تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خَرْچ" کے متعقلہ نتائج

نِزاع

جھگڑا، فساد، تکرار، تنازع، بیر، دشمنی، عداوت، خصومت

نِزَاعِی

نزاع (رک) سے نسبت رکھنے والا ، جھگڑے کا ، جھگڑے سے متعلق نیز متنازع ، جس پر اختلاف ہو ، مختلف فیہ ۔

نِزاعَیں

نزاع کی جمع ، جھگڑے ۔

نِزاع ہونا

اختلاف ہونا، بحث و تکرار ہونا

نِزاعِیَہ

رک : نزاعی ؛ جھگڑے سے متعلق ، جھگڑے کا ۔

نِزاع پَڑنا

جھگڑا ہونا، عداوت ہونا

نِزاع کَرنا

اختلاف کرنا، حجت یا بحث مباحثہ کرنا، لڑائی کرنا

نِزاعات

نزاع کی جمع ، جھگڑے ۔

نِزاع پَسَندی

جھگڑے فساد، دشمنی کو پسند کرنے کی حالت

نیزا

رک : نیزہ جو درست املا ہے ۔

نِزاعِ لَفظی

زبانی جھگڑا یا بحث وتکرار (جب کہ مفہوم یا مقصود ایک ہو)، لفظوں پر جھگڑا یا اختلاف، معمولی اختلاف، معمولی جھگڑا، ظاہری جھگڑا جس کی بنیاد لفظوں پر ہو

نِزَاعِ بَاہَمِی

آپسی جھگڑا

نِزَاعِ مُسْتَقِل

مستقل تنازعہ

نِزاع پَیدا ہونا

اختلاف پیدا ہونا ۔

نِزَاعِ کَافِر و دِیْں دَار

نِزاع کا بِیج بونا

اختلاف اور جھگڑے کی بنیاد ڈالنا

نِزاع کا بازار گَرم ہونا

اختلاف، بحث و تکرار کی فضا پیدا ہونا، بحث مباحثے میں گرما گرمی ہونا

نِجا

نیک بخت بیوی، وفادار بیوی، ستی

نِزاعی بَحث

متنازع بحث، کسی موضوع پر بحث و تکرار

نِزاعی اُمُور

متنازعہ مسائل اور امور

نِزاعی پَہلُو

متنازع رخ یا سمت

نِزاعی مَسائِل

متنازع مسائل، بحث و تکرار والے مسائل

نِزاعَیں پَڑنا

جھگڑے ہونا، فساد پڑنا

نَزاع

جان کنی کی حالت، غشی، سکرات، نزع، آخری وقت، جان نکلنے کا وقت

نِزاعی شَخصِیَّت

نزاع سے نسبت رکھنے والا، متنازع شخص

نِزاعی نَظَریات

بحث و تکرار والے نظریات، متنازع نظریات

نَجاح

اصلاح

نَزَاعِی

نزاع (رک) سے متعلق یا منسوب ؛ جان کنی کے وقت کا ، نزاع کے وقت کا ، (تراکیب میں مستعمل) ۔

نِزَاعِ سَحَر و شَامْ

نَزاعی بَیان

(قانون) وہ بیان جو مقتول مرتے وقت دے

نَزاع ہَستی

زندہ وجود کی جان کنی، کسی شخص کا مرنا، مرنے کی حالت

نَظارے

نظارہ کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل، دیدار، درشن، دریں، دید

نَظارَہ

نظر ڈالنا، دیکھنا، دیدار کرنا

نَہ جانے

معلوم نہیں، کچھ پتا نہیں، خدا جانے

نَجات

مخلصی، رہائی، آزادی، بریت، چھٹکارا

نَجاشی

پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے عہد میں حبشہ کے مسیحی بادشاہوں کا لقب ۔

نِجاسَتِ غَلِیظَہ

(فقہ) نجاست ِحقیقی کی دو قسموں میں سے ایک ، وہ ناپاکی جو سخت ہو ؛ جیسے : خون ، آدمی کا پیشاب ، پاخانہ ، منی ؛ شراب ؛ سور کا گوشت وغیرہ ، (نجاست خفیفہ کے مقابل) ۔

نَجات کوش

نجات پانے کی کوشش کرنے والا ، نجات چاہنے والا ، نجات کی کوشش کرنے والا ۔

نَجاتِ اَبَدی

مستقل نجات ، ہمیشہ قائم رہنے والی نجات ۔

نَجاتِ دارَین

دنیا اور آخرت میں چھٹکارا ، رہائی ۔

نَجات دَہِندَہ

نجات دینے والا، آزاد کرانے والا، چھڑانے والا

نَجاسَت خوار

گندگی کھانے والا ، نجاست کھانے والا ۔

نَجاتِ اُخرَوی

قیامت کے دن حاصل ہونے والی نجات ، آخرت کی نجات ۔

نَزادَہ

رک : نژاد

نَجاسَتِ حَقِیقی

(فقہ) ایسی ناپاکی جو کپڑے یا بدن کو تین بار دھونے (کپڑے کو نچوڑنے) سے پاک ہوجاتی ہے ، ایسی نجاست جس کو دھو کر دور کیا جاسکتا ہے ؛ وہ نجاست جو دیکھی جاسکے ۔

نِظامِ عَقائِد

عقیدے پر مبنی نظام ، مذہب کے اصول کا نظام ۔

نَجاسَتِ حَقِیقِیَّہ

(فقہ) ایسی ناپاکی جو کپڑے یا بدن کو تین بار دھونے (کپڑے کو نچوڑنے) سے پاک ہوجاتی ہے ، ایسی نجاست جس کو دھو کر دور کیا جاسکتا ہے ؛ وہ نجاست جو دیکھی جاسکے ۔

نِظامِ شَرعی

وہ نظام جو شرع کے حکم سے متعلق ہو ، دین ِمحمدی کا نظام ، شرعی نظام ، شریعت کے احکامات پر مبنی نظام ۔

نِظامِ شَعری

(طب) باریک رگوں یا نالیوں کا نظام (Capilliary System) ۔

نِظامِ اَقدار

اقدار کا نظام یا ترتیب ، اخلاقی قواعد و ضوابط ۔

نَظائِری

نظائر (رک) سے منسوب یا متعلق ؛ (قانون) مقدمات کے حوالہ جاتی فیصلے جن میں نظیر پائی جائے ۔

نِجاد

تلوار کی پیٹی ، پرتلا ، بند شمشیر۔

نِظام

موتیوں کی لڑی، دھاگے میں پروئے ہوئے جواہر وغیرہ

نِظامِ قُدرَت

وہ نظام جو قانون قدرت کے مطابق ہو، نظام فطرت نیز تقدیر

نِظامِ اَعْشاری

نِظامِ دَمَوی

(طب) جسم میں خون کا گردش کرنے کا نظام ، دوران ِخون ۔

نِظامِ وَحدَت

یکجہتی ، اتحاد و اتفاق ، ایک ہونے کی حالت ۔

نِظامِ تَقوِیم

تعین ِتاریخ ماہ و سال ؛ کیلنڈر ۔

نَظارَہ گاہ

نظارے کی جگہ، سیر اور تماشے کی جگہ، منظر

نِظامِ عَدل

انصاف کا نظام، عدالتی نظام

اردو، انگلش اور ہندی میں خَرْچ کے معانیدیکھیے

خَرْچ

KHarchख़र्च

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: ریاضی

خَرْچ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • صرف، صرفہ، آمد کا نقیض

    مثال - آمدنی سے زیادہ خرچ سمجھ دار انسانی کی پہچان نہیں ہو سکتی

  • صرف کرنےکی چیز، گزر بسر کرنے کے لیے روپیہ پیسہ
  • استعمال، کام میں لانا
  • (ریاضی) نکالا ہوا، باقی بچا ہوا

شعر

English meaning of KHarch

Noun, Masculine

  • outgoings, disbursements, expenditure, expenses

    Example - Amdani se zyada kharch samajhdar insan ki pahchan nahin ho sakti

  • means of meeting expenses, resources
  • price, cost, charge, outlay
  • debit, the debit side (of an account)

ख़र्च के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सर्फ़ अर्थात व्यय, लाभ, आमद का विलोम

    उदाहरण - आमदनी से ज़्यादा ख़र्च समझदार इंसान की पहचान नहीं हो सकती

  • उपभोग करने की चीज़, गुज़र-बसर करने के लिए रुपया-पैसा
  • इस्ते'माल अर्थात प्रयोग करना, काम में लाना
  • (गणित) निकाला हुआ, बाक़ी अर्थात शेष बचा हुआ

خَرْچ کے مترادفات

خَرْچ کے متضادات

خَرْچ سے متعلق دلچسپ معلومات

خرچ اول مفتوح، دوم ساکن، یہ لفظ نہ فارسی ہے نہ ترکی، خالص اردو ہے۔ اس لفظ کے معنی معروف ہیں: ’’صرفہ، یعنی کسی کام یا شے پر زر ، روپیہ پیسہ، کا استعمال کرنا، انگریزی میں Expense/Expenditure‘‘۔ فارسی میں ایک لفظ ’’خرج‘‘ البتہ ہے لیکن اردو ’’خرچ‘‘ کے معنی میں ’’خرج‘‘ فارسی میں نہیں استعمال ہوا ہے۔ فارسی میں لفظ ’’خرج‘‘ کے معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ وغیرہ ہیں۔ اردو میں بھی ’’خرچ‘‘ کے ایک معنی ’’زر، روپیہ پیسہ‘‘ ہیں، مثلاً ’’سفر خرچ‘‘ (بے اضافت، یعنی وہ رقم جو سفر میں اور سفر کے خرچ کے لئے ہو، خرچ سفر)، اور انشا ؎ حوصلہ ہے فراخ رندوں کا خرچ کی پر بہت ہی تنگی ہے غالب نے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’خرچ‘‘ استعمال کیا ہے، اور یہ فارسی کے اعتبار سے غلط ہے۔ عربی کے لحاظ سے درست ہوسکتا ہے، کہ عربی میں ’’خرج/اخراج‘‘ بمعنی ’’نکلنا، ادا ہونا، نکالنا‘‘ ہے ؎ نہ کہہ کہ گریہ بمقدار حسرت دل ہے مری نگاہ میں ہے جمع و خرج دریا کا فارسی میں ’’خرج‘‘ بمعنی ’’برآمدن‘‘ اور اس کا متضاد ’’دخل‘‘ بمعنی ’’درآمدن‘‘ مستعمل ہیں۔ استعاراتی طور پر ’’دخل و خرج‘‘ کو ’’آمدنی اور صرفہ‘‘ کے معنی میں بیشک استعمال کیا گیا ہوگا، اگرچہ اس کی کوئی مثال مجھے نہیں ملی۔ بہر حال، ممکن ہے اردو والوں نے فارسی اور عربی میں ’’خرج‘‘ کے مختلف معنوں پر مبنی کرکے ’’خرچ‘‘ بنا لیا ہو۔ لیکن اردو کی مزید طباعی دیکھئے کہ فارسی لفظ کی طرح اس کے آخر میں ہائے ہوز لگا کر ’’خرچہ‘‘ بنایا۔ معنی کے اعتبار سے ’’خرچ‘‘ اور’’خرچہ‘‘ بالکل ایک ہیں۔ ’’خرچہ‘‘ میں ہائے ہو زمزید علیہ ہے اورکوئی معنی نہیں دیتی، جیسے ’’موج/موجہ‘‘۔ دیکھئے،’’ آوازہ‘‘۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچا‘‘ بجاے ’’خرچہ‘‘ صیحح املا نہیں۔ دیکھئے، ’’خرچہ پانی‘‘، ’’ہائے مختفی‘‘۔ ہم نے ’’خرچ‘‘سے مصدر’’خرچنا‘‘ بھی بنالیا۔ یہ پہلے بہت عام تھا لیکن اب ذرا کم سننے میں آتا ہے۔ شیخ مبارک آبرو ؎ مفلس تو شید بازی کرکے نہ ہو دوانہ سودا بنے گا اس کا جن نے کہ نقد خرچا پھر، اردو والوں نے عربی کے طرز پر صیغۂ مبالغہ میں ’’خراچ‘‘ بنایا، یعنی ’’بہت خرچ کرنے والا‘‘، جیسے ’’فیض/فیاض۔‘‘ پھر، ارد و کے قاعدے سے ’’خرچیلا‘‘ بنایا، جیسے ’’بھڑک/بھڑکیلا، رنگ/رنگیلا، لچک/لچکیلا‘‘ وغیرہ۔کسی بگڑے دل نے ’’خرچی‘‘ بمعنی ’’طوائف کی اجرت‘‘، وضع کردیا اور پھر اس سے کئی محاورے وجود میں آگئے۔ ملحوظ رہے کہ ’’خرچیلا‘‘ کے دونوں معنی درست ہیں: (۱) بہت خرچ کرنے والا، اور (۲) وہ کام جس میں بہت روپیہ خر چ ہو، یا ہونے کا امکان ہو۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ ’’خرچ‘‘ کا لفظ فارسی میں بالکل معدوم نہیں۔ ہندوستانی فارسی گویوں نے اسے ضرور لکھا ہوگا، کیوں کہ ’’بہارعجم‘‘، اور اس کے حوالے سے ’’غیاث اللغات‘‘، اور ’’فرہنگ آنند راج‘‘ میں درج ہے کہ یہ لفظ ’’عوام کالانعام‘‘ (عوام، جو مویشیوں کی طرح بے علم ہیں) میں رائج ہے۔ اردو میں بہر حال اسے عربی فارسی الفاظ کی طرح مع عطف و اضافت استعمال کیا گیا ہے، میر ؎ عشق و مے خواری نبھے ہے کوئی درویشی کے بیچ اس طرح کے خرچ لاحاصل کو دولت چاہئے ممکن ہے کسی کو خیال ہو کہ میر نے ’’خرج‘‘ جیم عربی سے لکھا ہو گا۔ فورٹ ولیم ایڈیشن اس وقت سامنے نہیں، لیکن نول کشوری کلیات میر، مطبوعہ ۸۶۸۱، اور ظل عباس عباسی کا ایڈیشن (۷۶۹۱) جو فورٹ ولیم پر مبنی ہے، دونوں میں جیم فارسی سے ’’خرچ‘‘ ہی لکھا ہے۔ اور اگر یہ مان بھی لیں کہ میر نے جیم عربی سے ’’خرج‘‘ لکھا ہوگا، تو اس سے بھی کچھ بات بنتی نہیں، کہ مستند فارسی میں ’’خرج‘‘ مع جیم عربی کا وجود بمعنی ’’خرچ‘‘ مع جیم فارسی بہر حال مشکوک ہے۔’’نوراللغات‘‘ میں ’’خرچ‘‘ ہے، لیکن اس سے بنے ہوئے کئی دوسرے الفاظ کاوہاں پتہ نہیں، اور نہ ’’خرچ‘‘ مع اضافت یا عطف کی کوئی مثال وہاں ملتی ہے۔دیکھئے،’’ خرچ بالائی‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خَرْچ)

نام

ای-میل

تبصرہ

خَرْچ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone