تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ناراضگی" کے متعقلہ نتائج

اَنْدوہ

رنج، غم، دُکھ، تکلیف

اَنْدوہ گِیں

رنجیدہ، ملول

اَنْدوہ ناک

اندوہ گیں

اَنْدوہِ سَماعَت

اَنْدوہِ عِشْق

عشق کا غم

اَنْدھوں

اندھا کی جمع اور ترکیبات میں مستعمل

اَنْدہ ہجراں

جدائی کا درد، درد مفارقت

آندھ

رک : آن٘د .

اَوندْھ

الٹا، پٹ، مُن٘ھ کے بل

آنڑ

رک : اآنڈ

اَنْدھیرے

اندھیرا، تیرگی

اَنْدھیرا

ظلمت، تاریکی، اجالا کی ضد

اَندھیری

اندھیاری، تاریکی، سیاہی، اندھیری راے

بارِ اَنْدوہ

غم کا بوجھ، غم کا بوجھ کے ساتھ استعارہ کرتے ہیں

اَندھیْریا

تاریک، سیاہ، تاریکی پھیلانے والا

پُر اَنْدوہ

غَم و اَنْدوہ

رنج والم، دکھ درد، مصائب و مشکلات

آنْدِھی

گرد وغبار کے ساتھ تیز ہوا، طوفان باد

اَنْدھا گھوڑا

(آزاد فقرا) جوتا، پاپوش

اندھوں نے گاؤں مارا دوڑیو بے لنگڑو

نااہلوں کے دوست بھی نااہل، ناکاروں کے ساتھی بھی ناکارہ ہوتے ہیں

اَونْدھی کھوپَڑی

اَنْدھوں نے بازار لوٹا

ایسا کام کیا جو ممکن نہ تھا، ایسی بات کی جو انہونی تھی (کسی سے نہ ہوسکنے والی بات کے ہوجانے پر اظہار تعجب کی جگہ)

آنْدھی باؤ

اَونْدھی کھوپَڑی، اُلْٹی مَت

بے وقوف کے متعلق کہتے ہیں

اَنْدھے

اندھا کی جمع نیز مغیرہ حالت، نابینا، جس کی آنکھ میں نور نہ ہو

اَنْدھی

اَندھا کی تانیث، نابینا، جس کی آنکھ کا نور نہ ہو

اندھا

جس میں دیکھنے کی قوت نہ ہو، کور‏، نابینا، بصارت سے محروم

اَنْدھا دُھندا

نابینا کم سوجھ جسے صاف نہ دکھائی دے ، اندھا۔

اَنْدھا جَہاز

وہ جہاز جسے کوئی دوسرا جہاز کھینچ کر لے جائے ، ایسا جہاز جو چلنے کے لیے سہارے کا محتاج ہو۔

آنْدھ آنا

چلتے چلتے آنکھوں کے اگے اندھیرا آجانا

اَنْدھی شادی

وہ شادی جس میں دولھا دلھن والے ایک دوسرے کے حالات سے ناواقف ہوں ۔

اَنْدھا شِکار

ایسا شکار جسے شکاری دیکھ نہ سکے ، عموماً مچھلی کا شکار جو ڈور اور کانٹے سے کھیلا جائے۔

اَنْدھا بَھینسا

بچوں کا ایک کھیل جو کئی صورتوں سے کھیلا جاتا ہے

اندھوں میں کانا راجا

بے عقلوں میں کم عقل والا بھی عقلمند سمجھا جاتا ہے، بے ہنروں میں ادنیٰ ہنرمند ہی کی بڑی عزت ہوتی ہے

اَنْدھا پَن

بے بصری، نابینا ہونا

اَنْدھ کال

اَنْدَھڑ

گرد و غبار کا طوفان، جھکڑ، آندھی، اندھڑ

اَنْدھی آنْت

کانی آنت کے ساتھ تقریباً تین چار انچ لمبا کیچوے کی شکل کا زائدہ جس کی ساخت بھی آنتوں کی طرح ہوتی ہے، اپنڈکس

آندھی روگ

آنکھوں تلے اندھیرا آنے یا تھک جانے کی کیفیت

اَناڑی پَن

ناواقفیت، ناتجربہ کاری، حماقت

آنڈھا بانڈھا

لڑکیوں کا ایک کھیل جس میں وہ چادر وغیرہ اوڑھ کر یہ الفاظ ادا کرتی اور کھیلتی ہیں، نیز رک: آن٘ڈے بان٘ڈے کھانا

اَنْدھی بادْشاھی

بری سلطنت جس میں بہت ظلم ہو یا نوکروں کو تنخواہ وقت پر نہ ملے، جس میں نظم و نسق ابتر ہو

اَنْدھا بادشاہ لَنگڑا وَزِیر کاٹھ کا گھوڑا لوہے کا زِین

جب نائب و منیب (یا پورا عملہ یا گھرانا وغیرہ) سب نکمے ٹھہرے تو کام سلیقے سے کیونکر ہو

اَنْدھا پَنا

بے بصری، نابینا ہونا

اَنْدھا کوپ

اندھا سپاہی کانی گھوڑی، بِدھنا نے آپ ملائی جوڑی

علی الاعلان کوئی بات کرنا اور یہ امید رکھنا کہ کسی پر ظاہر نہ ہو

اَنْدھا کُنْواں

جس میں پانی نہ ہو اور گہرا ہو (کنویں کے لیے)

آنْدِھی پانی

ان٘دھی اور مین٘ھ، طوفان باد و باراں

اَناڑی پَنا

ناواقفیت، ناتجربہ کاری، حماقت

اَنْدھےکو اَنْدھا کَہا وہ لَڑْ پَڑا

عیب دار کو عیب کی گرفت بری لگتی ہے بے عیب کو نہیں لگتی

اَونْدھا پَن

کجی، کج فہمی، (کسی بات کو) الٹا سمجھنا

اَنْدھا بادشاہ

(مجازاً) ایسا شخص جو بینا ہوکر اندھوں کے سے کام کرے

اَندھیرا چھوڑْنا

اَنْدھے کی ریوڑی

اَندھیری کوٹْھڑی

اَونْدھِی پیشانی

سبز قدم، منحوس، کم نصیب

اَنْدھا رونا

بے انتہا رونا

اَنْدھی نَگْری

وہ بستی جہاں کھوٹے کھرے اور برے بھلے میں تمیز نہ ہو ، جاہلوں یا بے وقوفوں کا خطہ ؛ ظالموں اور نا منصفوں کا راج ۔

اَنْدھا دھُنْد

اندھیر، ناانصافی، ظلم، بدنظمی، افراتفری

اَنْدھے گھوڑے پَر سَوار کَرْدے

جوتی پہنا دے

اردو، انگلش اور ہندی میں ناراضگی کے معانیدیکھیے

ناراضگی

naaraazgiiनाराज़गी

اصل: عربی

وزن : 2212

اشتقاق: رضِی

ناراضگی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • ناراض ہونا، ناخوشی، خفگی، برہمی

شعر

English meaning of naaraazgii

Noun, Feminine

  • dissatisfaction

नाराज़गी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • नाराज़ होना, अप्रसन्नता, रोष, क्रोध

ناراضگی کے مرکب الفاظ

ناراضگی سے متعلق دلچسپ معلومات

ناراضگی بعض لوگوں کے خیال میں عربی لفظ ’’ناراض‘‘ پر فارسی علامت فاعلی’’گی‘‘ لگانا ٹھیک نہیں۔ صحیح لفظ ’’ناراضی‘‘ ہے۔ لیکن اس حساب سے تو’’ناراض‘‘ خود غلط ہے، کہ’’نا‘‘ فارسی میں علامت نفی ہے، عربی میں نہیں۔ پھرعربی’’راض‘‘ پر فارسی ’’نا‘‘ کہاں سے آئی؟ اس پر مزید یہ کہ عربی کے لحاظ سے’’راض‘‘ کوئی لفظ نہیں۔ یا ’’راضٍ‘‘ ہوگا، یا ’’راضی‘‘ ہوگا۔ جب یہ معاملہ ہے تو پھر’’ناراض‘‘ اتنا ہی ’’غلط‘‘ ہے جتنا ’’ناراضگی‘‘ ہے۔ غیر زبان کے قاعدے اپنی زبان پر منطبق کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی لفظ یا استعمال کسی غیر زبان میں غلط ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اردو میں بھی غلط ٹھہرایا جائے۔غلط سلط یا غیر ضروری الفاظ اوراستعمالات جو لاعلم یا لا پروا لوگ زبان میں ٹھونستے رہتے ہیں۔ ان کی مخالفت جم کر ہونی چاہئے۔ لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ پر مستحکم ہے کہ جو لفظ یا استعمال زبان میں رائج ہو گیا، وہ رس بس کر ہمارا اور ہم جیسا بن گیا ہے۔ اس کو’’غلط‘‘ کہہ کر ذلیل نہ کیا جائے۔ ’’ناراضگی‘‘ اردو میں رائج ہوگیا ہے۔ اس لئے بالکل صحیح ہے۔ وحید قریشی کا کہنا ہے کہ ’’ناراض‘‘ کا آخری حرف ہائے مختفی بھی نہیں کہ ہائے ہوز کو قطع کرکے اور گاف و یائے تحتانی بڑھا کر اس کا اسم فاعل بنایا جائے۔ وہ پوچھتے ہیں، کیا ’’درستگی‘‘ بھی صحیح مانا جائے گا؟ لیکن یہ تو ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ قواعد اور لغت دونوں اعتبار سے ’’ناراضگی‘‘ غلط ہے۔ لیکن رواج عام کو ہرچیز پر تفوق ہے۔ ’’ناراضگی‘‘ بہرحال رائج ہوگیا ہے۔ ’’درستگی‘‘ بعض لوگ لکھتے ضرور ہیں، لیکن وہ ابھی رائج نہیں ہوا، لہٰذا غلط ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ناراضگی)

نام

ای-میل

تبصرہ

ناراضگی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone