تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نِظام" کے متعقلہ نتائج

نِظام

موتیوں کی لڑی، دھاگے میں پروئے ہوئے جواہر وغیرہ

نِظام ہونا

مرتب یا منظم ہونا ، ترتیب پائی جانا ۔

نِظام نامَہ

تحریری قانون ، قواعد و ضوابط کا تحریر نامہ ۔

نِظام دَہر

دنیا کا نظام

نِظام کُہَن

پرانا نظام، پچھلی باتیں، دقیانوسیت

نِظامِیَّہ

(تصوف) نظامی سلسلہء طریقت ۔

نِظام ہَستی

نظام زندگی ، کا ئنات کا نظام ، نظام حیات

نِظام قائِم ہونا

ترتیب و تنظیم کا پایا جانا ، نظم اور ار تباط ہونا

نِظامی

(تصوف) حضرت نظام الدین اولیاء ؒسے منسوب یا متعلق ؛ چشتیہ سلسلے کی ایک شاخ جس کی نسبت حضرت نظام الدین اولیاء ؒسے قائم ہوئی نیز اس سلسلے کا کوئی بزرگ یا مرید

نِظام گَڑبَڑ ہونا

بندوبست خراب ہونا ، انتظام درہم برہم ہونا

نِظامِ ہَضم

(طب) غذا کو چبانے ، معدے میں پہنچانے اور جزو بدن بنانے کا نظام ، جسم میں مختلف افعال کا سلسلہ جس سے خوراک ہضم ہوتی ہے ، ہاضمے کا نظام ، نظام انہضام (Digestive System) ۔

نِظام دَرہَم بَرہَم ہونا

انتظام میں ابتری ہونا ، نظام بگڑنا ، حالات دگرگوں ہونا ۔

نِظامَت

ناظم کا عہدہ یا منصب، ناظم کا کام، دیکھ بھال، انتظام

نِظامِ جَہان

دنیا کا نظام ۔

نِظامات

نظام (رک) کی جمع۔ سلسلے، ضابطے، طور طریقے

نِظامِ عِلم

فلسفہ ؛ کسی مضمون یا موضوع کے مباحث ۔

نِظامِ عَمَل

لائحہ عمل ، پروگرام ، ضابطہ کارروائی ۔

نِظامِ عَدل

انصاف کا نظام، عدالتی نظام

نِظامِ عالَم

کل دنیا کا انتظام، نظام کائنات

نِظامِ شاہی

بادشاہی نظام ، شاہی حکومت ، بادشاہت ۔

نِظامِ طَبعی

وہ نظام جو قانون قدرت کے مطابق ہو ، نظام قدرت ، نظام فطرت نیز تقدیر ۔

نِظامِ تہَجّی

(لسانیات) ترتیب ِتہجی ، کسی زبان کے حروف کی ترتیب ۔

نِظامِ شُوریٰ

مشاورت کا نظام ، شورائیت ۔

نِظامَتِ اَعلیٰ

ناظم اعلیٰ (رک) کا دفتر یا محکمہ ۔

نِظامِ تَعْلِیم

طریقہء تعلیم ، تعلیم کا نظام ، تدریس کا طریقہ ۔

نِظامِ عَلائِم

علامتوں کا نظام ۔

نِظام زَر

نِظامِ شَرعی

وہ نظام جو شرع کے حکم سے متعلق ہو ، دین ِمحمدی کا نظام ، شرعی نظام ، شریعت کے احکامات پر مبنی نظام ۔

نِظام دینا

مرتب و منظم کرنا ، تنظیم کرنا ، قائم کرنا ، بنانا ۔

نِظام پانا

بنیاد قائم ہونا ، اساس ملنا ۔

نِظامِ اِنہِضام

ہاضمے کا نظام، نظام ہاضمہ

نِظامِ عَصَبی

(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے ، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے

نِظامِ اَعصاب

(حیاتیات) اعصاب کی نسوں کے قدرتی جال کی نظم و ترتیب جو مغز اور حرام مغز پر مشتمل ہے اور تمام جسم میں پھیلا ہوا ہے، حواس خمسہ کا استعمال اور گرد و پیش سے بامعنی رابطہ ہر ذی حیات اس نظام کی مدد سے کرتا ہے، نظام عصبی

نِظامَتِ تَعلِیم

ناظم تعلیم کا دفتر یا محکمہ نیز اس کے حلقے کے ثانوی مدارس اور کالج ۔

نِظام کَرنا

انتظام کرنا ، نظم و ترتیب پیدا کرنا ۔

نِظام خانی

(دکن) کاغذ کی ایک قسم ۔

نِظامَتِ رابِطَہ کاری

ناظم رابطہ کاری کا دفتر یا محکمہ ۔

نِظامِ عَشَری

ناپ تول یا نظام زر کا وہ طریقہ جس کا ہر ایک یونٹ کسی معیاری پیمانے ، وزن یا سکے کو دس سے ضرب یا تقسیم کر کے نکالا گیا ہو (اعشاری اوزان میں سب سے چھوٹا وزن ملی گرام کہلاتا ہے ، پیمائش کی اکائی کو میٹر اور اعشاری نظام زر کی اکائی کو سینٹس کہتے ہیں ، جسے پیسہ بھی کہہ سکتے ہیں) ، اعشاری نظام ۔

نِظام فکر

فکری نظام، خیال کا طریقہ کار

نِظام بَنانا

ترتیب دینا ، مرتب کرنا ، استوار قرار دینا ، سلسلہ بنانا

نِظامِیّاتی

حیوانات و نباتات کے مختلف گروہوں میں تقسیم کے اصول یا ان کا علم ، حیوانات و نباتات میں درجہ بندی یا اس کا علم

نِظامِ شَعری

(طب) باریک رگوں یا نالیوں کا نظام (Capilliary System) ۔

نِظامِیّات

حیوانات و نباتات کے مختلف گروہوں میں تقسیم کے اصول یا ان کا علم ، حیوانات و نباتات میں درجہ بندی یا اس کا علم

نِظام حَیات

زندگی گزارنے کا طریقہء کار، طرز معاشرت، رہن سہن کا طریقہ

نِظام مُلکی

نظام معاشرت

نِظامِ عَقائِد

عقیدے پر مبنی نظام ، مذہب کے اصول کا نظام ۔

نِظام بَدَلنا

طور طریقہ تبدیل کرنا ؛ انقلاب رونما ہونا ۔

نِظام بِگَڑنا

بندوبست خراب ہونا، انتظام درہم برہم ہونا، حالات خراب ہونا، بدنظمی ہونا

نِظام چَلانا

انتظام کرنا ، بندوبست کرنا ، دیکھ بھال کرنا

نِظامِ اَعْشاری

نِظامِ مَعِیشَت

رک : نظام زر ۔

نِظامَت ہائے تَعلِیم

ناظم تعلیم کے دفاتر یا محکمے، تعلیم کی نظامتیں

نِظام فطرت

رک : نظام طبعی ۔

نِظام المُلک

بادشاہ کا لقب: مراد بادشاہ

نِظامِ مُعاشَرَت

رہن سہن کا طرز ، مل جل کر رہنا ، مدنیت ، سماجی نظام زندگی ۔

نِظامُ الدِّین

سلطان نظام الدین اولیا دہلی سے تین میل کے فاصلے پر ایک بستی میں مدفون ہیں جو اب نظام الدین ہی کے نام سے مشہور ہے

نِظامِ جَہاں بانی

نظام حکومت، انتظام ملک و سلطنت، دنیا کا نظام

نِظامِ اَعشارِیَہ

(ریاضی) اعشاری نظام ، میٹرک سسٹم ۔

نِظامِ مُعاشِیات

نظام معیشت ، مالی نظام ۔

نِظام زِندَگی

نظام ِحیات

اردو، انگلش اور ہندی میں نِظام کے معانیدیکھیے

نِظام

nizaamनिज़ाम

اصل: عربی

وزن : 121

اشتقاق: نَظَمَ

نِظام کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • موتیوں کی لڑی، دھاگے میں پروئے ہوئے جواہر وغیرہ
  • ترتیب، سلسلہ، تسلسل، قاعدہ، قرینہ
  • بندوبست، انتظام، اہتمام
  • تنظیم، نظم و ضبط، باقاعدگی
  • مربوط ادارہ، ضابطہء کار
  • فکر یا عمل کا ضابطہ جو باقاعدہ مرتب ہو، طور، طریقہ، سسٹم، دستور، ڈھنگ
  • جسم یا مشین کی ساخت
  • اعضا یا پرزوں کی ترتیب و ترکیب، سلسلہء ترتیب
  • کسی ملک یا ادارے کو چلانے کے اصول، طور و قواعد، انتظامی ڈھانچا، طرز
  • عمدہ نظم و ضبط
  • (مراد) ناظم اعلیٰ، امرا و وزرا کے خطاب کے طور پر مستعمل، جیسے: نظام الملک، نظام الاولیاء
  • نظام الملک کا مخفف جو عہد سابق میں ایک اعلیٰ منصب اور خطاب تھا
  • ریاست حیدرآباد کے فرماں روا کا جدی خطاب جو جہاں دار شاہ بادشاہ دہلی (گیارھویں صدی ہجری) کے زمانے میں ملا
  • وہ چیز جس سے کسی امر کا قیام ہو، جڑ، بنیاد
  • آراستگی

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of nizaam

Noun, Masculine

  • habit, way of life, disposition, custom, practice, conduct
  • rule, regulation
  • system, set-up, order, arrangement
  • title of the ruler of former princely state of Hyderabad Deccan

निज़ाम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मोतियों की लड़ी, धागे में पिरोए हुए रत्न इत्यादि
  • क्रम, सिलसिला, अनुक्रम, क़ायदा, काम करने का ढंग
  • बंदोबस्त, व्यवस्था, प्रबंध
  • नियंत्रण और अनुशासन, शासन का नियम, नियमानुकूलता
  • संबद्ध संस्थान, जो काम संविधान में हो
  • विचार या कार्यों की संहिता जो नियमानुकूल संपादित हो, ढंग, तरीक़ा, सिस्टम, रीति, ढंग
  • शरीर या मशीन की संरचना
  • अंगों या पुर्ज़ों की क्रम एवं योजना, संपादन का क्रम
  • किसी देश या संस्थान को चलाने के नियम, नियम एवं ढंग, प्रबंधकीय ढाँचा, ढंग
  • उत्तम प्रबंध-व्यवस्था
  • (अर्थात) वरिष्ठ प्रबंधक, धनिक जनों एवं मंत्रियों की उपाधि के रूप में प्रयुक्त, जैसे: निज़ाम-उल-मुल्क अर्थात राजा का शीर्षक, निज़ाम-उल-औलिया सिद्ध सूफ़ी संत की उपाधि
  • निज़ाम-उल-मुल्क से पद इत्यादि में कुछ निम्न जो पूर्व काल में एक उच्च पद और उपाधि थी
  • हैदराबाद राज्य के शासक की पैतृक उपाधि जो जहाँदार शाह बादशाह (ग्यारहवीं सदी हिज्री) के समय में मिली
  • वो चीज़ जिससे किसी बात या काम की स्थापना हो, जड़, बुनियाद
  • आरास्तगी अर्थात साज-सज्जा

نِظام کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نِظام)

نام

ای-میل

تبصرہ

نِظام

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words