تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خَرْچ" کے متعقلہ نتائج

سونا

زرد رن٘گ کی ایک قِیمتی دھات ، زر، طلا .

سُنا

کان، دھرنا، مقدمہ کی سماعت کرنا، ذکر سننا، چرچا سننا، غور یا توجہ سے سننا، سُننا (رک) کا فعلِ ماضی مطلق نیز سُنانا (رک) کا فعلِ امر، (محاورات و مرکبات میں مستعمل)

سوناں

سونا، نِین٘د

سُونا

خالی، غیرآباد، سنسان

سُنائی

۱. سماعت ، فریاد رسی ، داد رسی.

ثُنائی

۰۱ دو سے منسوب ، ( بیشتر ) دو حرفوں والا (لفظ) .

سُناؤ

قدیم عربی موسیقی کے ایک راگ کا نام جس میں تانوں اور مین٘ڈوں وغیرہ کی کثرت تھی اور جس کی بہت سی دُھنیں تھیں

سُننا

کانوں سے کسی آواز کو معلوم و محسوس کرنا.

سَنی

پٹ سن سے بنا ہوا ، سن سے منسوب.

ثَنی

جانور کی کم سے کم عمر جو قربانی کے لیے ضروری ہے (یعنی دن٘بہ چھ مہینے کا، بھیڑ بکری سال بھر کی، گائے اور بیل دوبرس کا اور اُونٹ پان٘چ برس کا)، مُسّنہ

ثَنا

تعریف، توصیف (بیشتر) خدا کی تعریف، حمد، مدح، ستائش، حمد و نعت

سونا چَڑ٘ھنا

سونے کا مُلَمَع ہونا ، سونے کی پتلی چادر منڈھا . سونے کا جھول ہونا .

سونا چَڑھانا

سونے کا پانی پھیرنا یا مُلَمَع کرنا ، سونے کی پتلی چادر منڈھنا .

سونا تیزابی

روا، مُستعملہ سونا، صاف کیا ہوا سونا، بالکل خالص سونا

سونا چَڑ٘ھوانا

سونے کا مُلَمَع کرانا .

سونا اُڑ٘ جانا

مُلَمَع اُتر جانا ، قلعی دُور ہوجانا ، جھول اُترنا ، اصلَیت ظاہر ہونا.

سونا پِینا

(نیاراگری) چان٘دی کا سونے کو جذب کر لینا ، چونکہ چان٘دی سونے کو جذب کر لیتی ہے جس کو اِصطلاحاً سونا چاٹنا یا پینا کہتے ہیں.

سونا پاٹھا

(نباتیات) بڑا جھاڑدار درخت جس کے نِیم کی طرح پتّے سین٘ک کے دونوں طرف لگتے ہیں اس میں پتلی اور کھوکھلی پھلیاں لگتی ہیں، بکائن کا درخت .

سونا دِہ پانی

(نیارا گری) بارا پانی ، سونے سے دُوسرے درجے کا سونا یعنی کسی قدر کم پکایا ہوا .

سونا مِل٘نا

سونے کا موقع ہاتھ آنا ، آرام کرنے کی مہلت مِلنا .

صَنِیع

سونا کَس٘نا

کھوٹا کھرا معلوم کرنا ، جان٘چ پڑتال کرنا ، اچھا بُرا پرکھنا .

سِنا

سِینہ ، چھاتی.

سِنی

سِنکی ، پاگل ، دِیوانہ ، بد دماغ.

سونا جاگ٘نا

رازمرّہ کے امور بجا لانا ، زِندگی بسر کرنا .

سونا اُتَر٘نا

پھیکا پڑ جانا ، بے رونق ہو جانا ، قلعی اُتر جانا .

سونا اُگَل٘نا

حد درجہ زرخیز و نفع بخش ہونا .

سونا چھاپ٘نا

(کوفت کاری) برتن کی سطح پر چاندی ہا سونے کا ورق جما کر اس میں بُھول پتَے کاٹنا ، زر بلند .

سونا پَکانا

(نیاراگری) سونے کو صاف کرنے لے لیے شورے کے تیزاب میں گلانا .

سونا لُٹانا

دل کھول کر خرچ کرنا ، بہت مال و دولت صرف کرنا .

سونا کَسوٹی پَر چَڑھنا

معیار پر پرکھا جانا، خامی کو جان٘چنا ، کھوٹے کھرے کا جان٘چا جانا .

سونا بَیٹ٘ھنا

رہنا ، سہنا ، بُود باش رکھنا ، آرام کرنا .

سونا چاٹ٘نا

رک : سونا پینا .

سونا کَسانا

کھوتا کھرا معلوم کرانا ، جان٘چ پڑتال کرانا .

سونا موتی

(نباتیات) بابونہ کی ایک قسم جس کی پنکھڑیاں زرد نلی کی مانند ہوتی ہیں ، زرد پھولوں والا بابونہ .

سونا اَناڑی کا بارَہ بانی

اناڑی کا سونا خالص ہوتا ہے یعنی اناڑی اپنی مال میں ملاوٹ نہیں کرتا .

سونا پاسا

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سونا ہو جانا

سونا پاسَہ

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سونا اُگَل٘تی زَمین

نہایت زرخیز زمین، وہ زمین جس میں بہت اچھی فصل ہوتی ہو

سونا سُگَن٘د

خُوبصورت ، حسین ، سونا جیسا .

سونا رَنگی

پَتھر کی ایک قِسم جو بُھورے اور براؤن رن٘گ کا خُوشنما اور چمکدار ہوتا ہے ، اس میں چھوٹے چھوٹے سُنہری داغ ہوتے ہیں ، اس کے تمام رن٘گوں میں سُنہری رن٘گت کی جھلک مِلتی ہے ، سنگ سِتارہ .

سونا پانا اَور کھونا دونوں بُرے ہیں

یہ خیال ہے کہ اگر سونا مِلے تو بھی شگون اچَھا نہیں ، اگر کھو جاۓ تو بھی نہیں .

سونا بارا بانی

(نیاراگری) اعلیٰ قِسم کا صاف کِیا ہوا سونا ، جس میں کسی قِسم کی کھوٹ نہ ہو(انگریزی میں ۲۴ کیراٹ کہلاتا ہے) ، کئی مرتبہ کا صاف کیا ہوا اوّل قِسم کا سونا جس کی چاشنی یکساں ہو.

سونا چاندی

(کنایۃً) مال دولت ، روپیہ پیسا ، روپے اشرفیاں زور سیم .

سونا کَر جانا

سونا ماکھی

سونا پانسَہ

(نیاراگری) صرافے کی کاروباری زبان میں اس لفظ (پاسا) کا مفہوم، ولایتی کارخانوں کے صاف شدہ سونے کی تقریباً ۲۰ تولے وزنی مستطیل شکل کی بٹیا کے لیے مخصوص ہوگیا ہے.

سونا سَوگَند ہونا

نِین٘د اُڑ جانا ، نیندغائب ہوجانا ، بے چین رہنا ، کسی طرح نِین٘د نہ آنا ، نِین٘د حرام ہوجانا ، نِین٘د ختم ہوجانا .

سونا چاندی آگ ہی میں پَرکھے جاتے ہیں

انسان کے اوصاف و خُوبیاں آفت مُصیبت میں ظاہر ہوتی ہیں .

سونا نیک تو کان پھاٹے کیوں

سونا خالص ہو تو کان نہیں پھاڑتا .

سونا چُھوئے مِٹی ہوتا ہے

نہایت بدبخت اور بد اقبال کی نِسبت بولتے ہیں

سونا سُوگَن٘د

خُوبصورت ، حسین ، سونا جیسا .

سونا لے کے مِٹّی نہ دینا

کمال نادہند ہونا ، بات یا معاملہ کا جھوٹا ہونا .

سونا گِھسے آدمی بَسے

سونا کسوٹی پر گھسنے سے اور آدمی مُدَت تک ساتھ رہنے سے پرکھا جاسکتا ہے

سونا پَہَن ڈھانک چَل

امیری ، مالداری ، دولت مندی پر اِترانا نہیں چاہیے ، مال و دولت پر غرور اچھا نہیں ہوتا .

سونا مَنڈھا ہُوا ہونا

سونے کا پتر چڑھا ہونا ، جھول یا مُلَمَع ہونا .

سونا جُھونا

زیورات وغیرہ .

سونا مَکّھی

(حشریات) ریشم کے کیڑوں میں سے ایک کیڑے کا نام ، سنہری کرم پیلہ .

سونا مُکھی

(طِب) ایک معدنی پتھر جو سونے کی کان سے نکلتا ہے. اس کو پیس کر آن٘کھ میں لگانے سے آنکھ میں قوت پیدا ہوتی ہے، سن٘گ روشنائی ، حجرالنور و مرقشیتا .

اردو، انگلش اور ہندی میں خَرْچ کے معانیدیکھیے

خَرْچ

KHarchख़र्च

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: ریاضی

خَرْچ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • صرف، صرفہ، آمد کا نقیض

    مثال - آمدنی سے زیادہ خرچ سمجھ دار انسانی کی پہچان نہیں ہو سکتی

  • صرف کرنےکی چیز، گزر بسر کرنے کے لیے روپیہ پیسہ
  • استعمال، کام میں لانا
  • (ریاضی) نکالا ہوا، باقی بچا ہوا

شعر

English meaning of KHarch

Noun, Masculine

  • outgoings, disbursements, expenditure, expenses

    Example - Amdani se zyada kharch samajhdar insan ki pahchan nahin ho sakti

  • means of meeting expenses, resources
  • price, cost, charge, outlay
  • debit, the debit side (of an account)

ख़र्च के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सर्फ़ अर्थात व्यय, लाभ, आमद का विलोम

    उदाहरण - आमदनी से ज़्यादा ख़र्च समझदार इंसान की पहचान नहीं हो सकती

  • उपभोग करने की चीज़, गुज़र-बसर करने के लिए रुपया-पैसा
  • इस्ते'माल अर्थात प्रयोग करना, काम में लाना
  • (गणित) निकाला हुआ, बाक़ी अर्थात शेष बचा हुआ

خَرْچ کے مترادفات

خَرْچ کے متضادات

خَرْچ سے متعلق دلچسپ معلومات

خرچ اول مفتوح، دوم ساکن، یہ لفظ نہ فارسی ہے نہ ترکی، خالص اردو ہے۔ اس لفظ کے معنی معروف ہیں: ’’صرفہ، یعنی کسی کام یا شے پر زر ، روپیہ پیسہ، کا استعمال کرنا، انگریزی میں Expense/Expenditure‘‘۔ فارسی میں ایک لفظ ’’خرج‘‘ البتہ ہے لیکن اردو ’’خرچ‘‘ کے معنی میں ’’خرج‘‘ فارسی میں نہیں استعمال ہوا ہے۔ فارسی میں لفظ ’’خرج‘‘ کے معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ وغیرہ ہیں۔ اردو میں بھی ’’خرچ‘‘ کے ایک معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ ہیں، مثلاً ’’سفر خرچ‘‘ (بے اضافت، یعنی وہ رقم جو سفر میں اور سفر کے خرچ کے لئے ہو، خرچ سفر)، اور انشا ؎ حوصلہ ہے فراخ رندوں کا خرچ کی پر بہت ہی تنگی ہے غالب نے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’خرچ‘‘ استعمال کیا ہے، اور یہ فارسی کے اعتبار سے غلط ہے۔ عربی کے لحاظ سے درست ہوسکتا ہے، کہ عربی میں ’’خرج/اخراج‘‘ بمعنی ’’نکلنا، ادا ہونا، نکالنا‘‘ ہے ؎ نہ کہہ کہ گریہ بمقدار حسرت دل ہے مری نگاہ میں ہے جمع و خرج دریا کا فارسی میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’برآمدن‘‘ اور اس کا متضاد ’’دخل‘‘ بمعنی ’’درآمدن‘‘ مستعمل ہیں۔ استعاراتی طور پر ’’دخل و خرج‘‘ کو ’’آمدنی اور صرفہ‘‘ کے معنی میں بیشک استعمال کیا گیا ہوگا، اگرچہ اس کی کوئی مثال مجھے نہیں ملی۔ بہر حال، ممکن ہے اردو والوں نے فارسی اور عربی میں ’’خرج‘‘ کے مختلف معنوں پر مبنی کرکے ’’خرچ‘‘ بنا لیا ہو۔ لیکن اردو کی مزید طباعی دیکھئے کہ فارسی لفظ کی طرح اس کے آخر میں ہائے ہوز لگا کر ’’خرچہ‘‘ بنایا۔ معنی کے اعتبار سے ’’خرچ‘‘ اور’’خرچہ‘‘ بالکل ایک ہیں۔ ’’خرچہ‘‘ میں ہائے ہو زمزید علیہ ہے اورکوئی معنی نہیں دیتی، جیسے ’’موج/موجہ‘‘۔ دیکھئے،’’ آوازہ‘‘۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچا‘‘ بجاے ’’خرچہ‘‘ صیحح املا نہیں۔ دیکھئے، ’’خرچہ پانی‘‘، ’’ہائے مختفی‘‘۔ ہم نے ’’خرچ‘‘سے مصدر’’خرچنا‘‘ بھی بنالیا۔ یہ پہلے بہت عام تھا لیکن اب ذرا کم سننے میں آتا ہے۔ شیخ مبارک آبرو ؎ مفلس تو شید بازی کرکے نہ ہو دوانہ سودا بنے گا اس کا جن نے کہ نقد خرچا پھر، اردو والوں نے عربی کے طرز پر صیغۂ مبالغہ میں ’’خراچ‘‘ بنایا، یعنی ’’بہت خرچ کرنے والا‘‘، جیسے ’’فیض/فیاض۔‘‘ پھر، ارد و کے قاعدے سے ’’خرچیلا‘‘ بنایا، جیسے ’’بھڑک/بھڑکیلا، رنگ/رنگیلا، لچک/لچکیلا‘‘ وغیرہ۔کسی بگڑے دل نے ’’خرچی‘‘ بمعنی ’’طوائف کی اجرت‘‘، وضع کردیا اور پھر اس سے کئی محاورے وجود میں آگئے۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچیلا‘‘ کے دونوں معنی درست ہیں: (۱) بہت خرچ کرنے والا، اور (۲) وہ کام جس میں بہت روپیہ خر چ ہو، یا ہونے کا امکان ہو۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ ’’خرچ‘‘ کا لفظ فارسی میں بالکل معدوم نہیں۔ ہندوستانی فارسی گویوں نے اسے ضرور لکھا ہوگا، کیوں کہ ’’بہارعجم‘‘، اور اس کے حوالے سے ’’غیاث اللغات‘‘، اور ’’فرہنگ آنند راج‘‘ میں درج ہے کہ یہ لفظ ’’عوام کالانعام‘‘ (عوام، جو مویشیوں کی طرح بے علم ہیں) میں رائج ہے۔ اردو میں بہر حال اسے عربی فارسی الفاظ کی طرح مع عطف و اضافت استعمال کیا گیا ہے، میر ؎ عشق و مے خواری نبھے ہے کوئی درویشی کے بیچ اس طرح کے خرچ لاحاصل کو دولت چاہئے ممکن ہے کسی کو خیال ہو کہ میر نے ’’خرج‘‘ جیم عربی سے لکھا ہو گا۔ فورٹ ولیم ایڈیشن اس وقت سامنے نہیں، لیکن نول کشوری کلیات میر، مطبوعہ ۸۶۸۱، اور ظل عباس عباسی کا ایڈیشن (۷۶۹۱) جو فورٹ ولیم پر مبنی ہے، دونوں میں جیم فارسی سے ’’خرچ‘‘ ہی لکھا ہے۔ اور اگر یہ مان بھی لیں کہ میر نے جیم عربی سے ’’خرج‘‘ لکھا ہوگا، تو اس سے بھی کچھ بات بنتی نہیں، کہ مستند فارسی میں ’’خرج‘‘ مع جیم عربی کا وجود بمعنی ’’خرچ‘‘ مع جیم فارسی بہر حال مشکوک ہے۔’’نوراللغات‘‘ میں ’’خرچ‘‘ ہے، لیکن اس سے بنے ہوئے کئی دوسرے الفاظ کاوہاں پتہ نہیں، اور نہ ’’خرچ‘‘ مع اضافت یا عطف کی کوئی مثال وہاں ملتی ہے۔دیکھئے،’’ خرچ بالائی‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خَرْچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

خَرْچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone