اشتقاق
’’خَطَبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَخاطُب
باہم باتیں کرنا، ایک دوسرے سے گفتگو کرنا، مخاطب ہونا، روبرو ہو کر باتیں کرنا
خاطِب
خطاب کرنے والا، مقرر، واعظ، خطبه پڑھنے والا
خِطاب
گُفتگو، کلام، بات چیت، مکالمہ
خِطابَت
فَنَ تقریر و تخطاب سے آگاہی، اپنے مقاصد و خیالات کو دوسرے تک پہنچانے کا ہُنر
خِطابَہ
خُطبہ پڑھنا، خُطبہ پڑھنے کا فعل
خِطابِیَہ
خِطاب سے منسوب، خِطاب کرنے کا انداز
خَطْب
کام ، معاملہ، دھندہ ، سبب، وجہ
خِطْب
شادی، منگنی یا عورت سے شادی کی درخواست گُزارنے کا عمل، شادی، بیاہ
خِطْبَہ
ایک رسم، جس میں عورت کو مرد اور مرد کو عورت سے منسوب کر دیتے ہیں، منگنی
خَطّابِیَہ
اہل تَشَیعّ کا ایک فرقہ جس کا بانی اِبُوالخَطَّاب تھا
خَطِیب
(عبادات) خطبہ پڑھنے والا، مسجد یا نکاح میں خطبہ پڑھنے والا
خَطِیبانَہ
تقریر و وعظ کا انداز، ناصحانہ طرز خطاب
خَطِیْبَہ
وہ عورت جو تقریر کرتی ہو، خطبہ پڑھنے والی، وعظ سنانے والی، لکچر دینے والی
مُخاطَب
وہ جس سے بات کی جائے یا کہی جائے، جس سے خطاب کیا جائے، خطاب کیا ہوا
مُخاطِب
کلام کرنے والا، کسی سے بات کرنے والا، سامنے بولنے والا، خطاب کرنے والا، متوجہ
مُخاطَبات
مراسلات و مکتوبات میں القابات
مُخاطَبَت
آمنے سامنے بات کرنا، دوبدو کچھ کہنا، ہم کلام ہونا، آپس میں خطاب کرنا
مُخاطَبَہ
مخاطبت، آمنے سامنے کچھ کہنا، دوبدو گفتگو کرنا، خطاب
مُخاطِبِین
خطاب یا باتیں کرنے والے، بولنے والے، بات کرنے والے، خطاب کرنے والے، مقررین
مَخْطُوب
۱۔ منسوب ، منگنی کیا گیا ؛ وعدہ کیا گیا
مَخْطُوبَہ
وہ لڑکی یا عورت جس کی منگنی ہو چکی ہو، منگیتر، منسوبہ