تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لِکھ" کے متعقلہ نتائج

لِکھ

لکھنا (رک) کا امر ، تراکیب میں مستعمل.

لِکھے

لکھا (رک) کی مغیّرہ حالت اور جمع ، تراکیب میں مستعمل.

لِکھا

لکھنا (رک) کا ماضی، تحریر کیا، رقم کیا، تراکیب میں مستعمل.

لِکھائی

لکھنے کا کام، لکھنے کا عمل، تحریری کام یا لکھنے کا طرز، لکھت، لکھاوٹ

لِکھا ہے

روایت میں آیا ہے

لِکھنے ہارا

لِکھ رَکھو

یاد رکھو، یقینی سمجھو

لِکھْوَٹ

تحریر ، نوشتہ ، لکھائی ، لکھت.

لِکھانا

تحریر کرانا، لکھوانا، املا کروانا

لِکھاری

قلمکار، لکھنے والا، مصنّف

لِکھاو

لکھاوٹ

لِکھاوَٹ

لکھائی، لکھنے کا طریقہ یا ڈھنگ

لِکھا پُورا ہونا

نوشتۂ تقدیر کا بعینہ عمل میں آنا ، ہونے والی بات کا ظہور میں آنا.

لِکھ پَڑْھ کَر

اندراج کر کے ، لکھ کر ، تحریر میں لاکر.

لِکھ دینا

تحریر کر دینا، نوشتہ کر دینا

لِکھ لینا

۔ ۱۔کتاب ختم کرنا۔ ۲۔رجسٹر میں درج کرنا۔ ۳۔نوٹ کرلینا۔ ۴۔کسی زمرے میں شامل کرلینا۔

لِکھاڑ

مشّاق لکھنے والا، بہت زیادہ لکھنے والا، لکھنے میں ماہر

لِکھ مارنا

بے سوچے سمجھ لکھ ڈالنا ، جَلد جَلد لکھ دینا.

لِکھا کَبھی نَہیں مِٹْتا

تقدیر کا لکھا پورا ہوکر رہتا ہے.

لِکھ چھوڑْنا

لکھ رکھنا ، کھنا.

لِکھےمَساحَت نَہ مِٹے بادْشاہت

استحکام سلطنت کے لیے ملک کی پیمایش کرانا اور محکمۂ بندوبست قائم کرنا بہت ضروری ہے.

لِکھے مُوسیٰ پَڑھے خُدا

ایسی تحریر کی نسبت مستعمل جو کسی سے پڑھی نہ جائے

لِکھا جانا

۔ بغیر تشدید وبتشدید کاف مستعمل ہے۔ ۱۔رقم کیا جانا۔ ۲۔(کنایۃً) کسی زمرے میں شامل کیا جانا۔ ؎ ۲۔ نوشتہ تقدیرہونا۔ ؎ ؎ ۳۔ طے شدہہونا۔ درج رجسٹر ہونا۔ ؎

لِکھ پَڑْھ کَر ڈُبونا

ضائع کرنا، تباہ کرنا.

لِکھنے والا

لِکھا پَڑھا

تعلیم یافتہ، خواندہ، سیکھا ہوا، آموختہ، تحریری، اقبال، اقرار نامہ

لِکھنی چَنْد

۔ مزاح یا تحقیر سے کائستھ کو کہتے ہیں۔ دیکھو دھتیا پر شاد۔

لِکھ لوڑھا پَڑْھ پَتَّھر

اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو لِکھ پڑھ کر بھی نالائق ہو

لِکھے نَہ پَڑھے دُودھ مارے کَڑھے

لیاقت کچھ نہیں مگر مزے اُڑاتا ہے

لِکھے کو رونا

۔قسمت کا شکورہ کرنا۔ ؎

لِکھا آگے آنا

اس امر کا پیش آنا جو قسمت ہے.

لِکھا پیش آنا

رک : لکھا ہوا ہونا.

لِکھے نَہ پَڑْھے نام مُحمّد فاضِل

جو پڑھا لکھا نہ ہو لیکن اپنی فضلیت کا دعویٰ کرے

لِکھائی پَڑھائی

لِکھے کو مِٹانا

قسمت کے لکھے کو دُور کرنا.

لِکھے کا مُرَبّا

۔ ایک قسمکا مُربّا جس میں لچھے ہوتے ہیں۔ ؎

لِکھانا پَڑھانا

لِکھا سامْنے آنا

رک : لکھا پورا ہونا.

لِکھا پُورا کَرنا

تقدیر میں لکھی ہوئی مصیبتوں کو سہنا، کرم بھوگنا، مصیبت کے دن پورے کرنا، مصیبت کا زمانہ بسر کرنا

لِکھا پَڑھا گوڑ کے رَکھ دینا

لکھ پڑھ کر بھول جانا.

مُچَلکَہ لِکھ دینا

۔کسی امر کے نہ کرنے کا عہد نامہ لکھ دینا۔؎

قَبالَہ لِکھ دینا

دستاویز لکھنا ، زمین یا جائداد نام کرنا.

عِلاقہ نام لِکھ دینا

جاگیر دینا

مُچَلکا لِکھ دینا

کسی امر کے نہ کرنے کا عہدنامہ تحریر کرنا ۔

قِسْمَت میں لِکھ جانا

تقدیر میں لکھا ہونا ؛ نوشتۂ تقدیر ہونا ؛ مشیتِ ایزدی ہونا.

روٹی کَپْڑا لِکھ دینا

روٹی کپڑا دینے کی شرط تحریر کر دینا.

ناخُنوں میں لِکھ رَکھنا

ہروقت یاد رکھنا، خیال میں رکھنا

ناخُونوں میں لِکھ رَکھنا

یاد داشت میں ٹانک لینا، دھیان میں رکھنا، نظر میں رکھنا، پہچان رکھنا

دِل پَر لِکھ دینا

کسی بات کو اچھی طرح یاد کرا دینا، ذہن پر نقش کردینا

خَطِ غُلامی لِکھ دینا

۔اقرار نامہ اس امر کا لکھ دینا کہ ہم کو تمھاری غلامی اور خدمت کرنے میں عذر نہہوگا۔ ؎

پَہلے لِکھ پِیچھے دے پِھر بُھولے تو کاغَذ سے لے

۔مقولہ۔ لین دین میں لکھ لینے سے بھوٗل چوک نہیں ہوتی۔

پَہلے لِکھ پِیچھے دے بُھول پَڑے تو کاغَذ سے لے

لین دین میں لکھ لینے سے بھول چوک نہیں ہوتی، زبانی یاد داشت میں غلطی ہو جایا کرتی ہے.

پَہْلے لِکھ اور پِیچھے دے ، بُھول پَڑے کاغَذ سے لے

پَڑھ پَتَّھر لِکھ روڑا بَھئے ، اِینٹیں باندھ کَچَہْری گَئے

پوری کوشش کے باوجود علم سے بہرہ رہے

اردو، انگلش اور ہندی میں لِکھ کے معانیدیکھیے

لِکھ

likhलिख

وزن : 2

دیکھیے: لِکْھنا

لِکھ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • لکھنا (رک) کا امر ، تراکیب میں مستعمل.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of likh

Noun, Masculine

  • write

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لِکھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

لِکھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words