تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مُعَمّا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مُعَمّا کے معانیدیکھیے
مُعَمّا کے اردو معانی
اسم، مذکر
- اندھا کیا گیا، نابینا کردہ شدہ، کور، (مجازاً) پوشیدہ بات، مخفی بات، پیچیدہ امر، پہیلی
- پہیلی، راز، بھید، پیچیدہ یا گھماو پھراو کی بات، ایسی بات جو جلدی سمجھ میں نہ آئے
- رک : معما جس کا یہ صحیح املا ہے
- (مجازاً) الجھا ہوا مسئلہ، پیچیدہ مسئلہ
- معما اس کا درست املا ہے
- عقدہ، راز، جس کا راز کسی کی سمجھ میں نہ آئے
- کتابوں یا اخباروں یا رسائل وغیرہ میں شائع ہونے والا ذہانت کی جانچ کے لیے بتایا ہوا سوال یا مسئلہ جس کے لفظوں کے درمیان کے حروف غائب ہوتے ہیں اور معمہ حل کرنے والا اس کو بھرتا ہے صحیح حل پر اس کو انعام دیا جاتا ہے ۔
- (شاعری) ایک صنف سخن جس میں ایسے اشعار کہے جاتے ہیں جو بظاہر واضح نہیں ہوتے لیکن اس میں چھپی ہوئی لفظی ترکیب سے حل کیے جاتے ہیں، اس کی پوشیدہ بات کو کھولنا مقصود ہوتا ہے وہ یا تو ابجدی حروف کے اعداد و شمار یا جمع تفریق سے حل ہو سکتا ہے یا لفظوں کے الٹ پھیر کرنے سے، چیستاں
- (ادب) وہ بات جو بطریق رمز بیان کی جائے، وہ کلام جس میں کسی کا نام بطور ابہام بیان کیا جائے پہیلی، چیستاں (فرہنگ آصفیہ)، (عسکری) فوج میں رائج اشاروں کے ضوابط کا مجموعہ، مرموز لغت، اشاروں کا ضابطہ، چور لکھائی، خفیہ لغت
- (کمپیوٹر) مجموعہ ایسی علامتوں کا جن کے برتنے کے لیے مخصوص قاعدے ہوتے ہیں اور جو معلومات کا اظہار کمپیوٹر میں قابل استعمال شکلوں میں کرتی ہیں
- (ع۔ چھپا ہوا، اندھا، نابینا کیاگیا) مذکر۔ مخفی، پوشیدہ، نہ کی بات، آپ یہ معما نہیں سمجھے کہ وہ آئے کیوں اور گئے کیوں، ایک قسم کی چیستان
English meaning of mu'ammaa
मु'अम्मा के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- पहेली, बुझौअल, रहस्य, भेद या रहस्य की बात, घुमाव फिराव की बात, ऐसी बात जो जल्दी समझ में न आवे
- प्रतियोगिता
- पहेली
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (مُعَمّا)
مُعَمّا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔