تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُنہ کالا" کے متعقلہ نتائج

مُنہ کالا

جیسے: منھ کالا جات اجالا

مُنہ کالا ہو

(بددعا) بدنام ہو ، رسوا ہو ، درگور ہو ؛ دور ہو ، دفعان ہو ۔

مُنہ کالا کَر

جا دفعان ہو ۔ منھ نہ دِکھلا ، دفع ہو ، رستہ لے.

مُنہ کالا ہونا

منھ کو سیاہی لگنا ، بدنام ہونا.

مُنہ کالا کَرو

چھوڑو ، خاک ڈالو ، پروا مت کرو، بھاڑ میں ڈالو ۔

مُنہ کالا کَرنا

کلنک لگانا ، رسوائی کا کام کرنا ، معصیت کرنا

مُنہ کالا کَرانا

بدفعلی کرانا ۔

مُنہ کالا کَر جانا

دفع ہوجانا ، شرمندگی یا رسوائی کے ڈر سے چلے جانا ، جاکر دوبارہ نہ آنا ۔

مُنہ کالا، جات اُجالا

شریفوں کی اولاد بُری ہو تو کہتے ہیں.

مُنہ کالا، بَخت اُجالا

شریفوں کی اولاد بُری ہو تو کہتے ہیں.

مُنہ کالا پَڑ جانا

تکلیف سے چہرے کا رنگ متغیر ہوجانا ، انتہائی رنج ہونا ، بہت ملال ہونا

کالا مُنہ

(برہمی کے موقع پر مستعمل، کوسنے یا بددعا کے طور پر) خدا تجھے رسوا اور روسیاہ کرے، بدنام ہو، رسوا ہو

کالا مُنہ ہو

۔دعائے بد۔ رسوا ہو۔ بدنام ہو۔ ؎

کالا مُنہ ہونا

۔۱۔روسیاہ ہونا۔ منھ کالا کیا جانا۔ ۲۔بدنام ہونا۔ ؎ ۳۔دفان ہونا۔ نکالا جانا۔

چاپْلُوسِی کا مُنہ کالا

خوشامد انسان کو بے عزت بنا دیتی ہے

سَر کالا مُنہ بالا

اس کے متعلق کہتے ہیں جس کے سر کے بال سفید ہوگیے ہوں مگر وہ جوانوں کی طرح حرص کی باتیں کرتا ہو

طَمَع کا مُنہ کالا

لالچ کرنے والا ذلیل ہوتا ہے.

حاسِد کا مُنہ کالا

حاسد ہمیشہ بے عزّت رہتا ہے

شیخی کا مُنہ کالا

غرور کا سر نیچا

خوشامَدی کا مُنہ کالا

خوشامدی آدمی بے عزت ہوتا ہے .

خُوشامَد کا مُنہ کالا

خوشامدی آدمی بے عزت ہوتا ہے

کِسی کا مُنہ کالا کَرْنا

کسی سے بیزار اور متنفر ہوکر ترک ملاقات کرنا ، کسی کی دوستی سے باز آنا ، کسی کو نالائق سمجھ کر ملنا جلنا چھوڑ دینا

کالا مُنہ نِیلے ہاتھ پاؤں

۔(پیشتر ہندوستان میں دستور تھا کہ جب حاکم کسی سے ناراض ہوجاتا تھا تو اس کا منھ کالا ہاتھ پاؤں نیلے کرکے گدھے پر چڑھا تشہیر کیا کرتا۔ اور پھر شہر سے نکلوادیتا جس سے نہایت رسوائی اور بدنامی ہوتی تھی۔ اسی وجہ سے منتفّر کی حالت میں یہ کلمہ بولنے لگے)۔ (عو) کلمہ متنفر ودعائے بد۔ عورتیں اس کلمہ سے نفرت اور بیزاری ظاہر کرتی ہیں۔

تِین تِتالا چَوتھے کا مُنہ کالا

تین ہمراہیوں کا بد شگونی جاننا واہیات ہے.

مُنہ کوئِلَہ سا کالا ، نام بی گُلاب

غیر موزوں نام ، نام اچھا صفات بری.

جُھوٹے کا مُنہ کالا، سَچے کا بول بالا

جھوٹا ہر جگہ بے عزّت ہوتا ہے اور سچّے کی ہر جگہ عزّت ہوتی ہے

ٹوٹا کَردے مُنہ کو کالا ، ٹوٹے والا جَگَت کا مالا

گھاٹا بہت بدنام کرتا ہے اور آدمی پر ایک کی نظر میں ذلیل ہو جاتا ہے

سات تَووں کی سِیاہی سے مُنہ کالا کرْنا

(نفرت ظاہر کرنے کے لیے بولتے ہیں) نہایت ذلیل سمجھنا ، خاطر میں نہ لانا ، بہت ذلیل کرنا ، بات نہ پُوچھنا ، نِکالا دینا.

کاجَل کی کوٹْھری میں جو جائے گا وہ مُنہ کالا کرکے آئے گا

رک : کاجل کی کوٹھری میں جو جائے گا اس ٹیکا لگے گا .

اردو، انگلش اور ہندی میں مُنہ کالا کے معانیدیکھیے

مُنہ کالا

mu.nh-kaalaaमुँह-काला

اصل: ہندی

وزن : 222

فقرہ

مُنہ کالا کے اردو معانی

صفت

  • بدنام، بدکردار، رسوا
  • جیسے: منھ کالا جات اجالا
  • (بد دعا) خدا غارت کرے، خدا کی مار ہو نیز رُسوا ہو

English meaning of mu.nh-kaalaa

Noun, Masculine

  • disgrace, disgraced

मुँह-काला के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • जैसे: मुँह काला जात उजाला
  • (दुष्कामना अथवा शाप) ईश्वर विनाश करे, ईश्वर की मार हो अथवा अपमानित हो

संज्ञा, पुल्लिंग

  • कोई परम निंदनीय काम करने पर होने वाली बहुत अधिक बदनामी
  • पर-पुरुष या पर-स्त्री के साथ किया जाने वाला संभोग

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُنہ کالا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُنہ کالا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone