زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
مَزدُور
اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
’’تجارت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تجارت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
پُرْزَہ لَگانا
(تجارت) خرید شدہ سامان پر پرچۀ یاداشت بطور نشانی چپکا دینا تاکہ مال کے بدلے جانے کا امکان نہ ہو، اس پرچے پرتعداد اور وزن وغیرہ لکھ دیا جاتا ہے.
تَقْسِیمِ کار
اہلیت اور صلاحیت کے لحاظ سے افراد میں کام بانٹنا، مختلف افراد یا گروہوں کو مختلف کاموں یا ایک ہی کام کے مختلف حصوں کی تفویض
جَمْع خَرْچ
(تجارت) وہ کاغذ جس میں آمد و خرچ اکھٹا ایک جگہ لکھا جائے، آمدنی اور صرف کا حساب، آمدنی ومصارف، جمع رقم کا گوشوارہ
جَمْع وُصُول باقی
(تجارت) وہ کاغذ جس سے آمدنی کا حال معلوم ہو کہ کل آمدنی اس قدر تھی اس میں سے اس قدر وصول ہوئی اور اس قدر باقی رہی
دِساوَر اُتَرْنا
(تجارت) بیرون ملک سے آنے والے تجارتی مال کی قیمت گھٹ جانا یا طلب میں کمی واقعی ہونا.
سَتْھیا
آنکھوں کا معالج، وہ شخص جو سرمے وغیرہ کے ذریعے آنکھوں کا علاج کرے، کحال، آنکھیں بنانے والا، معالج چشم
سَفیدا
(نباتیات) ایک درخت جو جند ، چیل اور دیودار وغیرہ کی طرح سیدھا ، تنا موٹا ، چھال سفید ، اندر کی لکڑی بھی سفید ، پتّے چنار سے مُشابہ، اوپر سبز اور نیچے سفید ہوتے ہیں صوبۂ سرحد اور افغانستان میں عام ہے لکڑی چھتوں کے کام آتی ہے ، لاط : Poplas
مَرکَزی شَہر
وہ شہر جو کسی خطے یا علاقے میں (تجارت وغیرہ کے باعث) مرکز کی حیثیت اختیار کر گیا ہو یا صدر مقام بن گیا ہو ؛ (مجازاً) بڑا شہر ، اہم شہر ۔
نُمائِشی شَریک
(تجارت) ایسا شریک جسے فی الحقیقت اس کاروبار سے کوئی تعلق نہ ہو جس میں اس کی شرکت ظاہر کی جاتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔