تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَنصُوبَہ" کے متعقلہ نتائج

مَنصُوبَہ

وہ کام جس کا ارادہ کیا گیا ہو، مقصود و منشا، کوئی اہم کام جس کا خیال یا تدبیر ذہن یا کاغذ وغیرہ میں محفوظ ہو، منشائے دل، مقصد، ارادہ، تدبیر، جوڑ توڑ

مَنصُوبَہ کھیلنا

تدبیر کرنا ، چال چلنا ۔

مَنصُوبَہ ٹَھہرانا

کسی کام کی تکمیل کا لائحہ عمل طے کرنا ۔

مَنصُوبَہ لَگانا

خیال قائم کرنا ، خیالی پلاؤ پکانا ۔

مَنصُوبَہ پَکانا

منصوبہ باندھنا ، پختہ ارادہ کرنا ۔

مَنصُوبَہ چالنا

ارادہ کامیاب ہونا ، جوڑ توڑ میں کامیابی ہونا ۔

مَنصُوبَہ کار

رک : منصوبہ ساز ۔

مَنصُوبَہ ساز

منصوبہ بنانے والا ؛ کسی کام یا ارادے کی تکمیل کا لائحہء عمل مرتب کرنے والا ۔

مَنصُوبَہ سازی

منصوبہ ساز کا کام، لائحۂ عمل تیار کرنا، غور و فکر کے بعد لائحہ عمل مرتب کرنا

مَنصُوبَہ ٹھاننا

پکا ارادہ کر لینا ۔

مَنصُوبَہ بَندی

منصوبہ بند کا کام، غور و فکر کے بعد لائحہ عمل مرتب کرنا، منصوبہ بنانا، اسکیم بنانا

مَنصُوبَہ باز

بہت منصوبے بنانے والا، جوڑ توڑ کرنے والا، سازش کرنے والا

مَنصُوبَہ بازی

منصوبہ باز (رک) کا کام ، منصوبہ بندی ، لائحہ عمل پختہ طور پر تیار کرنا ؛ جوڑ توڑ کرنا ۔

مَنصُوبَہ بَند

منصوبہ باندھنے والا ، لائحہ عمل کے مطابق کام کرنے والا (شخص)

مَنصُوبَہ گانٹھنا

رک : منصوبہ باندھنا ۔

مَنصُوبَہ گنٹھنا

منصوبہ گانٹھنا (رک) کا لازم ، لائحہء عمل مرتب ہونا ۔

ہَوائی مَنصُوبَہ

رک : ہوائی قلعہ جو زیادہ مستعمل ہے ؛ وہ کام جو محض خیالی ہو ۔

مَنصُوبَہ شُدَہ

جس کی تکمیل کا لائحہء عمل تیار ہو چکا ہو ۔

مَنصُوبَہ بَندھنا

منصوبہ باندھنا (رک) کا لازم ، لائحہ عمل مرتب ہونا ۔

مَنصُوبَہ پُختَہ کَرنا

پکا ارادہ کرنا، عزم کرنا

مَنصُوبَہ گَھڑنا

رک : منصوبہ گانٹھنا ۔

مَنصُوبَہ بِگَڑنا

کسی ارادے یا امر کا قابل عمل نہ رہنا ، معاملہ خراب ہونا ۔

مَنصُوبَہ لَڑانا

رک : منصوبہ کھیلنا ۔

مَنصُوبَہ تَیّار کَرنا

منصوبہ بنانا ، طریق کار متعین کرنا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مَنصُوبَہ کے معانی

مَنصُوبَہ

mansuubaमंसूबा

رائے زنی (مَنصُوبَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

اصل: عربی

وزن: 222

مَنصُوبَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ کام جس کا ارادہ کیا گیا ہو، مقصود و منشا، کوئی اہم کام جس کا خیال یا تدبیر ذہن یا کاغذ وغیرہ میں محفوظ ہو، منشائے دل، مقصد، ارادہ، تدبیر، جوڑ توڑ
  • شطرنج کی ساتویں بازی کا نام

شعر

English meaning of mansuuba

Noun, Masculine

मंसूबा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔

ہماری ویب سائٹس

فوری رابطے

Logo

اردو الفاظ کا وسیع ذخیرہ جہاں لفظ اپنی خوش آہنگ آوازوں، مختلف زبانوں میں اپنے معنی اور متنوع لسانی خصوصیات کے ساتھ زندہ اور متحرک نظر آئیں گے۔ تو چلیے ریختہ ڈکشنری کے ساتھ علم افزائی کے تحیر انگیز سفر پر۔

© 2021 Rekhta™ Foundation. All Right Reserved.

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔