تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کُھلْنا" کے متعقلہ نتائج

اَنْگوٹھا

ہاتھ پاؤں کی پانچ انگلیوں میں سے ایک جو سب سے موٹی ہوتی ہے، ٹھینگا، ختکا، ابہام، نر انگشت

اَنگُوٹھا دِکھانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا دِسانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا لَگانا

(کسی تحریر کی تصدیق کے لیے) دستخط کی جگہ ہاتھ کے انگوٹھے پر سیاہی لگا کر اس کا نشان کاغذ پر ثبت کرنا

اَنگُوٹھا چُومنا

خوشامد کرنا، چاپلوسی کرنا

اَنگُوٹھا چُوسْنا

دودھ پیتے بچوں کی طرح غوں غاں کرنا (جب کو ئی سیانا بات کرے تو طنزیہ مستعمل)

اَنگُوٹھا نَچانا

(چڑانے یا حقارت یا تضحیک کے ساتھ انکار کرنے کے لیے) ٹھینگا دکھا نا

اَنگُوٹھا چُمانا

مایوس کردینا، امید پوری نہ کرنا

اَنگُوٹھا ٹیک

وہ ان پڑھ آدمی جو دستخط کے عوض کاغذ پر انگوٹھے کا نشان لگائے

اَنْگُوٹھا چھاپ

وہ ان پڑھ آدمی جو دستخط کے عوض کاغذ پر انگوٹھے کا نشان لگائے، انگوٹھا ٹیک، جیسے: اہل قلم مارے مارے پھریں اور انگوٹھا چھاپ موٹروں پر گشت کریں

اَنگُوٹھے

انگوٹھا کی جمع نیز مغیرہ حالت

اَنْگِیٹھی

لوہے وغیرہ یا مٹی کا وہ ظرف جس میں کوئلہ سلگاتے ، کھانا پکانے، تاپتے ، یا خوشبو جلا تے ہیں

اَنگُوٹھی

سونے یا چاندی کا حلقہ جو بطور زیور انگلی میں پہنتے ہیں، انگشتری، خاتم، مندری

اَنگِیٹھا

(سفاری) سنارکی بھٹی جو مٹکے کی شکل کی ہوتی ہے جس کے سامنے کے رخ ایک منہ بنا ہوتا ہے، اولا، برسی، کورا، آگ کا برتن

نِشانی اَنگُوٹھا

دستخط کے بجائے لگایا جانے والا انگوٹھے کا نشان جو عموما ً ان پڑھ لوگ دستخط نہ کر سکنے کے سبب لگاتے ہیں ، رک : نشان انگوٹھا

نِشان اَنگُوٹھا

نشان ابہام، انگوٹھے کا نقش

اَنگُوٹھے کے بَعْد چَھنگُلیا ہی آتی ہے

عموماً چھوٹے ہی بڑوں کی پیروی کرتے ہیں (جس طرح ناپنے میں جہاں اول انگوٹھا رکھتے ہیں بعد میں وہیں چھنگلیا رکھتے ہیں)

اَنْگُوٹھ چُومْنا

خوشامد کرنا

اَنگُوٹھے پَر مارنا

کسی کو توجہ کے لائق نہ سمجھنا، کسی سے مکمل بے التفاتی سے پیش آنا

اَنگُوٹھے چُومْنا

حضرت پیغمبر اسلام کا اسم گرامی آنے تعظیماً اپنے انگوٹھے پر بوسہ دینا (آنکھوں سے لگانا)، احترام کرنا

اَبھی کَلْجُگ نے اَنْگُوٹھا ہی نِکالا ہے

(کنایۃً) بے حیائی ، بے شرمی اور بگاڑ کی شروعات ہے.

اَنْگُوٹھ چُوسْنا

دودھ پیتے بچوں کی طرح غوں غاں کرنا (جب کوئی سیانا نادانی کی بات کرے تو طنزیہ مستعمل)

پاؤں کے اَنگُوٹھے بَنْدھنا

۔ مسلمانوں میں قاعدہ ہے نزع کی حالت میں پاؤں کے انگوٹھے دھاگے سے باندھ دیتے ہیں۔ ؎

پاوں کے اَنگُوٹھے بَندْھنا

نزع کی حالت میں دونوں پان٘ووں کے ان٘گوٹھے دھاگے سے بان٘دھے جانا ، مرنے کے قریب ہونا.

پاوں کے اَنگُوٹھے باندْھنا

پانو کے ان٘گوٹھے بندھنا (رک) کا تعدیہ.

مُہر دار اَنگُوٹھی

ایسی انگوٹھی جس میں مہر نصب ہو، مہر والی انگوٹھی

دَمامَہ کی اَنگُوٹھی

ان٘گوٹھی جو منگنی کے وقت دلہن کے لیے اور چیزوں کے ساتھ بھیجی جاتی ہے

پور پور چَھلّے اَنگُوٹھی ہونا

ہاتھوں میں زیور کی کثرت ہونا ؛ عیش و آرام میں بسر ہونا .

منگنی کی انگوٹھی

منگنی کے موقع پر منسوبہ کو پہنائی جانے والی انگوٹھی جو علامت کے طور پر دوسرے فریق کی طرف سے بھیجی جاتی ہے ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں کُھلْنا کے معانیدیکھیے

کُھلْنا

khulnaaखुलना

اصل: سنسکرت

وزن : 22

محاورہ

موضوعات: تجارت شطرنج غم ہندو

کُھلْنا کے اردو معانی

فعل مرکب، فعل لازم

  • کسی بندھی ہوئی یا کسی ہوئی چیز کا وا ہونا، کُھل جانا.
  • بازار میں بھاؤ کھلنا ، کسی چیز کا دام طے ہونا (بالخصوص شروعات میں) ۔
  • کسی بند یا سربند چیز کا باز ہونا، جیسے : صندوق کھلنا، ڈبّا کُھلنا.
  • ظاہر یا عیاں ہونا، آشکار ہونا، منکشف ہونا، سمجھ میں آنا، معلوم ہونا، واضح ہونا.
  • بے پردہ ہونا، نمایاں ہوجانا.
  • بخیہ یا سلائی اُدھڑ جانا، سلائی کا ڈھیلا پرنا، اُدھڑ جانا.
  • معمّا حل ہونا، کسی پیچیدہ یا مشکل بات کا سلُجھنا، واضح ہوجانا.
  • پھٹنا، دراڑ پڑنا، شگاف ہونا، دو ٹکڑے ہونا، ٹوٹ جانا.
  • پھندے یا بندھن سےنکلنا، رسّی تڑانا.
  • شروع ہونا، جاری ہونا.
  • . بہنے لگنا (نہر نلکے وغیرہ کا).
  • حجاب دور ہونا، بے تکّلف ہونا، خاموشی دور ہونا، بے تکّلف ہوکر دل کی بات کہنا.
  • چوڑا، وسیع یا فراخ ہونا.
  • بادل یا گھٹا کا چھٹنا، مطلع صاف ہونا، بارش تھمنا.
  • چھوٹنا، رہا ہونا، آزاد ہونا، پابندی سے نجات پانا؛ قید سے رہائی پانا، بند سے آزاد ہونا(خصوصاً جانور کا)
  • پھبنا، زیب دینا، سجنا، موزوں ہونا.
  • (اٹکنا اور رُکناکا نقیض) بحال ہونا، سلسلہ جاری ہونا، اڑائو نکل جانا.
  • دروزاے ، قفل، پھندے یا کھٹکے وغیرہ کا وا ہونا.
  • گِرہ سے جانا، کھویا جانا.
  • (چوسر، شطرنج) مہرے کا اپنے گھر سے چلنا، مہرے کے سامنے سے رکاوٹ دور ہونا
  • روک یا قابو نہ رہنا، لگام نہ رہنا
  • گھوڑے کا بکنا، فروخت ہونا، جیسے: اس کے تھان سے آج کل چار گھوڑے رور کھلتے ہیں آج کل خوب کما رہا ہے
  • مہکنا، خوشبو دینا، معطر ہونا
  • رونق یا جوبن پر آنا، نکھرنا
  • کتاب، فہرست یا رجسٹر نکلنا، دفتر دیکھا جانا
  • الگ یا جدا ہونا، علیحدہ ہونا
  • (ہندو) خیال بٹنا، چت اُچٹنا، جیسے : ’’سمادھی کُھلنا‘‘ یا ’’ دھیان کھلنا ‘‘ وغیرہ
  • جچنا، قرار پانا، موزوں ہونا
  • کُلفت، کوفت یا انقباض کا دور ہونا، قید سے رہاہونا
  • جکڑن یا گرفتگی دُور ہونا؛ نرمی یا لچک پیدا ہونا
  • گویائی یا نطق ہونا، گویائی بڑھ جانا
  • زبانی کچھ کہا جانا، دعا یا بد دعا نکلنا.
  • کسی چیز کو چلانے کے لیے بندش یا روک وغیرہ کا دُور کیاجانا، چلنا، جاری ہونا.
  • طے ہونا، قرار پانا
  • ۔دیکھو کھُلا کے تحت میں۔
  • (تجارت) بولی لگانا، کسی دام سے بڑھ کر بولی دینا

شعر

English meaning of khulnaa

Compound Verb, Intransitive verb

  • (secret) to be revealed or exposed, be solved (of a problem or mystery)
  • broad, wide open, loose

खुलना के हिंदी अर्थ

यौगिक क्रिया, अकर्मक क्रिया

  • अलग या जुदा होना, अलैहदा होना
  • कुलफ़त, कोफ़त या इन्क़िबाज़ का दौर होना, क़ैद से रहा होना
  • किताब, फ़हरिस्त या रजिस्टर निकलना, दफ़्तर देखा जाना
  • किसी चीज़ को चलाने के लिए बंदिश या रोक वग़ैरा का दौर किया जाना, चलना, जारी होना
  • किसी बंद या सरबन्द चीज़ का बाज़ होना, जैसे : संदूक़ खुलना, डिब्बा खुलना
  • किसी बंधी हुई या किसी हुई चीज़ का वा होना, खुल जाना
  • गृह से जाना, खोया जाना
  • घोड़े का बकना, फ़रोख़त होना, जैसे: इस के थान से आजकल चार घोड़े रिवर खुलते हैं आजकल ख़ूब कमा रहा है
  • चारों ओर लिपटी या लपेटी हई चीज का अपने स्थान से अलग किया जाना या होना। जैसे-धोती या पगड़ी खुलना।
  • चौड़ा, वसीअ या फ़राख़ होना
  • जचना, क़रार पाना, मौज़ूं होना
  • ज़ाहिर या अयाँ होना, आशकार होना, मुनकशिफ़ होना, समझ में आना, मालूम होना, वाज़िह होना
  • तै होना, क़रार पाना
  • फटना, दराड़ पड़ना, शिगाफ़ होना, दो टुकड़े होना, टूट जाना
  • फंदे या बंधन से निकलना, रस्सी तुड़ाना
  • फ़बना, जे़ब देना, सजना, मौज़ूं होना
  • बख़ीया या सिलाई उधड़ जाना, सिलाई का ढीला पर्ना, उधड़ जाना
  • बंद न रहना, फट जाना, सामने आ जाना
  • बँधी या बांधी हुई चीज का बंधन इस प्रकार हट जाना कि वह बँधी न रह जाय। जैसे-(क) गाँठ या रस्सी खुलना। (ख) बेड़ी या हथकडी खलना।
  • बेपर्दा होना, नुमायां होजाना
  • बादल या घटा का छुटना, मतला साफ़ होना, बारिश थमना
  • महिकना, ख़ुशबू देना, मुअत्तर होना
  • मामा हल होना, किसी पेचीदा या मुश्किल बात का सलुझना, वाज़िह होजाना
  • रोक या क़ाबू ना रहना, लगाम ना रहना
  • रौनक या जोबन पर आना, निखरना
  • शुरू होना, जारी होना
  • (अटकना और रुकनाका नक़ीज़) बहाल होना, सिलसिला जारी होना, उड़ाओ निकल जाना
  • (चौसर, शतरंज) मुहरे का अपने घर से चलना, मुहरे के सामने से रुकावट दूर होना
  • (तिजारत) बोली लगाना, किसी दाम से बढ़ कर बोली देना
  • (हिंदू) ख़्याल बटना, चित्त उचटना, जैसे : ''समाधि खुलना'' या '' ध्यान खुलना '' वग़ैरा
  • ۔देखो ख़ला के तहत में
  • किसी चीज़ से रुकावट का हटना
  • गोयाई या नुत्क़ होना, गोयाई बढ़ जाना
  • छूटना, रहा होना, आज़ाद होना, पाबंदी से नजात पाना, क़ैद से रिहाई पाना, बंद से आज़ाद होना(ख़ुसूसन जानवर का
  • जकड़न या गिरिफ़तगी दूर होना, नरमी या लचक पैदा होना
  • ज़बानी कुछ कहा जाना, दुआ या बददुआ निकलना
  • दरोज़ए, क़ुफ़ुल, फंदे या खटके वग़ैरा का वा होना
  • बहने लगना (नहर नलके वग़ैरा का)
  • बाज़ार में भाव खुलना, किसी चीज़ का दाम तै होना (बिलख़सूस शुरूआत में)
  • हिजाब दूर होना, बेतकल्लुफ़ होना, ख़ामोशी दूर होना, बेतकल्लुफ़ होकर दिल की बात कहना
  • आवरण हटना
  • बंधन का न होना
  • गाँठ का खुलना; मशीन के पुर्जों का खुलना; शुरुआत होना
  • सिलाई खुलना; काम शुरू होना
  • दिल मिलना; मन की बात कहना
  • संकोच ख़त्म होना
  • प्रकट होना; निकलना।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کُھلْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کُھلْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone