسن رضوی ادیب،آل احمد سرور، سید احتشام حسین، کو’’رہائش‘‘ بولتے نہیں سنا گیا، لکھنا تو بڑی بات ہے۔ فارسی کا قاعدہ ہے کہ مصدر سے مضارع بناتے ہیں اور پھر مضارع کے آخری حرف یعنی دال، کو حذف کرکے اس پر’شین‘ مع کسرہ بڑھا دیتے ہیں۔ اس طرح جو اسم حاصل ہوتا ہے اسے حاصل مصدر کہتے ہیں۔ مثلاً: مصدر، آراستن، مضارع، آرائش، حاصل مصدر(’دال‘ کو حذف کرکے اوراس پر’شین‘ بڑھا کر)آرایش/آرائش مصدر، خواستن، مضارع، خواہد، حاصل مصدر، خواہش مصدر، رفتن، مضارع، رود، حاصل مصدر، روش اردو میں حاصل مصدر بنانے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لیکن ہم لوگوں نے بعض فارسی اردو مصدروں کے حاصل مصدر فارسی کے طرز پرخود بنا لئے ہیں۔ ان میں سے کچھ رائج بھی ہوگئے ہیں۔ مثلاً: اردومصدر، دبانا، حاصل مصدر(اردو)، دبش[ عامیانہ لفظ ہے، پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] یہ بھی ممکن ہے کہ یہ فارسی لفظ ’’دَوِش‘‘ کی اردو شکل ہو۔ فارسی مصدر، زیبیدن، مضارع، زیبد، حاصل مصدر(اردو)، زیبائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ فارسی میں ہوتا توزیبش ہوتا۔] فارسی مصدر، فہمیدن، مضارع، فہمد، حاصل مصدر(اردو)، فہمائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ اوراردو میں بھی اس کے معنی وہ نہیں ہیں جو فہمیدن سے برآمد ہوتے۔] اردو مصدر، گرمانا، حاصل مصدر(اردو)، گرمائش [عامیانہ لفظ ہے۔ پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] اسی طرح، کسی نے ’رہنا‘ سے ’رہائش‘ بنا لیا ہے۔ یہ لفظ بھونڈا تو ہے ہی، غلط اس لئے بھی ہے کہ اگر’رہنا‘ سے حاصل مصدر بقاعدۂ فارسی بنے گا تو ’رہش‘ ہوگا نہ کہ ’رہائش‘۔ اور’’رہش/ رہائش‘‘ میں جگہ کے معنی شامل ہیں، اس لئے ’’رہائش گاہ‘‘ تو بالکل ہی فضول ہے۔ غلط اور قبیح: آج کل آپ نے رہائش کہاں رکھی ہے؟ صحیح و فصیح: آج کل آپ کہاں قیام فرماتے ہیں/گھر کس جگہ رکھا ہے/کا دولت کدہ کس جگہ ہے/کس جگہ رہ رہے ہیں؟ وغیرہ۔ غلط اور قبیح: یہاں مدتوں میری رہائش رہی ہے۔ صحیح و فصیح: میں یہاں مدتوں رہا ہوں۔ غلط اور قبیح درقبیح: مکاناتِ رہائش۔ صحیح و فصیح: رہنے کے مکام/قیام کی جگہیں، وغیرہ۔ جناب عبد الرشید نے لکھا ہے کہ’’رہائش‘‘ کا اندراج ڈنکن فوربس، پلیٹس، ’’آصفیہ‘‘، اور’’نور‘‘ میں ہے، تو پھر اس لفظ کو فضول کیوں قراردیا جائے؟ یہاں پہلی بات تو یہ ہے کہ’’صفیہ‘‘ اور’’نور‘‘ دونوں نے اس لفظ کو ’’عوامی‘‘ کہا ہے، یعنی کسی ثقہ بولنے والے سے انھیں اس کی سند نہیں مل سکی۔ رہے انگریز لغت نگار، تویہاں انھیں کچھ ٹھیک سے معلوم نہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ پلیٹس کا قول ہے کہ’’ رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay, delay, & c. پھر وہ درج کرتے ہیں، ’’رہائش اختیار کرنا‘‘، اور معنی لکھتے ہیں: To take in (one's) abode, to stay, tarry, delay ظاہر ہے کہ ان معنی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ’’رہائش‘‘ کے معنی’’قیام گاہ، قیام‘‘، وغیرہ ہیں۔ ڈنکن فوربس لکھتا ہے کہ’’رہائس/رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay; delay; halt; abode; residence اتنے مشکوک حالات میں لفظ ’’رہائش‘‘ کو قبول کرنا غیر مناسب ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رَہائِش)

نام

ای-میل

تبصرہ

رَہائِش

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone