تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَہ کہ" کے متعقلہ نتائج

نَہ کہ

ایسا نہیں ہے (کسی بات پر زور دینے کے لیے (اس لفظ سے پہلے مستعمل) ۔

نَہ کام کا ، نَہ کاج کا، دُشمَن اَناج کا

رک : کام کا نہ کاج کا ، دشمن اناج کا جو زیادہ مستعمل ہے

نَہ کاٹے کَٹے، نَہ مارے مَرے

بیکار، جو کسی کام کا نہ ہو اس کے متعلق کہتے ہیں

نَہ کارے، نَہ مَسئَلے

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) بے کار ، نکما ہونے پر کہتے ہیں

نَہ کاما نَہ کاجا مَنڈَل باجا

کچھ کیے بغیر خواہ مخواہ کی شہرت حاصل کرنا

مَخْفی نَہ رہے کہ

واضح رہے کہ، واضح ہوکہ، معلوم ہوکہ

یاد ہو کہ نَہ ہو

۔معلوم نہیںیاد ہے یا بھول گئے۔

یاد ہو کہ نَہ یاد ہو

(کسی کو کچھ یاد دلانے کے موقعے پر مستعمل) معلوم نہیں یاد ہے کہ بھول گئے، کیا خبر تمھیں یاد ہے یا تمھارے ذہن سے اتر گیا

اَیسی کَہی کہ دھوئے نَہ چُھوٹے

اتنی محنت یا موثر بات کہہ دی جس کا اثر محو نہیں ہو سکتا

بات کَہ نَہ آنا

بات کہتے نہ بن پڑنا ، بات کرنے کا سلیقہ نہ ہونا .

یِہ بھی نَہ پُوچھا کہ کِیا ہوا

سخت سے سخت مصیبت میں جب کوئی پرسان حال نہ ہو تو کہتے ہیں

مُوئی کِیوں کہ سانْس نَہ آیا

جب سانس ہی نہ چلے تو سوائے موت کے اور کون سی صورت ہے

کَس نَہ گویَد کہ دوغ مَن تُرش اَسْت

اپنی چھاچھ کو کوئی بُرا نہیں کہتا

مُفلِس تُو خُوش کہ زَر نَہ داری

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) اے مفلس تو ہی اچھا ہے کہ دولت نہیں رکھتا ، یعنی دولت کے جھگڑوں سے تجھے نجات ہے۔

عِلْم دَر سِیْنَہ نَہ کہ دَر سَفِیْنَہ

علم سینے میں ہونا چاہیے نہ کہ کتابوں میں، علم سیکھنا چاہیے

نَہ ہر کہ چَہرَہ بَر اَفروخت، دِل بَری دانَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ہر شخص جو اپنا چہرہ چمکائے ، دلبری نہیں جانتا ، کسی باکمال کی سی شکل بنا لینا آسان ہے مگر کمال پیدا کرنا مشکل ہے ، خوبصورتی اور چیز ہے ناز و ادا و کرشمہ اور چیز ہے

مَرد بایَد کہ ہَراساں نَہ شَوَد ، مُشکِلے نِیست کہ آساں نَہ شَوَد

(فارسی شعر اردو میں بطور مقولہ مستعمل) آدمی کو چاہیے کہ ہراساں نہ ہو ، کوئی مشکل ایسی نہیں ہے کہ جو آساں نہ ہو جائے

مُشْکِلے نِیْست کہ آساں نَہ شَوَد ، مَرْد بایَد کہ ہَراساں نَہ شَوَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے ، انسان کو چاہیے کہ ہراساں نہ ہو ، ناامید نہ ہونا چاہیے ؛ مصیبت سے مقابلہ کرنے کے وقت کہتے ہیں

ساری زُلَیخا سُن لی اَور یہ نَہ مَعْلُوم ہوا کہ زُلَیخا عَورَت تھی کہ مَرْد

بُورا قِصّہ سُننے کے بعد جب کوئی اُسی قِصّے کے متعلق بے تُکا سوال کر بیٹھے تو اس سے کہتے ہیں

ہَر جا کِہ نَمَک خوری نَمَک دان نَہ شِکَن

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جہاں نمک کھاؤ نمک دان کو نہ توڑو ؛ جس سے فائدہ اٹھاؤ اسے نقصان نہ پہنچاؤ

ہَر کِہ بابَداں نَشِینَد نیکی نَہ بِینَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو بدوں کے ساتھ بیٹھتا ہے وہ نیکی نہیں دیکھتا ، بری صحبت کا نتیجہ برا ہوتا ہے

یِہ تَک نَہ پُوچھا کہ تیرے مُنْھ میں کَے دانْت

رک: یہ بھی کسی نے نہیں پوچھا الخ۔

یار کی یاری سے مَطلَب نَہ کہ اُس کے فعلوں سے

رک : یار کی یاری سے کام اس کے فعل / فعلوں سے الخ

وہ پُھول ہی کَیا جو کِہ مَہیسَر نَہ چَڑھے

پاربتی دیوی کی مورتی پر چڑھایا ہوا وہ پھول جو اس کے سر پر رہ جاتا تھا اور سب سے بالا شمار ہوتا تھا ۔

ہَر کِہ خُود را بِینَد خُدا را نَہ بِینَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) مغرور آدمی خدا کو نہیں پاتا ، خود پسند شخص خدا شناس نہیں ہوتا

شور و غُل اَیسا کہ کان پَڑِی آواز سُنائی نَہ دیتی تھی

بہت شور ظاہر کرنے کو کہتے ہیں

یِہ بھی کِسی نے نَہ پُوچھا کہ تیری مُنْہ میں کِتنے دانْت ہیں

جہاں کسی کی کوئی پوچھ گچھ اور خاطر تواضع نہ ہو وہاں یہ محاورہ بولتے ہیں

زُلَیخا تو ساری پَڑھ گَئے پَر یہ نَہ جانا کہ وہ عَورَت تھی یا مَرْد

کسی با ت یا واقعے کو شروع سے آخر تک سننا یا پڑھنا لیکن اس پر مطلق توجہ نہ دینا

نَہ گَھر کا ، نَہ گھاٹ کا

رک : دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا ۔

تَتّا کَور نَہ نِگَلْنے کا نَہ اُگَلْنے کا

اس موقع پر کہتے ہیں جب کچھ بن نہ آئے

نَہ اِدَھر کا نَہ اُدَھر کا

۔کسی کام کا نہیں۔بیکار کی جگہ۔؎

نَہ اِدَھر کا ، نَہ اُدَھر کا

(جب کوئی کسی بات پر راضی نہ ہو تو کہتے ہیں) کسی طرح قرار نہیں ؛ کسی بات پر راضی نہیں

کُتّے کا گُوہ نَہ لِیپْنے کا نَہ پوتْنے کا

رک : بلّی کا گوہ نہ لیپنے کا نہ پوتنے کا ؛ ناکارہ چیز کے بارے میں کہتے ہیں.

بِلّی کا گُوہ نَہ لیپْنے کا نَہ پوتْنے کا

بالکل ناکارہ اور بیکار ہے

ساجھا بَھلا نَہ باپ کا اور تاؤُ بَھلا نَہ تاپ کا

شرکت کسی کی بھی اچھی نہیں ہوتی ؛ (شرکت کی مذمت ہے) خواہ باپ ہی ہو ، اسی طرح بخار کی حِدّت اچھی نہیں ہوتی.

لِیپنے کا نَہ پوتنے کا

نکما، بالکل بیکار، کسی کام کا نہیں

گَھر کا نَہ گھاٹ کا

بے ٹھکانہ، بے مصرف، کسی لائق نہیں، وہ جس کا کہیں ٹھکانا نہ ہو، دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا

اَت کا بَھلا نَہ بَرَسنا، اَت کی بَھلی نہ دُھپ، اَت کا بَھلا نَہ بولنا، اَت کی بَھلی نَہ چُپ

ہر چیز کی کثرت بری ہوتی ہے، درمیانی راہ بہتر ہے، میانہ روی خوب ہے

دینا بَھلا نَہ باپ کا، بیٹی بَھلی نَہ ایک

قرض اور بیٹی پر حالت میں بُرے ہیں

پاپی پاپ کا ، بھائی کا نَہ باپ کا

حال کا نَہ روزْگار کا

رک : حال کا نہ قال کا الخ.

پاپی پاپ کا ، بھائی نَہ باپ کا

جس کو بد کاری کی لت پڑ جاتی ہے ، وہ رشتہ کا بھی لحاظ نہیں کرتا ، بد ذات آدمی کو شرارت سے غرض ہے باپ بھائی کوئی بھی ہو .

کُتّا گَھر کا رَہا نَہ گھاٹ کا

رک : دھوبی کا کتا ، گھر کا نہ گھاٹ کا.

کام کا نَہ رَکھنا

۔بیکار کردینا۔ مصرف کے لائق نہ رکھنا۔ ؎

زَمِین کا نَہ آسْمان کا

نہ اِدھر کا نہ اُدھر کا ، بے کار ، لغو ۔

دِین کا نَہ دُنیا کا

اِدَھر کا نَہ اُدَھر کا

جسے کسی پر اعتماد نہ ہو؛ جس پر کسی کو اعتماد نہ ہو، ججسے یکسوئی نہ ہو؛ جو کسی شمار میں نہ ہو؛ ہر طرف سے محروم، مردود خلائق،راندۂ درگاہ (بیشتر رہنا، کے ساتھ).

پانی کا پَتَہ نَہ ہونا

پانی دستیاب نہ ہونا ، دور دور پانی نہ ملنا.

پیٹ کا پانی نَہ ہِلْنا

(سواری کے لیے) سواری میں مطلق جنبش اور تکلیف نہ ہونا ، بے تکان اور بڑے آرام سے جانا ، سواری کا سبک رو ہونا.

کِیل کا کَھٹْکا نَہ ہونا

کسی طرح کا کھٹکا نہ ہونا ، ذرا بھی خوف و اندیشہ نہ ہونا .

ہات کام کا نَہ ہونا

بس میں نہ ہونا ، بے بس ہونا.

نَماز کا نَہ روزے کا

وہ جو نہ نماز پڑھتا ہو اور نہ روزہ رکھتا ہو ، بے نمازی بے روزہ کی نسبت کہتے ہیں

دھوبی کا گَدھا گَھر کا نَہ گھاٹ کا

ہر طرف سے ٹکرایا ہوا ، ناکام و نامراد ؛ اس شخص کی بابت کہیں گے جسے ہر طرف سے دُھتکار دِیا گیا ہو.

گَھر کا ہَوا نَہ دَر کا

۔کہیں کا نہیں رہا، کسی لائق نہیں، بے مصرف

دھوبی کا کُتّا گَھر کا نَہ گھاٹ کا

ہر طرف سے ٹھکرایا ہوا، ناکام و نامراد

بَھلا جو چاہے آپ کا دینا نَہ رَکھے باپ کا

قرض کی مذمت ہے اپنی بھلائی چاہتے ہو تو باپ کا بھی قرضہ ادا کرو.

کِسی کام کا نَہ ہونا

محض نکما اور بے کار ہونا ، عضوِ معطل ہونا.

بَس کا روگ نَہ ہونا

کسی کام یا شخص پر قابو نہ ہونا ، کسی کام یا شخص سے بخوبی نبٹنے کی اہلیت نہ رکھنا.

سَلْطَنَت کا نام نَہ لینا

حُکومت یا بادشاہت کی خواہش نہ کرنا

صَبْر کا یارا نَہ رَہنا

صبر نہ ہوسکنا

اردو، انگلش اور ہندی میں نَہ کہ کے معانیدیکھیے

نَہ کہ

na kiन कि

عبارت

نَہ کہ کے اردو معانی

  • ایسا نہیں ہے (کسی بات پر زور دینے کے لیے (اس لفظ سے پہلے مستعمل) ۔

न कि के हिंदी अर्थ

  • ऐसा नहीं है (किसी बात पर ज़ोर देने के लिए (इस लफ़्ज़ से पहले मुस्तामल)

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَہ کہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَہ کہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words