اشتقاق
’’عَمَّ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَعَم
عام امور اور اشخاص وغیرہ سے تعلق رکھنے والا، بہتوں سے زیادہ عام، سب سے زیادہ عام
اَعْمام
باپ کے بھائی (بڑے ہوں یا چھوٹے)، چچا، تائے
تَعْمِیم
عمومیت، عام کرنا، سب کو شامل کرنا، عام ہونا، سب کو شامل کرنا
عام
سب میں پایا جانے والا، سب کو پہنچنے والا، جو کسی جگہ یا حلقے کے لیے مخصوص نہ ہو، سب میں جانا پہچانا
عامَّہ
عام کی تانیث، سب جانب پھیلی ہوئی، عام شے، رائج ، مشہور و معروف
عامی
لوگوں کا، عامیانہ، سطحی، معمولی، جاہل، کم علم، بازاری، نیچ، عام آدمی
عَمَّہ
عم جس کی یہ تانیث ہے، نیز پھوپھی، باپ کی بہن
عُمُوم
عام، عام ہونا، خصوص کا نقیض، علی العموم، سرسری طور پر
عُمُوماً
عام طور پر، اکثر بیشتر، مطلقاً
عُمُومِیَّت
عام ہونے کی کیفیت یا حالت، ہمہ گیر ہونے کی صورتِ حال وغیرہ
عَمِیم
عام، سب کے لیے یکساں، پورا، تمام، مکمل
عَمیٰ
اندھا پن، کوری، نابینائی، گمراہی
مُعَمّا
پہیلی، راز، بھید، پیچیدہ یا گھماو پھراو کی بات، ایسی بات جو جلدی سمجھ میں نہ آئے
مَعْمُوم
عمومی ، عمومیت والا ، جو خاص نہ ہو ، عام ۔