تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رَہائِش" کے متعقلہ نتائج

بے چینی

بے قراری، بے آرامی، پریشانی، بے کلی

بےچینی سے

بےقراری سے، پریشانی سے، اضطراب سے

بَچنا

تھوڑی سی کسر رہنا، ضرر پہن٘چتے پہن٘چتے رہ جانا

بَچانا

بچانا،محفوظ کرنا، حفاظت کرنا، مدد کرنا

بِچْھنا

زمین پر پھیلنا، بکھرنا

بیچْنا

فروخت کرنا، بیع کرنا، قیمت لے کر سامان دینا

بچھانا

۱. (i) بستر کرنا ، فرش کرنا ، بچھونا کرنا .

بِچَھونا

وہ کپڑے جنھیں بچھا کر اور اوڑھ کر لیٹتے ہیں ، بستر.

باچْنا

بڑھنا ، مطالعہ کرنا ، تلاوت کرنا.

باچْھنا

منتخب کرنا ، چھان٘ٹنا ، چننا ، بیننا

بَنچْنا

بَنچانا

بچانا، سلامت رکھنا، حفاظت کرنا

بانچْنا

پڑھنا، زبان سے ادا کرنا، مطالعہ کرنا

بانچْھنا

خواہش کرنا، پسند کرنا

عَیب چِینی

عیب جُوئی ، برائی تلاش کرنا.

بِچَھونا پَڑنا

ماتم داری کے لیے دری ٹاٹ یا بوریا بچھنا

بیچنے کے لائِق

بیچْنے والا

بیچْنا کھونْچْنا

فروخت کرنا ، کاروبار کرنا

بیچْنا بِچانا

رک : بیچنا

بیچْنا کھوچْنا

فروخت کرنا ، کاروبار کرنا

بِچَھونا بِچھنا

بستر ہونا

بِچَھونا بِچَھانا

بسترا کرنا

بِچَھونا کَرنا

بستر درست کرنا ، بستر بچھانا.

بِچَھونا اُٹھنا

ماتم داری کا ختم ہونا، سوگ کا دور ہونا

بِچَھونا اُٹھانا

بستر کو تہ کرنا، زمین سے بچھی ہوئی چیزوں کو اٹھانا

چِھڑَک چِھڑَک کَر بیچْنا

دھوکا دینا ، جھوٹی تعریف کرنا.

چِھڑَک کَر بیچْنا

باسی ترکاری پر پانی چھڑک کر فروخت کرنا

دَھڑی دَھڑی کَر کے بیچْنا

سب کا سب فروخت کرنا ، تیزی سے بیچنا.

پَلَک پاوںْڑے بِچھانا

خیر مقدم کرنا۔

کَوڑِیوں کے مول بیچْنا

نہایت ارزاں فروخت کرنا، بہت سستا بیچنا.

اُڑْنا بیچْنا

بے مصرف کام کرنا ، لاحاصل مشغلہ اختیار کرنا ، ذِلّت آمیز کاروبار کرنا ؛ دھوکا دینا.

پَگْڑی بَچانا

اپنے آپ کو کسی حملے یا صدمے سے بچا لینا ؛ عزت بنائے رکھنا.

پَکَوڑے بیچْنا

پست اور ادنیٰ کام کرنا، پیٹ پالنے کے لیے چھوٹا موٹا کاروبار کرنا

باڑْھ بَچانا

خود کوحریف کے اسلحہ کی دھار سے بچاتے ہوے زد کرنا .

جاکَڑ بیچنا

عِزَّت بَچانا

آبرو کی حفاظت کرنا، عصمت محفوظ رکھنا

تَنُّور سے بَچْنے کے لِیے بھاڑ میں گِر پَڑے

تھوڑی مصیبت سے بچنے کے لیے بڑی مصیبت میں مُبتلا ہوئے.

کَمْتی بَڑْھتی بیچْنا

(دکان داری) حسبِ ضرورت اور حسب موقع قیمت کی کمی بیشی سے مال فروخت کرنا .

پَرچھانْوے سے بَچْنا

کسی کی صبحت سے نفرت کرنا۔

پَھڑ بِچْھنا

جوئے کی بساط لگنا یا جمنا .

پَرْچھائِیں سے بَچْنا

سایہ سے ڈرنا (اپنے کے ساتھ).

پَرْچھاوِیں سے بَچْنا

کسی کی صحبت سے تنفر ہونا ، نفرت کرنا یا ڈرنا

فَرِشْتوں کی نَظَر سے بَچْنا

ملک الموت کا گزر نہ ہونا

اُڑانا بِچھانا

اَوڑھنا بچھونا.

اوڑْھنا بِچھانا

بہت برتنا، کسی چیز کو ہر وقت استعمال کرنا

اوڑْھنا بِچھَونا

۱. بستر ،لحاف توشک .

دَسْتَرخوان بِچھانا

باپ دادا کی ہَڈیاں بیچْنا

خود کچھ نہ کرنا، محض باپ دادا کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنا

دَسْتَرخوان بِچْھنا

کھانا کھانے کا مخصوص کپڑا بچھا یا جانا ، کھانا چُنا جانا .

دانت کُریدْنے کو تِنْکا نہ بَچْنا

ایسی بربادی ہونا کہ کچھ باقی نہ بچے، جھاڑو پھر جانا، صفایا ہو جانا

دانت کُریدْنے کا تِنْکا نَہ بَچْنا

ایسی بربادی ہونا کہ کچھ باقی نہ بچے ، جھاڑو پھر جانا ، صفایا ہو جانا.

مَدَّھم بیچْنا

سستا بیچنا، ارزاں کر دینا، قیمت سے گرا کر دینا، اونے پونے بیچنا، کم قیمت پر فروخت کرنا

رَدّی بیچْنا

پرانے اخبار اور بے کار کاغذ کی تجارت.

راہ میں دِل بِچھْنا

رک : راہ میں آنکھیں بچھنا.

نَظریں بَچانا

چھپنا ، سامنا نہ کرنا ، خاموشی سے نکل جانا

دَقِیقَہ بَچْنا

کمی باقی رہنا.

ہَڈِّیاں بیچْنا

(آبائو اجداد کے) نام کو برباد کرنا ، نام کو بٹا لگانا ، خاندان کو بدنام کرنا نیز باپ دادا کے نام پر کمائی کرنا ، خود کچھ نہ کرنا محض آبائو اجداد کی شہرت سے فائدہ اٹھانا (بالعموم باپ دادا کے ساتھ مستعمل) ۔

زَوال سے بَچْنا

نقصان نہ ہونا

فاقے سے بَچنا

اردو، انگلش اور ہندی میں رَہائِش کے معانیدیکھیے

رَہائِش

rahaa.ishरहाइश

اصل: فارسی

رَہائِش کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • رہن سہن، بود و باش، قیام، سکونت

    مثال - اون کا طرز خیال اور طریقہ رہائش ... ویسا ہی ہے جیسا کہ یورپ کے دوسرے شہنشاہوں کا ہوا کرتا ہے

  • ضبط و برداشت

شعر

English meaning of rahaa.ish

Noun, Feminine

रहाइश के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी स्थान पर रहने की क्रिया या भाव, आवास, निवास, घर, मकान, रहने का स्थान, निवास स्थान, रहने अर्थात जीवन-निर्वाह करने का ढंग, रहन-सहन

    उदाहरण - उनका तर्ज़-ए-ख़याल और तरीक़ा-ए-रिहाइश... वैसा ही है जैसा कि युरोप के दूसरे शहंशाहों का हुआ करता है

  • सहनशीलता, धैर्य

رَہائِش کے مترادفات

رَہائِش کے مرکب الفاظ

رَہائِش سے متعلق دلچسپ معلومات

رہائش ’’رہائش‘‘ اور’’رہائش گاہ‘‘ غلط تو ہیں ہی، بھونڈے بھی ہیں، اور ان سے کوئی مقصد ایسا نہیں حاصل ہوتا جو مکان، گھر، قیام گاہ، قیام، مستقر، جائے قیام، دولت کدہ، وغیرہ (ان معنی کو ادا کرنے کے لئے الفاظ ہمارے یہاں کثرت سے ہیں) سے نہ حاصل ہو سکتا ہو۔ لیکن جس کثرت سے یہ رواج پا رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے شایدکچھ مدت کے بعد اسے صحیح ماننا پڑجائے گا۔ کسی ثقہ بزرگ، مثلاً مسعود حسن رضوی ادیب،آل احمد سرور، سید احتشام حسین، کو’’رہائش‘‘ بولتے نہیں سنا گیا، لکھنا تو بڑی بات ہے۔ فارسی کا قاعدہ ہے کہ مصدر سے مضارع بناتے ہیں اور پھر مضارع کے آخری حرف یعنی دال، کو حذف کرکے اس پر’شین‘ مع کسرہ بڑھا دیتے ہیں۔ اس طرح جو اسم حاصل ہوتا ہے اسے حاصل مصدر کہتے ہیں۔ مثلاً: مصدر، آراستن، مضارع، آرائش، حاصل مصدر(’دال‘ کو حذف کرکے اوراس پر’شین‘ بڑھا کر)آرایش/آرائش مصدر، خواستن، مضارع، خواہد، حاصل مصدر، خواہش مصدر، رفتن، مضارع، رود، حاصل مصدر، روش اردو میں حاصل مصدر بنانے کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لیکن ہم لوگوں نے بعض فارسی اردو مصدروں کے حاصل مصدر فارسی کے طرز پرخود بنا لئے ہیں۔ ان میں سے کچھ رائج بھی ہوگئے ہیں۔ مثلاً: اردومصدر، دبانا، حاصل مصدر(اردو)، دبش[ عامیانہ لفظ ہے، پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] یہ بھی ممکن ہے کہ یہ فارسی لفظ ’’دَوِش‘‘ کی اردو شکل ہو۔ فارسی مصدر، زیبیدن، مضارع، زیبد، حاصل مصدر(اردو)، زیبائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ فارسی میں ہوتا توزیبش ہوتا۔] فارسی مصدر، فہمیدن، مضارع، فہمد، حاصل مصدر(اردو)، فہمائش [اردو میں رائج ہے۔ فارسی میں نہیں ہے۔ اوراردو میں بھی اس کے معنی وہ نہیں ہیں جو فہمیدن سے برآمد ہوتے۔] اردو مصدر، گرمانا، حاصل مصدر(اردو)، گرمائش [عامیانہ لفظ ہے۔ پڑھے لکھوں میں رائج نہیں ہوا۔] اسی طرح، کسی نے ’رہنا‘ سے ’رہائش‘ بنا لیا ہے۔ یہ لفظ بھونڈا تو ہے ہی، غلط اس لئے بھی ہے کہ اگر’رہنا‘ سے حاصل مصدر بقاعدۂ فارسی بنے گا تو ’رہش‘ ہوگا نہ کہ ’رہائش‘۔ اور’’رہش/ رہائش‘‘ میں جگہ کے معنی شامل ہیں، اس لئے ’’رہائش گاہ‘‘ تو بالکل ہی فضول ہے۔ غلط اور قبیح: آج کل آپ نے رہائش کہاں رکھی ہے؟ صحیح و فصیح: آج کل آپ کہاں قیام فرماتے ہیں/گھر کس جگہ رکھا ہے/کا دولت کدہ کس جگہ ہے/کس جگہ رہ رہے ہیں؟ وغیرہ۔ غلط اور قبیح: یہاں مدتوں میری رہائش رہی ہے۔ صحیح و فصیح: میں یہاں مدتوں رہا ہوں۔ غلط اور قبیح درقبیح: مکاناتِ رہائش۔ صحیح و فصیح: رہنے کے مکام/قیام کی جگہیں، وغیرہ۔ جناب عبد الرشید نے لکھا ہے کہ’’رہائش‘‘ کا اندراج ڈنکن فوربس، پلیٹس، ’’آصفیہ‘‘، اور’’نور‘‘ میں ہے، تو پھر اس لفظ کو فضول کیوں قراردیا جائے؟ یہاں پہلی بات تو یہ ہے کہ’’صفیہ‘‘ اور’’نور‘‘ دونوں نے اس لفظ کو ’’عوامی‘‘ کہا ہے، یعنی کسی ثقہ بولنے والے سے انھیں اس کی سند نہیں مل سکی۔ رہے انگریز لغت نگار، تویہاں انھیں کچھ ٹھیک سے معلوم نہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ پلیٹس کا قول ہے کہ’’ رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay, delay, & c. پھر وہ درج کرتے ہیں، ’’رہائش اختیار کرنا‘‘، اور معنی لکھتے ہیں: To take in (one's) abode, to stay, tarry, delay ظاہر ہے کہ ان معنی سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ’’رہائش‘‘ کے معنی’’قیام گاہ، قیام‘‘، وغیرہ ہیں۔ ڈنکن فوربس لکھتا ہے کہ’’رہائس/رہائش‘‘ کے معنی ہیں: Stay; delay; halt; abode; residence اتنے مشکوک حالات میں لفظ ’’رہائش‘‘ کو قبول کرنا غیر مناسب ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رَہائِش)

نام

ای-میل

تبصرہ

رَہائِش

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone