تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُرْسی" کے متعقلہ نتائج

بَدی

برائی، اچھائی کا نقیض، عیب، غیبت، پیٹھ پیچھےبرائی، منحوس اور نامبارک ہونے کی صورت حال، پاپ، خرابی، شر، گناہ، ناخوبی

بَدی ہونا

طے ہونا ، قول و قرار ہونا ؛ شرط بندھنا .

بَدی پَر ہونا

برائی کرنے پر آمادہ ہونا ، کمینگی پر اتر آنا ؛ سر کشی و سرتابی کرنا ، جیسے : گھوڑا بدی پر آیا ہوا ہے ذرا سن٘بھلے رہنا .

بَدی ہوئی بات

یقینی امر

بَدی پَر مائِل ہونا

بَدی کا بَدْلَہ ہاتھوں ہاتھ

برے کام کا بدلہ بہت جلدی ملتا ہے

بَدی بَدا

شرط ، بازی .

بَدی کَرنا

۱. دشمنی کرنا ، بیر سادھنا .

بَدی لانا

شرارت کرنا، عیب کرنا

بَدی کھونا

پہلے کی ہوئی برائی یا برے کام کو مٹانا، تدارک کرنا

بَدی چیتنا

کسی کی برائی چہنا ، بد سِگالی کرنا ، بد خواہی کرنا .

بَدی پَر آنا

برائی کرنے پر آمادہ ہونا ، کمینگی پر اتر آنا ؛ سر کشی و سرتابی کرنا ، جیسے : گھوڑا بدی پر آیا ہوا ہے ذرا سن٘بھلے رہنا .

بَدی بِچارْنا

بد اندیشی کرنا ، بد خواہی کرنا ، کسی کا برا چاہنا .

رَہی بَدی

مکڑی کی ایک قسم جس کے کاٹنے سے بیہوشی اور تشنگی اور قے آتی ہے.

کَہا بَدی

شرط کے مطابق ، طے شدہ ، قول و قرار و عہد و پیمان کے مطابق .

کَہی بَدی

قول و قرار، دو اشخاص کا آپس میں عہد و پیماں، طے شدہ امر

نیکی بَدی ہونا

(عور) ناجائز حمل رہ جانا ۔

ٹھوکَریں بَدی ہونا

ذلت و خواری یا دربدری مقرر ہونا

نیکی بَدی ہو جانا

(عور) ناجائز حمل رہ جانا ۔

نیکی کا ثَمرَہ بَدی

اچھائی کا بدلہ برائی ، نیکی کا صلہ برائی ہے ۔

یہ کَلا نَہ بَدی

رک : یہ بھی کلا نہ بدی ، یہ بات منظور نہیں ؛ سب تدبیریں رائیگاں گئیں ، جو تدبیر کی نہ بنی ، جو کام کیا انجام کو نہ پہنچا ، جو بات کی پسند نہ آئی اور کوئی حیلہ باعث وسیلہ نہ ہوا

نیکی بَدی کا فَرِشْتَہ

۔کنایہ ہے ان فرشتوں سے جو انسان کے شب وروز کے اعمال لکھتے ہیں۔

یہ بھی کَلا نَہ بَدی

یعنی جو تدبیر کی نہ بنی یا جو کام کیا انجام کو نہ پہنچا ، جو بات کی پسند نہ آئی اور کوئی حیلہ باعثِ وسیلہ نہ ہوا

نیکی کا بَدلَہ بَدی ہونا

احسان مند ہونے کے بجائے جو نیکی کرے اس سے بُرائی کرنا

نیکی بَدی

بھلائی برائی، نفع و نقصان، دوستی دشمنی، اونچ نیچ

نیکی نیک راہ، بَدی پیش راہ

ہر ایک کو اپنے اچھے برے فعل کی جزا اور سزا ضرور ملے گی .

نیکی و بَدی

برائی بھلائی، اچھائی و برائی

نیکی اور بَدی

نیکی بَدی سوچْنا

نفع نقصان کا خیال رکھنا

نیکی بَدی کے فَرِشْتے

انسان کے ساتھ متعین وہ دو فرشتے جو انسان کے شب و روز کے اعمال لکھتے ہیں ، کراماً کاتبین

نیکی بَدی کے واسطے رَکھنا

۔مصیبت پر کام آنے کے لیے رکھنا۔؎

آنکھوں کے آگے پَلْکوں کی بَدی

کسی کی موجودگی میں اس کے دوست یا عزیز کی شکایت یا برائی

آنکھ کی بَدی بَھوں کے آگے

کسی کے عیب یا برائی کا ذکر یا اس کی شکایت اس کے عزیز یا دوست کے سامنے کرنے کا عمل

نیکی پَر راضی ، بَدی پَر قاضی

نیکی کر کے مطمئن اور خوش رہو اور بدی پر قاضی سے اپنا فیصلہ یا انجام سنو ۔

نیکی نیک را، بَدی بَد را

ہر ایک کو اپنے اچھے برے فعل کی جزا اور سزا ضرور ملے گی .

بَد بَدی سے نَہ جائے تو نیک نیکی سے بھی نَہ جائے

چاہے برا آدمی اپنی برائی سے باز نہ آئے مگر نیک کو اپنی نیکی نہیں چھوڑنا چاہیے .

نیکی را نیک و بَد را بَدی

ہر ایک کو اپنے اچھے برے اعمال کا بدلہ ملتا ہے

کھیت کھائے چِڑی اَور نَول کے سَر پَر بَدی

نقصان کرے کوئی اور تاوا بھگتے کوئی .

اردو، انگلش اور ہندی میں کُرْسی کے معانیدیکھیے

کُرْسی

kursiiकुर्सी

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: قدیم کنایۃً خوشنویسی تدریس فرنیچر اسلامیات

کُرْسی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • لکڑی ، لوہے یا کسی اور پائدار چیز کی ایسی نشست گاہ جس پر ایک آدمی پیر لٹکا کر آرام سے بیٹھ سکے عموماً اس کے چار پایے ، دو بازو (بعض کے نہیں ہوتے) اور پشت ہوتی ہے ، بیٹھنے کی جگہ لکڑی یا لوہے کا تختہ لگا دیتے ہیں یا پید ہے ، بیٹھنے کی جگہ وہ لکڑی یا لوہے کا تختہ لگا دیتے ہیں یا پید وغیرہ سے بُن دیتے ہیں ، اچھی قسم کی کرسیوں میں گدے بھی لگے ہوتے ہیں .
  • چوکی ، چھوٹا تخت .
  • پایۂ تخت ، دارالحکومت ، دارالخلافہ .
  • سطح زمین سے فرش عمارت یا سطح عمارت تک کی بنیاد یا پائے کا بھراؤ یعنی بلندی جو حسب ضرورت اور عمارت کی حیثیت کے لحاظ سے رکھی جاتی ہے ، پلنتھ (انگ : Plinth).
  • (خوشنویسی) حرفوں کے دور اور کشش کے درمیان کا اُٹھان ، تحریر میں حروف کی مشست کا تناسب ، حرفوں اور دائروں کی مناسب ترتیب .
  • (اسلام) مسلمانوں کی عقیدے کے مطابق کرسی خداوند ، کرسی الہیٰ ؛ مراد : بلند ترین مقام ، بہت بلند و بالا جگہ .
  • پیڑھی ، پشت ، نسل .
  • نسب نامہ ، شجرہ ، سلسلہ .
  • (تصوّف) کل صفات فعلیہ کی تجلی سے اور یہی مظہر اقتدار الہیٰ و محل نفوذ اوامر و نوابی ہے اس میں آثار و صفات متضاد بالتفصیل ظاہر ہوتے ہیں ، اسی لئے امر الہیٰ وجود میں ظاہر ہوتا ہے ، یہی محل قضا ہے
  • (کنایۃً) درجہ ، عہدہ .
  • مرتبہ ، عزّت ، تعظیم و تکریم .
  • لوہے یا فولاد کا جوڑ جس سے ریل کی پٹری اپنے مقام پر رہے .
  • . شعبہ (خصوصاً کسی مضمون کا شعبۂ تعلیم و تدریس).
  • ۔(ع) مونث۔ ۱۔چھوٹا تخت جس کو فارسی میں صندلی کہتے ہیں۔ ۲۔خدائے تعالیٰ کا ملک اس کی قدرت اور تدبیر۔ ۲۔آٹھواں آسماں۔ ۴۔حرفوں کے دائرں کی موزونی اور تحریر میں ایک دوسرےکے باربر ہونا جیسے حروف کی کرسی۔ ۵۔مکان یا عمارت کی تہ کی اُونچائی۔ ۶۔پیڑھی۔ پُشت۔ خاندان۔ ۷۔زینہ۔ درجہ۔ ۸۔بید یا لکڑی کی کرسی۔ ؎ ۹۔ بلندی جو صحن مکان سے زیادہ ہو۔ معانی نمبر ۱۔۲ میں عربی میں اور معان نمبر ۳۔۴۔۵ میں فارسی میں اور بقیہ معانی میں اردو میں مستعمل ہے۔
  • مراد : آیت الکرسی (قدیم).

شعر

English meaning of kursii

Noun, Feminine

  • a town near Lucknow, inhabitants of which were considered stupid
  • authority, ministry, honour, respect
  • base of pillar
  • chair, throne of God, throne
  • genealogy, lineage, pedigree
  • office of authority
  • plinth (of building)

कुर्सी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • = कुरसी
  • आसन, गद्दी, चौकी
  • चार पायोंवाली एक प्रकार की ऊँची चौकी जिस पर एक व्यक्ति बैठता है तथा जिसमें पीठ के सहारे के लिए पटरी लगी रहती है। (चेअर) यौ०-आराम कुरसी = एक प्रकार की बड़ी कुरसी जिस पर आदमी लेट सकता है। मुहा०-कुरसी तोड़ना = भार बनकर कुरसी पर बेकार बैठे रहना।
  • वह स्थान जिस पर कोई अधिकारी बैठता हो। अधिकारी का पद। जैसे-आज तो कोई मंत्री की कुरसी पर बैठ सकता है। मुहा०-(किसी को) कुरसी देना-आदरपूर्वक बैठाना।
  • दे. कुरसी।
  • बैठने का विशेष प्रकार का आसन, आसंदी, चेयर।

کُرْسی کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کُرْسی)

نام

ای-میل

تبصرہ

کُرْسی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone