تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"خِطاب" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں خِطاب کے معانیدیکھیے
خِطاب کے اردو معانی
اسم، مذکر
- گُفتگو، کلام، بات چیت، مکالمہ
- ایک دُوسرے کے رُوبرو گُفتگو کرنا، تخاطب، رُوئے سخن
- اعرازی یا توصیفی نام
- کسی جماعت یا حکومت کی طرف سے عطا کردہ لقب یا تعریفی نام
- القاب آداب، اعزازی الفاظ
- (طنزاً) بُرا نام
- (قواعد) اِسم کی قِسموں میں سے ایک
- طرزِ کلام، تخاطب کا انداز
- عِلمی سند، ڈِگری، سرٹیفیکٹ
شعر
نہیں عتاب زمانہ خطاب کے قابل
ترا جواب یہی ہے کہ مسکرائے جا
جب پکارے ہے وہ ابے او ہوت
عاشق اپنا خطاب جانے ہے
آوارہ و مجنوں ہی پہ موقوف نہیں کچھ
ملنے ہیں ابھی مجھ کو خطاب اور زیادہ
English meaning of KHitaab
Noun, Masculine
- conversation, discourse, oration
- title
- title awarded to big personalities
- infamous
- speech or address
- educational certificate
ख़िताब के हिंदी अर्थ
خِطاب کے مترادفات
خِطاب کے قافیہ الفاظ
خِطاب کے مرکب الفاظ
خِطاب سے متعلق دلچسپ معلومات
خطاب ان دنوں ٹی وی، ریڈیو، اور ہندی کے باعث کھیل کی انگریزی اصطلاح Titleکا اردو ترجمہ’’خطاب‘‘ کیا جا رہا ہے۔ ’’خطاب‘‘ کے معنی ہیں’’وہ نام جو حاکم یا عوام کسی شخص کو عطا کریں‘‘۔ مثلاً ’’خاقانی ہند‘‘ ذوق کا خطاب کہا جاتا ہے۔ علامہ اقبال کا خطاب ’’سر‘‘ تھا۔ کھیل میں Title کی اصطلاح کے لئے اردو میں ’’تمغا‘‘ مستعمل ہے، اور وہی مناسب بھی ہے۔ غلط: آندرے اگاسی نے یو۔ایس۔ اوپن کا سنگلس خطاب جیت لیا۔ صحیح: آندرے اگاسی نے یو۔ایس۔ اوپن کا سنگلس تمغا جیت لیا/حاصل کرلیا۔ غلط: مکہ بازی میں ہیوی ویٹ خطاب جیتنے والا پہلا مسلمان محمد علی کلے ہے۔ صحیح: مکہ بازی میں ہیوی ویٹ تمغا جیتنے والا پہلا مسلمان محمد علی کلے ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (خِطاب)
خِطاب
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔